نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    خواجہ سرا

    آپ میری بات سمجھ ہی نہیں رہے :) میں فطری یا غیر فطری کی بات ہی نہیں کر رہا، نہ مجھے اس میں دلچسپی ہے۔ میں فقط یہ عرض کر رہا ہوں کہ خواجہ سرا پیدایشی معذور ہوتے ہیں، اس میں ان کا اپنا عمل دخل نہیں ہوتا۔ کیا ہم جنس پرست بھی پیدایشی معذور ہوتے ہیں؟ یا وہ بالغ ہونے کے بعد خود یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ...
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیست مرا ز خود خبر، بیش از اینکہ در جہاں مست و خراب آمدم، مست و خراب می روم شیخ فخرالدین عراقی مجھے اِس سے زیادہ اپنی کوئی خبر نہیں ہے کہ اِس دنیا میں، مست و خراب آیا تھا اور مست و خراب جاتا ہوں۔
  3. محمد وارث

    فرنچ اوپن 2016

    مارٹینا شاید کسی کو بھی پسند نہیں :)
  4. محمد وارث

    خواجہ سرا

    ہم جنس پرستی ایک اختیاری چیز ہے، اپنی مرضی سے قبول کی گئی ہے۔ خواجہ سرا بیچارے اس مسئلے میں مجبورِ محض ہیں، فطرت کی ستم ظریفی کا شکار ہیں، دونوں حالتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے، ایک ہی فقرے میں دونوں کی "مظلومیت" کو جمع نہیں کیا جا سکتا عارف صاحب!
  5. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    یہ مشہور مصنف مشتاق احمد یوسفی کا مقولہ ہے، لیکن جس نے بھی تصویر بنائی ہے اس کو جرات نہیں ہو سکی کہ مقولے پر صحیح صحیح عمل کرتا ہے، یوسفی نے لکھا ہے کہ نوٹوں پر "نیوڈز" بنا دی جائیں :)
  6. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    سارے مذہبوں کو جمع کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے، اور یہ ہو بھی کیسے سکتا ہے، بابا گورو نانک نے بھی تو یہی کوشش تھی لیکن نتیجہ کیا نکلا کہ ایک نیا مذہب وجود میں آ گیا۔اس کا سب سے بہترین حل کسی کا مقولہ ہے کہ اپنا مذہب چھوڑو مت، کسی کے مذہب کو چھیڑو مت۔اپنے کام سے کام رکھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے :)
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی طارق صاحب مجھے علم تھا کہ یہ ترجمہ آپ کا نہیں، اور یہ بھی کہ میں خود بھی بیدل کے ساتھ رحمتہ اللہ علیہ التزام کے ساتھ لکھتا ہوں بلکہ ابوالمعانی بھی لکھتا ہوں۔، کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ چونکہ مترجم کے ذہن میں پہلے سے کچھ خیالات تھے سو یہ بھی جاننے کی کوشش نہ کی کہ شعر میں لفظ کونسا ہے، سانس والا...
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ نفسِ مطمئنہ والا ترجمہ جس نے بھی کیا ہے، اپنی نفسانی خواہش کے مطابق کیا ہے عربی میں زیرزبر سے تو ایمان بھی زیر و زبر ہو جاتا ہے، عربی میں نفس دو تلفظوں کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ نَفَس، فے کی حرکت کے ساتھ بروزنِ چمن، اس کا مطلب سانس ہے۔نف،س، فے کے سکون کے ساتھ بر وزنِ درد، اس کا مطلب، روح،...
  9. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    عارف صاحب، ایک پتے کی بات یہ ہے کہ شادیوں وادیوں یا شراب شروب پر علما اتنا برا نہیں مانتے، یہ تو سارے ہی بادشاہ کرتے تھے شروع ہی سے۔ اکبر کا دین الٰہی اور ایک محضر یعنی حکم نامہ کہ بحیثیت امیر ہونے کے مذہبی امور میں بھی اس کا حکم چلنا چاہیئے، بس اس نے ہی بیچارے کی لٹیا ڈبو دی :)
  10. محمد وارث

    فرنچ اوپن 2016

    وقت نے کیا کیا حسیں ستم، اس کا نام بھی ذہن سےنکل چکا تھا، حالانکہ گراف سے پہلے یہی تو تھی ایک ہی کھلاڑی دنیا میں :)
  11. محمد وارث

    فرنچ اوپن 2016

    یہ اپنے منڈے سے یاد آیا کہ ہمارے زمانے بھی ایک پری وش کھیلتی تھی، کوئی گراف شراف نام تھا اُس کا :)
  12. محمد وارث

    ایکی نیٹر

    اس بار 49ویں سوال پر ہینی بال کو بُوجھ لیا، ہو سکتا ہے اگلی بار جلدی جان لے۔
  13. محمد وارث

    ایکی نیٹر

    ارے کمال ہو گیا، سوال آپ پوچھ رہی تھیں، ذہن وہ آپ کے میاں کا پڑھ رہا تھا :p
  14. محمد وارث

    ایکی نیٹر

    قدیم اردو شاعروں میں اسے صرف مرزا غالب ہی کا علم ہے، غالب کا سوچا تو صحیح نکلا، سودا اور میر تقی میر سوچے دونوں بار پھر غالب ہی نکلا :)
  15. محمد وارث

    ایکی نیٹر

    ایسی بات نہیں ہے، ہینی بال قدیم تاریخ کا بہت مشہور کردار ہے۔ سلسلہ ہائے کوہ الپس کو ہاتھیوں کے ساتھ عبور کر کے روم پر حملہ آور ہونا اس کا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔ پیونک وارز مشہور ہیں۔ ایج آف ایمپائرز گیم میں بھی اس کی مہم ہے :)
  16. محمد وارث

    ایکی نیٹر

    جی ہاں غازی صاحب بھی تھے بعد میں :)
  17. محمد وارث

    ایکی نیٹر

    ویسے میرے سوال کا جواب نہیں دے پایا یہ۔ میں نے ہینی بال بارکا سوچا تھا، اُس نے رعمسیس فرعون نکال دیا :)
  18. محمد وارث

    ایکی نیٹر

    اگر آپ کو یاد ہو، مگر آپ کو کہاں یاد ہوگا یہ بہت پرانی بات ہے، قریش پور، عبید اللہ بیگ اور افتخار عارف "کسوٹی" کے نام سے پی ٹی وی پر یہی پروگرام کیا کرتے تھے۔ اب کچھ ماہ قبل ہی میں اپنے بچوں کے ساتھ بھی یہی کھیل رہا تھا، دس سوالوں میں انکی سوچی ہوئی شخصیت بوجھنا میرے ذمے تھی :)
  19. محمد وارث

    لمعاتِ نظر ٭ نعتیہ مجموعۂ کلام ٭ نظرؔ لکھنوی

    بہت مبارک ہو صدیقی صاحب، بہت نیک کام کیا ہے آپ نے، اللہ تعالیٰ آپ کے دادا مرحوم، آپ کے والدِ محترم اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔
Top