کن چکروں میں پھنس گئے زیدی صاحب قبلہ، دیکھیے یہ لڑی بھری پڑی ہے کہ سبھی آپ کو "لڑکا بالا" سمجھتے تھے، کس نے کہا تھا بھائی اپنی پیدایش کا سن بھی پبلک کریں، فرق آپ کو معلوم ہو ہی گیا ہوگا، لوگ سمجھتے ہیں اس کے سٹھیانے میں سترہ سال رہ گئے اور آپ بضد ہیں کہ تینتالیس میں سے سترہ منہا کرو :)
صدیقی صاحب، ایک چیز جو میں نے نوٹ کی ہے وہ یہ کہ نیوی گیشن تھوڑی مشکل ہے، مثلا میں اگر ایک غزل پڑھ رہا ہوں اور اس کے بعد اگلی غزل پڑھنا چاہتا ہوں تو مجھے واپس غزلیات میں آ کر دوبارہ اس سے اگلی غزل ڈھونڈ کر پڑھنی پڑتی ہے۔
کیا یہ ممکن ہے کہ ایک غزل کو پڑھتے ہوئے ہی اس پر آگے یا پیچھے نیوی گیشن کے...
مرا بہ ہیچ بدادی و من ہنوز بر آنم
کہ از وجودِ تو موئے بعالمے نفروشم
شیخ سعدی شیرازی
تُو نے مجھے ایسے ہی بغیر کسی چیز کے بدلے میں دے دیا (بیچ دیا) اور میں ابھی بھی اسی بر (قائم) ہوں کہ تیرے وجود کا ایک بال بھی ساری دنیا کے بدلے میں نہ بیچوں۔
مجھے تو یہ نظم فعول فعلن وزن پر موزوں لگی ہے، فقط ایک جگہ کچھ احسا س ہوا ہےجسے سرخ کر رہا ہوں۔
جو آفرینش کی ابتدا سے سبک خرامی سے چلتے چلتے نہ جانے کتنی عظیم نسلوں، کئی زمانوں کے فرق کو پاٹتے ان تک آ گیا ہے
اس کے کوئی معانی نہیں۔ یہ کوئی تکنیکی غلطی تھی جناب چونکہ زیدی صاحب نے آپ کو ٹیگ کیا ہوا تھا سو اُس مراسلے کا اقتباس لیتے ہوئے یہ بھی کسی خود انداز طریقے سے ٹیگ ہو گیا، ورنہ قسم لے لیں جو میں نے کبھی کسی کو ٹیگ کیا ہوا ماسوا انتہائی ضروری بات کے۔ طبع نازک پر گراں گزرا سو معذرت خواہ ہوں، غلطی کی...
ڈینزل واشنگٹن تو اس سے پہلے بھی بیسٹ آسکر جیت چکا تھا فہیم، 1989ء کی گلوری فلم میں، اُس میں بیسٹ اسپورٹنگ ایکٹر کا تھا، اور اس فلم میں بیسٹ ایکٹر کا۔ یہ دونوں ایوارڈز تقریبا ایک جتنے ہی اہم ہیں۔ ویسے اس فلم میں مجھے تو اس کی اداکاری پسند آئی ہے۔
اگرچہ دوست بہ چیزے نمی خرد ما را
بعالمے نفروشیم موئے از سرِ دوست
حافظ شیرازی
اگرچہ دوست ہمیں کسی بھی چیز کے بدلے میں نہیں خریدتا لیکن ہم پوری دنیا کے بدلے میں بھی دوست کے سر کا ایک بال بھی نہ بیچیں۔