صفحہ 100
فرحت چپ چاپ بیٹھی ابا کو جاتے ہوئے حیرانی سے دیکھ رہی تھی اور علی احمد بڑے اطمینان سے انہیں الوادع کہتے ہوئے تسلی دے رہے تھے “ کوئی بات نہیں میں جلد آ جاؤں گا سب ٹھیک ہو جائے گا۔“
آٹھ دن کے بعد علی احمد لوٹے۔ گھر میں داخل ہوتے ہی چلاّنے لگے۔ “ ایلی کی ماں تمھیں مبارک ہو۔ اب تم تنہا...