بہت خوب ۔
وقت کی بھٹی کا ایندھن تھا۔
یہ مصرع بہت اچھا ہے ۔ لیکن۔ شاید وزن سے کچھ بھاری ہے۔ اسے یوں کرنا پڑے ۔اک بھٹی کا ایندھن تھا۔
یہاں عمر کی وجہ سے وقت کو حذف کرنے میں کوئی عیب نہیں ۔
دیکھیں اعجاز بھائی اور راحل بھائی کیا کہتے ہیں ۔
ہر کسی قصهای شوقش به زبانی گوید
چون نکو مینگرم حاصل افسانه یکی است
عماد خراسانی
(اس دنیا میں ) ہر کوئی اپنی دلچسپی کی کہانی اپنی زبان میں سناتا ہے
لیکن اگر گہرائی سے دیکھتا ہوں تو ہر کہانی کا حاصل ایک ہی ہوتا ہے
یونہی کہہ لیں ! منیجر دسمبر کے ورک فرام ہوم پر قدرے آسانی سے راضی ہو گیا ۔اور جنوری چھٹی ۔
اور جن کی دو خوراکیں یہاں سعودیہ مین ہو گئیں ۔ ان پر سفر کرنا ذرا سہل ہو گیا ۔ جانے اور آنے پر پی سی آر ۔ اور بس۔
دوسری امریکی لگوا لیں ۔ آپ کے اندر ایک سرد جنگ برپا ہو جائی گی ۔(یہ تو ازراہ تفنن بات تھی)
مجھے بھی یہاں دو مختلف لگی ہیں ۔ جو ڈاکٹر ز مشورہ دیں وہی لگوالیں اگر ٹائم ہو جائے تو ۔
هیچ غم نیست که نسبت به جنونم دادند
بهر ایں یک دو نفس، عاقل و فرزانه یکی است
عماد خراسانی
کچھ غم نہیں انہوں نے کہ مجھے دیوانوں میں شمار کر دیا
دو گھڑی کی تو بات ہے پھر عاقل و دیوانہ سب برابر ہیں
این همه جنگ و جدل حاصل کوتهنظریست
گر نظر پاک کنی، کعبه و بتخانه یکی است
عماد خراسانی
جو بھی لڑائی جھگڑا ہے وہ بصیرت کافقدان ہے
اگر نگاہ شفاف ہو تو کعبہ و بتخانہ بھی ایک ہی ہے