آج یہاں سعودیہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے اور کل سے رمضان 2022 کے روزے شروع ہو ں گے ۔ سب کو مبارک ہو۔
محفل میں سب کو اور تمام دنیا میں اہل اسلام و ایمان کو رمضان مہینہ کی مبارک ساعتوں کا آغاز خصوصا ََمبارک ۔
ارے نہیں بھئی ہر گز نہیں !!!
کیوں کہ مستقبل میں کبھی جس لمحے یہ لفظ خود آشکار ہوگیا، اسی لمحے اپنے ساتھ معانی اور ملحقہ تفاسیر و تواریخ کا طوفان ساتھ لیکر آئے گا اور پھر نہ جانے کیا کیا خس و خاشاک بہا لے جائے گا ۔
میں نے دوسرے مصرع میں ذرا رعایت برتی تھی ۔ لیکن آپ نے تو مشاعرے کی بازی ہی لوٹ لی ۔
عرض کرنا تھا کہ ۔
اب شومیء قسمت سے آپ مکرانی شوم کے معنی نہ پوچھیے گا۔ بس اتنا کافی ہے کہ مکرانی پر فارسی کا اثر بہت گہرا ہے ۔