پھر دفعتاً ننھا بیمار پڑ گیا اور سب کی توجہ ننھے کی طرف مبذول ہو گئی۔ ہاجرہ رفیقاں اور فرحت ہاجرہ کے پاس بیٹھی رہتیں۔ ایلی کو دن میں دو تین بار ڈسپنسری جانا پڑتا۔ وہ نرس تک پہنچ تو جاتا لیکن اس سے براہ راست بات کرنا اس کے لئے مشکل ہو جاتا۔ کئی بار وہ بات کرنے کے لئے فرید کو ساتھ لے جاتا اور نرس...