نتائج تلاش

  1. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    جی، یہ 'واہ واہ' ہی ہے جو تحسین و تعجب کے لیے بولا جاتا ہے۔ ابتدائی دو مصرعوں کا ترجمہ درست ہے، لیکن اختتامی دو مصرعوں کے ترجمے میں غلطی موجود ہے۔ درست ترجمہ دیکھیے: مناسب ہے کہ تم اب دوبارہ [قبر کی] زیارت پر نہ جاؤ، تاکہ مردہ [یہ] نہ کہے کہ قیامت کھڑی ہو گئی۔ 'شاید' یہاں اپنے قدیم معنی میں...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هنوز با همه دردم امیدِ درمان است که آخری بُوَد آخر شبانِ یلدا را (سعدی شیرازی) [اپنے] تمام درد کے باجود ہنوز مجھے امیدِ درماں ہے، کیونکہ شبانِ یلدا کا آخرکار ایک اختتام ہوتا ہے۔ × شبِ یلدا = سال کی طویل ترین شب
  3. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر محمد ریحان قریشی، سعدی شیرازی کی مندرجۂ ذیل رباعی کا ترجمہ کیجیے: وه وه که قیامت است این قامتِ راست با سرو نباشد این لطافت که تُراست شاید که تو دیگر به زیارت نروی تا مرده نگوید که قیامت برخاست
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اِعتِصاب فارسی میں 'ہڑتال' اور 'بھوک ہڑتال' کے لیے بالترتیب 'اعتصاب' اور 'اعتصابِ غذا(ئی)' کا استعمال ہوتا ہے۔ گُوگل گردی کے دوران یہ مشاہدہ ہوا ہے کہ افغان 'اعتصابِ غذائی' کو جبکہ ایرانی 'اعتصابِ غذا' کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاجکستان میں دونوں صورتیں استعمال ہوتی نظر آئی ہیں، لیکن ثانی الذکر رائج...
  5. حسان خان

    حکیم ابوالقاسم فردوسی طوسی پر سلام ہو

    حکیم ابوالقاسم فردوسی طوسی پر سلام ہو
  6. حسان خان

    میں ہر روز اپنی زبان فارسی کی ایک چیز سیکھتا، ایک چیز سکھاتا اور ایک چیز ترجمہ کرتا ہوں۔

