نتائج تلاش

  1. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    خوب! آپ کے ترجمے سے شعر کا مفہوم بیان ہو رہا ہے۔ :) فعلِ امر 'باش' عموماً 'ہو' کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، لیکن سیاق و سباق کو دیکھتے ہوئے اِس کا ترجمہ 'رہ' بھی کیا جا سکتا ہے۔ شعرِ مذکور میں اِس کا ترجمہ 'رہ' مناسب ہے۔ 'هوشیار باش' کا ترجمہ 'ہوشیار ہو (جاؤ)' اور 'ہوشیار رہو' دونوں ممکن...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آبِ حیات هست نهان در دهانِ یار بوسِ لبی و عمرِ فراوانم آرزوست (فیض کاشانی) یار کے دہن میں آبِ حیات نہاں ہے؛ مجھے لب کے ایک بوسے اور عمرِ فراواں کی آرزو ہے۔
  3. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اردو کے معروف ترین شاعر مرزا اسداللہ خان غالب نے اپنے ایک اردو قصیدے میں اپنے ممدوح بہادر شاہ ظفر کا تقابل شاہنامۂ فردوسی کے کرداروں اور پہلوانوں سے کیا ہے: "وارثِ مُلک جانتے ہیں تجھے اِیرج و تُور و خسرو و بہرام زورِ بازو میں مانتے ہیں تجھے گِیو و گُودرْز و بِیژن و رُہّام"
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر اریب آغا، سعدی شیرازی کے اِس شعر کا مفہوم بیان کیجیے: گر بی‌وفایی کردمی، یرغو به قاآن بردمی کان کافر اعدا می‌کُشَد، وین سنگ‌دل احباب را
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر محمد ریحان قریشی، حافظ شیرازی کے اِس شعر کا مفہوم بیان کیجیے: گناه اگرچه نبود اختیارِ ما حافظ تو در طریقِ ادب باش گو گناهِ من است
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یک جُرعه مَی ز ساغرِ جانانم آرزوست سرمستی‌ای ز میکدهٔ جانم آرزوست (فیض کاشانی) مجھے ساغرِ جاناں سے ایک جُرعہ شراب کی آرزو ہے؛ مجھے میکدۂ جاں سے ایک سرمستی کی آرزو ہے۔ × جُرعہ = گھونٹ
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قصهٔ عشق گفتنم هوس است دُرِّ اَسرار سُفتنم هوس است (فیض کاشانی) مجھے قصۂ عشق کہنے کی آرزو ہے۔۔۔ مجھے دُرِّ اَسرار پرونے کی آرزو ہے۔ × دُرّ = موتی، مُروارید
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در دل و جان خانه کردی عاقبت هر دو را دیوانه کردی عاقبت (مولانا جلال‌الدین رومی) تم نے آخرکار (میرے) دل و جاں میں گھر کر لیا۔۔۔ تم نے آخرکار ہر دو کو دیوانہ کر دیا۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با غمِ خود آشنا کردی مرا از خودم بیگانه کردی عاقبت (فیض کاشانی) تم نے مجھے اپنے غم سے آشنا کر دیا۔۔۔ تم نے آخرکار مجھے خود سے بیگانہ کر دیا۔
  10. حسان خان

    اے سمرقند! اے شہرِ ہمیشہ جاوداں! عاشقِ دوراُفتادہ کا سلام قبول کرو۔

    اے سمرقند! اے شہرِ ہمیشہ جاوداں! عاشقِ دوراُفتادہ کا سلام قبول کرو۔
  11. حسان خان

    'کثافت' سے آزادی و نجات کا روز مجھے مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد! فارسی زبان و ثقافت و تمدن زندہ باد!

