بھائی صاحب !ہمارے ادنیٰ درجے کی آڑی ترچھی لکیروں اور بکھرے رنگوں کو آڑے ہاتھوں لینے اور پھر خراج تحسین کے واجب شکریے کے ساتھ عرض ہے کہ آپ نے اپنی اس سخت جانی کی امان تو یوں چاہی ہے کہ جیسے یہ بیچارہ فنکار عاجز ،منکسر ،حقیرِ دلگیر ،فقیرِ دامن گیر، کسی سلطنتِ جاہ و جلال کے تختِ حشمت پر تمکنت...