انٹرانس پر مبنی سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کا پلیٹ‌ فارم

نبیل

تکنیکی معاون
اس پوسٹ‌کا مقصد سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کے اس پلیٹ فارم کے بارے میں چند تفاصیل فراہم کرنا ہے جو کہ انٹرانس پر مبنی ہے۔ سب سے پلے تو میں ذیل میں اس کا ربط فراہم کر رہا ہوں:

http://l10n.urduweb.org/entrans/main.php

اس صفحے پر وہ تمام پراجیکٹس نظر آئیں گے جن کے اردو ترجمہ پر کام جاری ہے یا مکمل ہو چکا ہے۔ اسی فہرست میں کسی پراجیکٹ میں ترجمہ کے لیے دستیاب سٹرنگز کی تعداد درج ہے اور ساتھ ہی ترجمہ شدہ سٹرنگز کی تعداد بھی لکھی ہوئی ہے۔

تجربہ کے طور Gnome پراجیکٹ کے ربط پر کلک کریں۔ اس سے اس پراجیکٹ میں شامل تمام ماڈیولز کی فہرست سامنے آجائے گی۔ ان میں کسی ایک ربط پر کلک کرنے سے اس ماڈیول میں شامل po فائلز کی فہرست ظاہر ہوگی۔ کسی ایک po فائل کے ربط پر کلک کرنے سے اس میں شامل تمام سٹرنگز کی لسٹ سامنے آجائے گی جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

3_entrans01_1.gif


جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے، کسی ایک سٹرنگ کا ترجمہ کرنے کے لیے اس کے سامنے دیے گئے edit بٹن پر کلک کریں۔ اس سے ایک ایڈٹ باکس کھل جائے گا جس میں متعلقہ سٹرنگ کا ترجمہ لکھ کر اسے سبمٹ کیا جا سکے گا۔ یہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

3_entrans02_1.gif


ان ایڈٹ باکسز میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن شامل ہے، جس کی بدولت اردو ترجمہ کا کام کرنا بہت آسان ہو گیا۔۔ کم از کم لکھنے کی حد تک۔ جہاں تک تکنیکی اصطلاحات کا مناسب ترجمہ کرنے کا تعلق ہے تو یہ ایک non-trivial کام ہے، خاص طور پر اس صورت میں جبکہ تکنیکی اصطلاحات کے اردو ترجمہ کا کوئی معیار موجود نہیں ہے۔ میرے خیال میں اس صورتحال میں ترجمے کے کام میں مرحلہ وار بہتری لائی جانی چاہیے، یعنی ترجمے کے کام کے ساتھ اس پر نظر ثانی اور ترمیم کا کام بھی ہونا چاہیے۔

اوپر صرف ایک سٹرنگ کو ایڈٹ کرنے کے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔ اوپر دی گئی تصویر میں Edit All کمانڈ کا بٹن بھی دکھایا گیا ہے۔ اس پر کلک کرنے سے اس صفحے پر موجود تمام سٹرنگز کے سامنے ایڈٹ باکس کھل جاتا ہے۔ جس سٹرنگ کا پہلے سے ترجمہ موجود ہو، وہ بھی متعلقہ ایڈٹ باکس میں ظاہر ہو جاتا ہے۔ یہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس تمام سٹرنگز کو ترجمہ کرنے اور پھر اسے ایک ہی مرتبہ سبمٹ کرنے کی سہولت دستیاب ہوجاتی ہے۔

3_entrans03_1.gif


Gnome پراجیکٹ میں موجود سٹرنگز (36009) کی تعداد سے واضح ہوتا ہے کہ اس کام کے لیے ایک بڑی اور مشترکہ کاوش درکار ہے، اور یہ سب کچھ آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہوگا۔
 
Top