نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے (معین احسن جذؔبی)

    میرا موسیقی میں اتنا علم نہیں ہے بھیا کہ گیت غزل سن کر راگ جان لوں۔ اس چیز کی خواہش میں نے ضرور کی تھی، لیکن یہ کام مجھ سے ہو نہ سکا۔ :) یہ غزل راگ درباری میں یقینا نہیں ہے، اُس میں جو سروں کو جُھلایا جاتا ہے وہ اس میں محسوس نہیں ہوا ۔
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اس لڑی میں یقینا دو ہزار سے زائد اشعار ہونگے، اگر کوئی تجزیہ بنے تو پُر لطف ہوگا :)
  3. محمد وارث

    محفل کے دوستوں سے ملاقات (حصہ اول) تذکرہ سالگرہ محفل

    خوب شگفتہ شگفتہ سی تحریر ہے محترم اور پورے سال سوا سال پر پھیلی ہوئی، دلچسپ بھی اور دلفریب بھی اور قصیدے والے دلگی بھی ہو گئی۔ خوبصورت تشبیب لکھ کر راحیل صاحب کو ڈال کر گریز کیا اور نکل آئے اپنی ملاقات کی طرف، جس کا کچھ حصہ ابھی یقینا باقی ہے :) عرض صرف یہ کرنا چاہ رہا ہوں کہ اُس کام کا کیا ہوا...
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اے کہ فکرِ چارۂ بیماریِ دل می کنی نسبتِ خود را بچشمِ یار باطل می کنی صائب تبریزی اے کہ تُو (ہماری) بیماریِ دل کا چارہ کرنے کی فکر کرتا ہے، (دراصل) تُو ناحق اور باطل طور پر اپنی نسبت چشمِ یار کے ساتھ کر رہا ہے (یعنی علاج چشمِ یار ہے، تیرے چارے نہیں)۔
  5. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے!

    ظفری برادر کو بھی یاد کر لیں :)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نہ ہر کہ چہرہ برافروخت از غم آزاد است کہ سرخروئ گُل از طپانچۂ باد است رضی اصفہانی ہر وہ کہ جس کا چہرہ چمک دمک رہا ہو غموں سے آزاد نہیں ہے کہ جیسے پھول کے چہرے کی سرخی ہوا کے تھپڑوں کی وجہ سے ہے۔
  7. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    ہولی گریل پر انڈیانا جونز کی بھی ایک فلم ہے اور آپ نے یقینا دیکھی ہوگی :)
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کمر در خدمتَت عمریست می بندم، چہ شد قدرم برہمن می شدم گر ایں قدَر زنار می بستم نظیری نیشاپوری میں ساری زندگی تیری خدمت کرنے میں اپنی کمر باندھے رکھے ہوں لیکن پھر بھی میری کیا قدر ہوئی؟ اگر میں نے اِس قدر زنار باندھا ہوتا تو اب تک برہمن ہو گیا ہوتا۔
  9. محمد وارث

    تعارف ہوے تم دوست جس کے

    خوش آمدید ہاشمی صاحب!
  10. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ میں یہاں کیسے پہنچی !

    شکریہ آپ کا شیخ صاحبہ اس خاکسار کو کلماتِ خیر سے یاد فرمانے کے لیے۔ تحریر آپ کی لاجواب ہے۔ اور تندیِ بادِ مخالف سے کیا گھبرانا :)
  11. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ آج میں حالِ دل سنا گزرا

    لاجواب۔ خوبصورت تحریر ہے صدیقی صاحب!
  12. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے!

    خوبصورت تحریر ہے فرحت۔ پرانے دوستوں کی کمی تو سبھی محسوس کرتے ہیں، شاید کبھی ادھر آ ہی جائیں :)
  13. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    میرا ان عید کی چھٹیوں میں اسے چوتھی پانچویں بار دیکھنے کا ارادہ تھا، لیکن "وارث" ڈرامہ ہی دیکھتا رہ گیا :)
  14. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ یاز دہم

    نہ بیٹا نہ بیٹی نہ بیوی نہ بھائی، پاکستان میں موروثی عُہدوں کا خاتمہ اردو محفل کی نظامت ہی سے سہی :)
  15. محمد وارث

    تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔

    خوش آمدید وقار صاحب۔
  16. محمد وارث

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    بجا فرمایا آپ نے خان صاحب اور یہی وجہ ہے جو لوگ اردو کلاسیکی شاعری اور ادب کے قاری ہیں اور پہلے ہی سے کافی ذخیرہ الفاظ کے مالک ہیں ان کے لیے فارسی سیکھنا کافی حد تک آسان ہے، ضمائر اور زمانوں کی پہچان ہی فارسی سیکھنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ امید ہے کہ آپ کی کاوشوں سے اور لوگ بھی اس طرف مائل ہونگے :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میانِ کعبہ و بُتخانہ فرقِ یک گام است میانِ شیخ و بَرَہمن ہزار ہا فرسنگ (شاعر: نا معلوم) کعبے اور بتخانے کے درمیان تو فقط ایک ہی گام کا فاصلہ ہے لیکن شیخ اور برہمن کے درمیان ہزار ہا میلوں کا فرق ہے۔
  18. محمد وارث

    رباعی برائے اصلاح.........

    جی صفی صاحب، خوب رباعی ہے اور موزوں ہے :)
  19. محمد وارث

    تعارف آپ کا چاچو بزمی

    خوش آمدید بزمی صاحب!
Top