تم نے صرف ایک بار لیڈ لی اور وہ شمیل نے برابر کر دی ، تمہارے خیال میں میری پارٹی خاموش بیٹھی ہے :P
ابھی تو الیکشن شروع ہوا ہے دیکھتی جاؤ کہ ابھی کتنے نشیب و فراز آنے ہیں۔
ابھی تو ڈاک سے ووٹ آنے شروع ہونے ہیں ، ایک جمِ غفیر ہے جسے کھلا پلا کر میں نے اور رضوان نے تیار کیا ہے...
ہاہاہاہاہا
گہما گہمی ہو رہی ہے اور منصور میں ابھی محفل کے ووٹران سے ہی ووٹ ڈلوا رہا ہوں ورنہ عظمی اور شمیل نے تو دو ووٹ دیے ہیں یہاں ووٹروں کی لائنیں لگ جائیں گی :wink:
پاکستانی میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے پاکستانی ہونے کا حق ادا کر دیا مجھے ووٹ ڈال کر۔
یقینا آپ کا یہ ووٹ انصاف تک رسائی میں بہت مددگار ثابت ہو گا، آپ کی زیرک نگاہی کی داد نہ دینا زیادتی ہو گا۔
لندن بم دھماکوں پر بھی کافی تحقیق ہوئی اور بی بی سی نے اس پر کچھ ڈاکومینٹری فلم بھی بنائی ہیں اور وجہ پتہ لگانے کی کوشش میں ہیں کہ کیا سبب ہوتا ہے اس کا۔ وجہ تک تو شاید وہ پہنچ جائیں مگر کچھ طاقتیں اسے افشا نہیں ہونے دیں گی۔
بالکل صحیح کہہ رہے ہو نبیل اور اب یہ شاہد اور زیف کی ذمہ داری ہے کہ اس سلسلے کو رواں دواں رکھیں اور اپنے جاننے والوں کو بھی محفل پر لے کر آئیں تاکہ چراغ سے چراغ جلتے چلے جائیں۔
اس فورم کی مدد سے ہم اردو کی اصلاحات اور اردو پر چھائے جہالت کے پردے دور کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