نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    رباعی برائے اصلاح

    خوب ہے قریشی صاحب :)
  2. محمد وارث

    یہ اشعار کس کے ھیں؟؟؟

    یہ تو کسی قواعد کی کتاب ہی سے علم ہوگا۔ ویسے ان الفاظ کو اصل تلفظ کے ساتھ بھی باندھ سکتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ مقامی تلفظ اتنا رایج ہے کہ ہو سکتا ہے کوئی ناواقف اصل تلفظ ہی پر اعتراض جڑ دے :)
  3. محمد وارث

    عورت پر ہلکا سا تشدد

    بہن جی، اس جملے میں بیلن کا لفظ بذاتہ ظاہر کر رہا ہے کہ اپنے گھر اور اپنی بیوی ہی کی بات ہے بصورتِ دیگر اس میں "سینڈل" کا لفظ ہوتا۔ دوسروں کی بیگم کو آنکھ مارنا تو شاید میرے حاشیہ خیال میں بھی نہیں آ سکتا، قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک دن نجانے کیا جی میں سمائی کہ دفتر سے بیگم کو ایک ”پھڑکتا“ ہوا میسج...
  4. محمد وارث

    باکسنگ کا بے تاج بادشاہ محمد علی وفات پا گیا۔

    امیتابھ بچن نے آج فیس بُک پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ اس نوٹ کہ ساتھ کے تصویر ستر کی دہائی کے آخر کی ہے اور لاس اینجلس میں محمد علی مرحوم کے گھر میں لی گئی تھی۔ تصویر میں ڈائریکٹر پرکاش مہرا اور امیتابھ کے بھائی بھی ہیں۔ یہ بھی لکھا ہے کہ پرکاش مہرا، محمد علی اور امیتابھ کے ساتھ فلم بنانا چاہتے تھے۔
  5. محمد وارث

    باکسنگ کا بے تاج بادشاہ محمد علی وفات پا گیا۔

    میری دو پسندیدہ شخصیات، عظیم ترین محمد علی اور عظیم گلوکار محمد رفیع
  6. محمد وارث

    یہ اشعار کس کے ھیں؟؟؟

    آپ یقینا درست پڑھتے رہے ہیں، لیکن بات یہ ہے کہ عربی کے کئی ایک الفاظ جن میں پے درپے حرکت ہے اردو میں اکثر وہ درمیانی حرف کے سکون کے ساتھ مستعمل ہیں اور فصیح ہیں، حرکت ان میں سے ایک ہے، برکت بھی ایسا ہی لفظ ہے۔
  7. محمد وارث

    ابن انشا حافظ اور سعدی کے مقبروں کی زیارت - ابنِ انشا

    حافظ کے ساتھ تھوڑی سی زیادتی ہو گئی :)
  8. محمد وارث

    باکسنگ کا بے تاج بادشاہ محمد علی وفات پا گیا۔

    عظیم باکسر اور دلکش شخصیت کے مالک محمد علی کل جمعہ 3 جون 2016ء کو امریکہ میں وفات پا گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ بی بی سی اردو کی خبر کا ربط۔
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گُلَش داغ و نسیمَش آہ و سروَش شعلۂ آتش بیا سامانِ بستانِ محبت را تماشا کن ابوتراب بیگ فرقتی کاشانی اُس کے پھول داغ، اُس کی بادِ نسیم آہیں اور اُس کے سرو (پودے) آتشیں شعلے، آ اور آ کر محبت کے باغ کے ساز و سامان کا نظارہ کر۔
  10. محمد وارث

    سوچ کا سفر ---------تبصرہ جات لڑی

    دخل در معقولات کے لیے معذرت شیخین یقینا شیخ کی جمع ہے، لیکن اسلامی تاریخ میں ان کا خاص استعمال بھی ہے۔ شیخین خلفائے راشدین میں سے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لیے مخصوص ہے یعنی جب ان کو اکھٹے بیان کرنا ہو اسی طرح فقہہ میں یہ امام ابوحنیفہ اور امام ابو یوسف سے مخصوص ہے۔ آئمہ حدیث میں امام بخاری...
  11. محمد وارث

    یہ اشعار کس کے ھیں؟؟؟

    جی بحر میں ہے، آپ کو کیا اشکال ہوا ہے؟ اور پہلے مصرعے میں شہر کی بجائے مُلک ہے۔
  12. محمد وارث

    آج پھر بجٹ تقریر ہے ۔۔۔

    مہنگائی ناپنے کے لیے عموماً کنزیومر پرائس انڈیکس CPI استعمال ہوتا ہے جس میں عام گھریلو استعمال کی چیزیں اور یوٹیلیٹیز کے بل وغیرہ ہوتے ہیں، پاکستان میں بھی یہ رائج ہے۔
  13. محمد وارث

    آج پھر بجٹ تقریر ہے ۔۔۔

    چوہدری صاحب، لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے بھی ہیں جو آپ ہی کی طرح محنت کرتے ہیں بلکہ ہو سکتا ہے آپ سے زیادہ ہی کرتے ہوں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے بچوں کا پیٹ نہیں پال سکتے۔ اگر ان کو دو وقت کی روٹی کھلا دیتے ہیں تو اچھی تعلیم دلانے سے قاصر ہیں، اگر تعلیم بھی گر پڑ کر دلا رہے ہوں تو ان کا بر وقت اور...
  14. محمد وارث

    آج پھر بجٹ تقریر ہے ۔۔۔

    گذشتہ پندرہ بیس سالوں میں یقینا تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے اور کافی ہوا ہے لیکن مہنگائی اُس سے زیادہ ہوئی ہے، وجہ یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ تنخواہیں بڑھا دینا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا انتہائی ناقص اور گھٹیا حل ہے اور یہ ایک شیطانی چکر Vicious Circle ہے۔ قیمتیں بڑھتی ہوئی دیکھ کر حکومت...
  15. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اوپر تو خیر تحریریں بنائی گئی ہیں، یہ اصل بھی ملاحظہ کیجیے :)
  16. محمد وارث

    عورت پر ہلکا سا تشدد

    بیگم کو آنکھ مار تو لیں بعد میں جو وہ بیلن مارے گی اُس کا کون ذمہ دار ہے قبلہ وصی اللہ صاحب۔ ویسے آپ کے جملے سے لگا کہ آپ ابھی تک ناکتخدا ہیں :)
  17. محمد وارث

    سلام باؤ جی

    خوبصورت افسانہ ہے چوہدری صاحب، لاجواب۔
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر لوحِ دل چو تختۂ تعلیمِ کودکاں ہر حرفِ آرزو کہ نوشتم خراب شد شیخ ابوالقاسم انصاری گازرونی دل کی لوح پر، بچوں کی تعلیم والی تختی کی طرح، میں نے جو بھی حرفِ آرزو لکھا وہ خراب اور غلط ہی تھا۔
Top