    میں ہر روز اپنی زبان فارسی کی ایک چیز سیکھتا، ایک چیز سکھاتا اور ایک چیز ترجمہ کرتا ہوں۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    افسرده شد دل از دمِ سردِ هوای نفس از جانبِ یمن دمِ رحمانم آرزوست (فیض کاشانی) ہوائے نفس کے دمِ سرد سے [میرا] دل افسردہ و منجمد ہو گیا؛ مجھے یمن کی جانب سے دمِ رحمان کی آرزو ہے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پایی زدم به دنیی و پایی به آخرت نی این مرا فریبد و نه آنم آرزوست (فیض کاشانی) میں نے ایک پا دنیا پر مار دیا، اور ایک پا آخرت پر۔۔۔ نہ یہ مجھے فریب دیتی ہے اور نہ مجھے اُس کی آرزو ہے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چشم بر احسانِ گردون دوختن دیوانگی‌ست دانه‌ها، هشیار باشید، آسیا دلّاک نیست (بیدل دهلوی) چرخِ گردوں سے احسان کا منتظر رہنا دیوانگی ہے؛ اے دانو، ہوشیار ہو جاؤ، [یہ] چکّی مالِش گر نہیں ہے۔
  10. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    مرزا غالب اپنے ایک اردو مکتوب میں فردوسی طوسی کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: "۔۔۔سنو صاحب، شعرا میں فردوسی اور فقرا میں حسن بصری اور عشاق میں مجنوں، یہ تین آدمی تین فن میں سردفتر اور پیشوا ہیں۔ شاعر کا کمال یہ ہے کہ فردوسی ہو جائے۔۔۔"
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میرے پاس رائج سیالکوٹی کا دیوان کتابی شکل میں موجود ہے، جسے مرکزِ تحقیقاتِ فارسیِ ایران و پاکستان نے شائع کیا تھا۔
  12. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    تصحیح کے لیے شکریہ۔ غلطی سے مثنوی لکھ دیا تھا۔ :)
  13. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ترجمہ درست ہے۔ :) روزمرہ اردو میں مالش کرنے والے یا مالش گر کے لیے 'مالِشْیا' استعمال ہوتا ہے۔
  14. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    میری رائے یہ ہے کہ کہنہ اردو ادبیات سے عُمقاً لطف اندوز ہونے کے لیے بھی شاہنامۂ فردوسی اور اُس کی داستانوں سے ذرا آشنائی ضروری ہے، کیونکہ اردو متونِ کہن میں جگہ جگہ شاہنامہ کی اثرپذیری کے شواہد نظر آتے ہیں۔ مثلاً، الطاف حسین حالی اپنی مسدّس 'مدّ و جزرِ اسلام' میں فرماتے ہیں: کہاں ہیں وہ اہرامِ...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در شعرِ بزرگان جمع کم یابی تو این هر دو لطفِ سخن و اَسرار، الّا غزلِ حافظ (فیض کاشانی) غزلِ حافظ شیرازی کے سوا بزرگوں کے اشعار میں تمہیں کم ہی یہ دونوں چیزیں بہ یکجا ملیں گی: لطفِ سخن اور اَسرار۔
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بنما ز زیرِ زلفِ سیه عارضِ چو مه کز کفر توبه کردم و ایمانم آرزوست (فیض کاشانی) [اے یار!] زلفِ سیاہ کے زیر سے [اپنا] ماہ جیسا چہرہ دکھاؤ کہ میں نے کفر سے توبہ کر لی اور مجھے ایمان کی آرزو ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کاهلان را جز لَگَدکوبِ حوادث چاره نیست می‌کند مالیدگی سُستیِ اعضا را علاج (ملا محمد سعید اشرف مازندرانی) کاہلوں کو بجز حوادث کی لَگَدکوبی کے چارہ نہیں ہے؛ مالش [ہی] سُستیِ اعضا کا علاج کرتی ہے۔ × لَگَد = لات × لَگَدکوبی = لاتوں سے ضرب مارنے یا پامال کرنے کا عمل تشریح: جب اعضاء پر سُستی طاری ہو...
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر محمد ریحان قریشی، بیدل دہلوی کے مندرجۂ ذیل شعر کا مفہوم بیان کیجیے: چشم بر احسانِ گردون دوختن دیوانگی‌ست دانه‌ها، هشیار باشید، آسیا دلّاک نیست
  19. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    آفرین! آپ کا ترجمہ درست ہے۔ :) یہاں 'قاآن' سے منگول پادشاہ مراد ہے، کیونکہ 'اعداکُش کافر' وہی تھا۔ شاہانِ ترکستان تو سعدی کے زمانے میں مسلمان تھے۔ کہن فارسی ادب میں یہ لفظ منگولستان و ترکستان و چین کے پادشاہوں کے لقب کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ 'خاقان' بھی اِسی لفظ کی ایک شکل ہے۔ سعدی شیرازی منگول...
  20. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    'باش'، 'بودن' کا نہیں 'بلکہ 'باشیدن' کا مضارع ہے۔ 'بودن' کا مضارع 'بُو' ہے، جس کا ایک صیغہ 'بُوَد' شاعری میں عام ہے۔ 'بودن' اور 'باشیدن' فارسی کے دو ہم معنی یا قریب المعنی مصادر ہیں۔ اول الذکر مصدر کا مضارع 'بو' اور ثانی الذکر مصدر اور اُس کا بُنِ ماضی 'باشید' مدتِ دراز سے فارسی میں متروک ہو چکے...
Top