بہت خوب۔ سندھ میں ہمارے محلے میں بہت بڑی مارواڑی برادری بھی رہتی تھی۔ میرے کئی کلاس فیلو بھی مارواڑی تھےاور دوست بھی ہیں ،اب بھی۔
میں ان کی زبان بھی کافی حد تک جانتا ہوں ۔ مجھے ان کی زبان سے لغوی گدگدی سی محسوس ہوتی ہے ۔
ویسے یہ مارواڑ کیا چیز ہے ؟
خیر مبارک تو ہم بچپن سے ہی بزرگوں کی زبانی سنتے آئے ہیں، نہ جانے ان کے بزرگوں نے کب شروع کیا ۔ لیکن ایک سوال یہ کہ کیا اہل ہند ایسا نہیں کہتے ؟ ہمارے بزرگان راجستھان سے پاکستان آئے سو وہاں بھی یہ کہا تو جاتا ہو گا۔