نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    زخم احسان ِ عدو میں گم ہے

    شکریہ برادرم یاد آوری کے لیے۔ ہمارے عروض میں بہت سارے معاملات کا اعتبار املا کی بجائے تلفظ پر ہے۔ جب ایک ہی حرف اوپر تلے آ جائے اور ادائیگی ثقیل اور مشکل ہو جائے تو تنافر گردانتے ہیں، آپ کی ترکیب میں رے کی آواز اوپر تلے نہیں نکل رہی، املا میں چاہے رے اکھٹا ہی لکھا جا رہا ہے۔اس لیے ابنِ رضا صاحب...
  2. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

    بالکل خوب نشاندہی کی آپ نے، میرے دل پر بھی یہ شعر سب سے زیادہ لگا :)
  3. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

    چہ خوب محترم، بس ذرا "مفکر" پر کچھ اچنبھا ہوا وگرنہ ساری غزل میرے مقتضائے حال ہے :)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میرے خیال میں یہ صرف املا کا فرق ہوگا، قدیم املا میں ہمزہ کے ساتھ لکھتے تھے جدید ایرانی املا میں ی کے ساتھ لکھتے ہیں۔ یہ شعر تو مجھے نہیں ملا، لیکن اس سے ملتی جلتی ایک غزل عرفی کے دیوان میں ہے۔ قدیم مطبوعہ میں ساری اس طرح کی اضافتیں ہمزہ کے ساتھ ہیں اور گنجور پر ی کے ساتھ۔
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میرے خیال میں ما کی اضافت تصویر کی طرف راجع ہے یعنی ہماری تصویر اور خامہ کے ساتھ بھی اضافت ہے یعنی خامہء، سو دوسرے مصرعے کا مطلب ہو سکتا ہے کہ کچھ یوں ہو کہ "کوئی بھی خامہ ہماری تصویر ایک ہی صورت کے سوا کچھ نہیں بناتا"۔ :)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نوازش آپ کی آغا صاحب، بہت شکریہ آپ کا :)
  7. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفل کے گیارہ سالہ سفر کی تصویری جھلکیاں

    شکریہ اس تصحیح کے لیے اور معذرت میری غلطی کے لیے :)
  8. محمد وارث

    میری ایک غزل ۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    لاجواب، کیا خوبصورت غزل ہے، واہ واہ واہ
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نوازش آپ کی برادرم، بہت شکریہ آپ کا۔ آپ بھی تو ہماری اس "جماعت" کے صفِ اول کے رکن ہیں، ماشاءاللہ۔
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ذرہ نوازی ہے آپ کی برادرِ من، گو آپ مجھ سے کم و بیش آدھی عمر کے ہیں، لیکن آپ کی یہ تبریک میرے لیے باعثِ صد افتخار ہے، آپ سے صاحبِ علم و ہمت کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔ :) اور نقش ہائے رنگ رنگ کی پسندیدگیاں تو خیر کیا معانی رکھتی ہیں، میں اُس وقت بھی ترجمہ کرتا تھا جب ان کو صرف تین یا...
  11. محمد وارث

    فارسی فورم

    تا کہ لوگ اس سارے زمرے کو بہ آسانی نظر انداز کر سکیں :) ویسے تجویز صائب ہے۔
  12. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید نوید خان صاحب۔
  13. محمد وارث

    تاسف اعجاز عبید (الف عین) صاحب کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں۔

    اردو محفل کے سینئر ترین اور ہر دل عزیز رکن جناب اعجاز عبید (الف عین) صاحب کے فیس بُک سٹیٹس سے علم ہوا ہے کہ ان کی والدہ ماجدہ کل شب علی گڑھ میں انتقال فرما گئی ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی عمر 92 سال تھی، اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں، آمین۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بغیرِ ظلم توقّع مدار از ظالم کہ نخلِ شعلہ اگر بار می دہد شرر است شیخ حسین شہرت شیرازی ظالم سے ظلم کے علاوہ کسی اور چیز کی توقع مت رکھ کیونکہ شعلوں کا درخت اگر پھل بھی دے گا تو وہ شرارہ ہی ہوگا۔
  15. محمد وارث

    قوالی فن نہیں عالم ہیں::::فرید ایاز سے گفتگو:::

    ان کے والد صاحب منشی رضی الدین اور چچا بہاءالدین دونوں ہی میرے پسندیدہ قوال ہیں، خاص طور پر جو فارسی کلام انہوں نے گایا ہے وہ لاجواب ہے۔ فرید ایاز اور انکے بھائی ابومحمد دونوں ہی اچھے قوال ہیں۔
  16. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :لارڈز ٹیسٹ

    اور یہ بھی دیکھیے
Top