    'کثافت' سے آزادی و نجات کا روز مجھے مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد! فارسی زبان و ثقافت و تمدن زندہ باد!
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قطرهٔ اشکِ مرا کردی قبول قطره را دُردانه کردی عاقبت (فیض کاشانی) تم نے میرے قطرۂ اشک کو قبول کر لیا۔۔۔ تم نے آخرکار قطرے کو دُردانہ کر دیا۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سوختی در شمعِ رویت جانِ من چارهٔ پروانه کردی عاقبت (فیض کاشانی) تم نے اپنے چہرے کی شمع میں میری جان جلا ڈالی۔۔۔ تم نے آخرکار پروانے کا چارہ کر دیا۔
  14. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    محمدجان شکوری بخارایی کی کتاب 'خراسان است اینجا' (۱۹۹۶ء) پر تقریظ میں معروف تاجک شاعر لایق شیرعلی لکھتے ہیں: "... یکی از دانش‌مندانِ معاصرش به علامهٔ اقبال می‌گوید: اشعارِ شما برای ما زندگی‌بخش و آزادی‌بخش است، شما رهنمای ما هستید، ما فارسی نمی‌دانیم، شما به اردو شعر بگویید. اقبال به زبانِ...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفت علامهٔ اقبال، که برخیز ز خواب! بزدلی گفت: فُلانی‌ست مُخاطَب، نه منم... (لایق شیرعلی) علامہ اقبال نے کہا کہ 'خوابِ (گرا‌ں) سے بیدار ہو!' ایک بزدل نے کہا کہ: 'میں نہیں، بلکہ ایک فلاں مخاطَب ہے'۔۔۔ × مُخاطَب = جس سے خطاب کیا جائے
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جان به قربانِ تو، ای میهنِ خونین‌کفنم بودی بیت‌الشَرَفم، گشته‌ای بیت‌الحَزَنم (لایق شیرعلی) (میری) جان تم پر قربان ہو، اے میرے خونیں کفن وطن! تم میرے خانۂ شرف تھے، (لیکن اب) میرے خانۂ غم ہو گئے ہو۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'رہنمون' معیاری ادبی فارسی کا لفظ ہے۔ کلاسیکی شاعری میں'تہرانی' یا 'کابلی' فارسیوں کا استعمال نہیں ہوا۔ہلالی جغتائی کے زمانے میں شاید 'تہرانی فارسی' کا وجود بھی نہیں تھا۔ 'نمون' یعنی دکھانے والا۔
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    بی بی سی فارسی کے تاجک صحافی داریوش رجبیان کی آواز میں تاجکستانی فارسی کی موجودہ وضعیت اور روسی بالشیوک استعمار کی لسانی و ثقافتی تخریب کاریوں کی ایک مختصر رُوداد انگریزی میں سنیے: What did you say?, The Fifth Floor - BBC World Service ضمناً، میرے دل میں آقائے رجبیان کے لیے فراواں احترام موجود...
  19. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    بخارا کے چند دیگر تاریخی اماکن و مراکز چشمۂ ایوب: یہ چشمہ آرامگاہِ سامانیان کے نزدیک ایک کہنہ و کوچک قبرستان میں واقع ہے۔ علاقائی روایات کے مطابق حضرت ایوب اِس مقام سے گذرے تھے، اور اُنہوں نے زمین پر اپنا عصا مار کر یہ چشمہ جاری کیا تھا۔ یہاں موجود یادگاری عمارت امیر تیمور کے زمانے میں تعمیر...
  20. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    بسیار خوب! مفہوم بہت حد تک درستی سے بیان ہو گیا ہے۔ 'دست‌بُرد' کا ترجمہ 'دلیری' زیادہ مناسب ہے۔ یہاں 'گام‌زن' کنایتاً 'تیزدَو و تیزرفتار' کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ 'کوپال/گوپال'، آہنی گُرز کو کہتے ہیں۔ 'همین' یہاں 'نیز' اور 'ایضاً' کے معنی میں کام میں لایا گیا ہے۔ میرا ترجمہ دیکھیے: سہرابِ...
Top