سارہ نے ایک شادی میں کنگن پہنے ہوئے تھے - تو ایک خاتون نے ان کی تواضع کے لئے "آر سی" کی بوتل انہیں تھمائی تو اس خاتون پر اپنے محاوروں کا رعب جھاڑنے کے لئے کہنے لگی - بہت شکریہ میں آرسی نہیں لوں گی کیونکہ "ہاتھ کنگن کو آرسی کیا" - :)
بہت شکریہ فرزانہ یہ گیت پر پوری معلومات دیکھ کر میرے چہرے پر آسودہ مسکراہٹ پھیل گئی- مجھے خوشی ہوئی کہ میری محنت رنگ لائی - یہ میرا پسندیدہ ترین گیت ہے اور پسندیدہ ترین فلم ہے "موسم" -
فلم تو کافی اچھی ہے لیکن اسکے ڈائلوگ فلم کی کہانی سے بھی اچھے ہیں - اس دور کی یہ سب سے مہنگی فلم تھی اور صرف اسی فلم میں ایک بہت بڑے کلاسکیل گلوکار "بڑے غلام علی" نے گایا ہے - کے - آصف نے یہ فلم بنائی تھی اور اس نے ہی انہیں مجبور کیا کہ بیک گراونڈ میں تان سین جو گاتا ہے وہ آپ گائیں -