نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    میرے باغ کے پھول!

    یہ کیا کہہ رہے ہیں قبلہ، مطلب "ناچ نہ جانے" :D
  2. محمد وارث

    میرے باغ کے پھول!

    چلیں دیکھتے ہیں کہ آنگن میں پھول نہ کھلا کر یہ کونسا گُل کھلاتے ہیں :)
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عرفی دلِ آباد بہ یک جو نخرد عشق من ہم دلِ ویراں بہ دو عالم نفروشم عرفی شیرازی عرفی، عشق آباد دل کو ایک جو کے بدلے میں (مفت) بھی نہیں خریدتا، میں بھی اپنا ویران دل دو عالم کے بدلے میں نہیں بیچتا۔
  4. محمد وارث

    میرے باغ کے پھول!

    اللہ آپ کے آنگن میں بھی پھول کھلائے :)
  5. محمد وارث

    پروفیسر غازی علم دین کی کتاب "لسانی مطالعے" کے بارے میں سوال

    جی میں نے بھی نہیں پڑھی لیکن اس اقتباس سے لگ رہا ہے کہ "دلچسپ" ہوگی :)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جفا مکن کہ مکافاتِ گریۂ بلبل اماں نداد کہ گُل خندہ را تمام کند کلیم کاشانی جفا مت کر کہ بلبل کے گریے کے بدلے نے پُھول کو اتنی مہلت بھی نہ دی کہ اپنی ہنسی کو تمام کر لیتا۔
  7. محمد وارث

    سحری اور افطاری ۔ ۔ ۔

    بجا فرمایا آپ نے، بہت ہی محنت طلب کام ہے خاص کر اس گرمی میں اور روزے کے ساتھ۔ ترس آتا ہے بیچاری پر، مدد تو خیر میں اُس کی کیا کروں بس یہ کر لیتا ہوں کہ اپنی فرمائشوں کا گھلا گھونٹ دیتا ہوں :)
  8. محمد وارث

    سحری اور افطاری ۔ ۔ ۔

    ہمارے لیے تو سب سے منفرد آئیٹم سگریٹ ہی ہے، باقی تو بس کھانے پینے کی ہوس ہے :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عاشقاں نامے بعجز و ناتوانی داشتند کوہکن آخر بزور ایں قوم را بدنام کرد شیخ علی نقی سارے عاشق عجز اور ناتوانی کی وجہ ہی سے شہرت رکھتے تھے، آخر فرہاد نے اپنے زور سے (پہاڑ کھود کر نہر نکالنا) اِس عاشقوں کی قوم کو بدنام کر دیا۔
  10. محمد وارث

    اساتذہ شعراء

    دوسری بات یہ کہ کسی شاعر کی شاعری پر بات کرتے ہوئے ہم اُس کی شاعری کو ہوا میں معلق کر کے نہیں دیکھ سکتے بلکہ اس شاعر کی شاعری کے وقت کے مخصوص حالات کو مدِ نظر رکھنا از بس ضروری ہے اور نہ ہی کسی شاعر کی شاعری کو اُس کے زمانے سے اُٹھا کر اپنے زمانے کے حالات و واقعات کے درمیان لا سکتے ہیں۔ مثال کے...
  11. محمد وارث

    اساتذہ شعراء

    ایک شاعر جب شعر کہتا ہے تو ظاہر ہے وہ اپنی فکر ہی کا اظہار کرتا ہے، اس کے اشعار ہی اس کے افکار ہوتے ہیں، اگر شاعر نے نثر ہی میں اپنے افکار لکھنے ہوتے تو پھر وہ شاعری کاہے کو کرتا۔ اقبال ، افکار کے حوالے سے کچھ شدید تنقید کی زد میں اس لیے زیادہ آ جاتا ہے کہ کچھ مخصوص مذہبی افکار زیادہ ہی بیان ہو...
  12. محمد وارث

    تعارف عبدالرازق شادؔ

    خوش آمدید عبدالرازق صاحب۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سامانِ دلربائی، لطف است و مہربانی نے چشمِ نیم مست و نے ابروئے کشیدہ ابوطالب کلیم کاشانی دلربائی کے سامان لطف اور مہربانی ہیں نہ کہ نیم مست آنکھیں اور کشیدہ ابرو۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از بسکہ شعر گفتن شد مبتذل دریں عہد لب بستن است اکنوں مضمونِ تازہ بستن غنی کاشمیری از بسکہ اِس عہد میں شعر کہنا مبتذل (بے قدر، حقیر، معمولی، عام) ہو چکا ہے، لہذا اب لب باندھنا (منہ بند رکھنا) ہی تازہ مضمون باندھنا ہے۔
  15. محمد وارث

    ایران کا 'بھینس' آباد

    مطلب یہ ایران کے گُجر برادران ہیں :) ویسے نام دلچسپ ہے گاو میش، نہ جانے کیسے پڑا ہوگا کہ بھینس کا گائے کے ساتھ تعلق تو سمجھ میں آتا ہے لیکن بھیڑ؟ :)
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز آبِ دیدہ، نظیری گُلِ وفا روید دراں چمن کہ منم فیضِ ابر و باراں بیں نظیری نیشاپوری اے نظیری، آنسوؤں سے وفا کے گُل بوٹوں (کی آبیاری ہوتی ہے اور اُن) کی نشو و نما ہوتی ہے، جس چمن میں میں ہوں وہاں ابر و باراں کا فیض تو دیکھ۔
  17. محمد وارث

    رباعی برائے اصلاح

    خوب رباعی ہے عباد اللہ صاحب :)
Top