اور اپنے فیس بُک پیج کے نام کی مناسبت سے میری کوشش ہوتی ہے کہ ایک شاعر کا کوئی شعر میں کم از کم دو تین ہفتوں بعد پوسٹ کروں، اس لیے مختلف شعرا کا کلام ڈھونڈنا میری ایک مجبوری ہے :)
آپ پچھلے ایک دو دنوں کی کیفیات پڑھ لیں، اس پس منظر کا آپ کو جواب مل جائے گا۔ میں بھی نجاست کے لفظ پر کافی حیران ہوا تھا لیکن ابھی ابھی پس منظر سے واضح ہو گیا کہ قریشی صاحب کیا فرما رہے ہیں۔ شدت پسندی ہر جگہ در آئی ہے، افسوس صد افسوس!
بفسوں سازیِ زاہد مرو از راہ حزیں
مذہبِ عشق بہ تسبیح و مصلا مفروش
شیخ علی حزیں لاھیجی
اے حزیں، زاہد کی فسوں سازی کہ وجہ سے اپنی راہ سے مت ہٹ، تسبیح اور مصلے کے بدلے میں مذہبِ عشق مت بیچ۔
درست فرمایا آپ نے لیکن ذرا جماعتی صاحب سے بھی پوچھ لیں، خالی جگہ انہوں نے چھوڑی ہے، نہ جانے کیا مرضی تھی انکی، ہم ایسے ہی اپنی اپنی مرضی سے پر کرتے جائیں۔
واہ واہ کمال کر دیا مقدس، کیا خوب بصیرت افروز باتیں ہیں یا یوں کہیے کہ کیسے کچے چٹھے کھولے ہیں سب کے :) تو پھر ہو جائے ایک ایک غزل سب شاعرانِ محفل کی طرف سے اسی خوشی میں :)
میری یہ آخری کوشش مجموعی طور پر چوتھی کوشش تھی، پہلی کا گلا والد صاحب نے طبلہ خریدنے کی خواہش کے ساتھ ہی دبا دیا تھا، شکر ہے میرا بچ گیا تھا۔ دوسری لاہور ہاسٹل میں، تیسری والد صاحب کی وفات کے بعد اور چوتھی ابھی چند سال قبل، کتابوں کی مدد سے میں پیانو پر کئی گانوں کے سر نکالنے کے قابل تو ہر بار...
جی موسیقی پر دو بنیادی سے مضمون ہیں، راگوں کی تھیوری کو تھوڑا بہت میں نے کتابوں وغیر کی مدد سے سمجھ لیا تھا لیکن عملی طور پر کر نہ سکا۔ ایک چھوٹا سا الیکڑک پیانو لے کر میں اسے سمجھنے کے لیے "ریاض" کیا کرتا تھا اور کمرے کے باہر بیوی بچوں کا ہنس ہنس کے بُرا حال ہو جاتا تھا :)