نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    نثری نظم

    آپ کا شکریہ فرقان صاحب میری طرف سے اس لیے کہ دوسروں کو پس منظر کا بزعم خود طعنہ مارنے والوں کی ذرا اپنی زبان ملاحظہ کیجیے۔ اور بدگمانی کی مجھے فکر نہیں ہے، "خچر" میں نے نثری نظم کو کہا تھا اور اس پر اب بھی قائم ہوں، کسی "صاحب" کو نہیں کہا تھا کہ وہ صاحب دل ہی پر لگا لیں اور اس حد تک کہ اپنی...
  2. محمد وارث

    اصفہان کے میدانِ نقشِ جہان کے تالاب میں بچوں کی تفریح

    نہانے سے بچپن کا ایک اور واقعہ یاد آ گیا۔ ہمارے محلے میں برف بنانے کا ایک کارخانہ تھا اور گرمیوں میں اس کے تالاب میں اکثر وہ لوگ نہایا کرتے تھے جو کارخانے والے کے شناسا تھے اور جن کو اُس نے اجازت دے ہوتی تھی۔ میرے ماموں بھی نہاتے تھے اور میں چھوٹا ہونے کی وجہ سے فقط تماشائی ہوتا تھا۔ ایک دن...
  3. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    ع - کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں
  4. محمد وارث

    اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

    واپسی مبارک ہو زیک :)
  5. محمد وارث

    نثری نظم

    بد مزگی سے بچنا ہی بہتر ہے، لیکن میں ہنوز اپنی رائے پر قائم ہوں کہ نثری نظم، نظم نہیں ہے اور شاعری بھی نہیں ہے۔ ہاں مجھے اگر ایک بات کا جواب مل جائے تو شاید میں اپنی رائے تبدیل کر لوں۔ وہ سوال یہ ہے، کہ دنیا کے ہر علم یا فن یا ہنر وغیرہ کے اپنے اپنے قواعد ہوتے ہیں کہ جن قواعد کے تحت وہ چیز...
  6. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    تجھے چاند بن کے ملا تھا جو ، ترے ساحلوں پہ کھلا تھا جو وہ تھا ایک دریا وصال کا ، سو اتر گیا اسے بھول جا :)
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفتی ترا چہ سوز و چہ شور است در سماع ایں زاں سوالہاست کہ آنرا جواب نیست امیر حسن سجزی دہلوی تُو نے پوچھا کہ تجھے سماع (موسیقی) میں کیا سوز اور کیا وجدان و مستی ملتی ہے، (تیرا) یہ سوال بھی اُن بہت سے سوالوں میں سے ہے کہ جن کا کوئی جواب نہیں ہے۔
  8. محمد وارث

    ماوراء الطبیعیات و مابعد الطبیعیات

    ابھی تک کسی نے یہ نہیں لکھا کہ ما بعد الطبیعات کو ما بعد الطبیعات کیوں کہتے ہیں۔ میٹافزکس یا ما بعد الطبیعات کا نام یوں پڑا کہ ارسطو کے بعد جب اس کا کام ایک ایڈیشن میں جمع کیا جا رہا تھا تو ایک ایڈیٹر صاحب نے ارسطو کے کچھ متفرقات مضامین کو جسے وہ فرسٹ فلاسفی کہتا تھا، فزکس کی کتاب کے بعد رکھ دیا...
  9. محمد وارث

    اس مسئلے کی وجہ اور حل کوئی بتا سکتا ہے پلیزززز

    کنکشن کا مسئلہ ہو تو وہ تو خود ہی جب کنکٹ ہو جاتا ہے تو صحیح ہو جاتا ہے، بیلنس کا ہو تو بیلنس سے :)
  10. محمد وارث

    اصفہان کے میدانِ نقشِ جہان کے تالاب میں بچوں کی تفریح

    یہ بچے خوش قسمت ہیں، ہمارا بچپن برساتی جوہڑوں میں نہاتے اور والد صاحب کے تھپڑ کھاتے ہی گزرا :)
  11. محمد وارث

    اس مسئلے کی وجہ اور حل کوئی بتا سکتا ہے پلیزززز

    یہ میں تجربے کی بات بتا رہا تھا، میں ایو چار جی استعمال کرتا ہوں اور کئی دفعہ اس مسئلے سے دو چار ہو چکا ہوں۔
  12. محمد وارث

    اس مسئلے کی وجہ اور حل کوئی بتا سکتا ہے پلیزززز

    پی ٹی سی ایل کی ایو استعمال کرتے ہوئے بعض اوقات یہ مسئلہ آ جاتا ہے جو عموما بیلنس یا کنکشن ایرر کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
  13. محمد وارث

    احمد مشتاق مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے

    اسے کہتے ہیں شاید دل سے دل کو راہ ہوتی ہے۔ آج شام افطاری سے کچھ پہلے جب گھر واپس آ رہا تھا تو ادھر ادھر نظریں دوڑا رہا تھا، کسی کی تلاش میں، کس کی؟ بلی کی جی بلی، میرے بچوں کی وہ پالتو بلی جس کو کئی مہینوں تک انہوں نے پال کر بڑا کیا تھا اور اب وہ کئی ہفتوں سے گم ہو چکی ہے، روز ماں سے نماز میں...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اشتباہ کا مادہ اسی ہی سے ہے یعنی شبہ یا مشتبہ اور اردو میں بالکل انہی معنوں میں مستعمل ہے اور اردو میں شاید ہی اشتباہ غلطی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہو، لیکن جیسا کہ لغت اور اشعار سے معلوم ہوا فارسی میں یہ غلطی اور سہو کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
  15. محمد وارث

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    کاش مے دیدی بہ چشمِ عاشقان رخسارِ خویش تا دریغ از چشمِ خود مے داشتی دیدارِ خویش میرے خیال میں اس شعر کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ شاعر اپنے محبوب سے مخاطب ہے جو ہر وقت آئینے میں اپنے آپ کو دیکھتا رہتا ہے کہ کاش تُو اپنے رخساروں کو کبھی اپنے عاشقوں کی نظر سے دیکھتا (تُو تجھے علم ہوتا کہ اُن کے دل پر...
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لغت نامہ دھخدا کے مطابق، اشتباہ کردن کا مطلب ہی خطا کرنا، سہو کرنا ہے۔
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بیروں مَنہ ز دائرۂ خود قدم حزیں داری دلِ کشادہ بصحرا چہ احتیاج شیخ علی حزیں اے حزیں، اپنے دائرے سے باہر قدم مت نکال، تُو کشادہ اور وسیع دل رکھتا ہے تجھے صحرا کی کیا حاجت ہے؟
  18. محمد وارث

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    جی شاید یہی ہے، اور شاید مختلف جگہوں میں مختلف ناموں سے طبع ہوتی رہی ہے، ایک افغان مطبوعہ آمدن نامہ
Top