نتائج تلاش

  1. نبیل

    یہ کیا ماجرا ہے ؟

    السلام علیکم فرید، اتنے دنوں بعد آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آپ کے لاگ ان ہونے سے تو یہ پتا چل رہا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ ابھی بھی درست کام کر رہا ہے۔ آپ اس دھاگے کا ربط فراہم کریں جہاں‌ آپ کو یہ پرابلم پیش آئی ہے تاکہ اس کا کوئی حل دریافت کیا جا سکے۔ والسلام
  2. نبیل

    میں پرانے نام کے ساتھ کیوں لاگن نہیں ہوسکتا

    السلام علیکم، سب لوگ پرانے یوزر نیم اور پاسورڈ کے ساتھ ہی لاگ ان ہوئے ہیں۔ اور کسی کو یہ مسئلہ لاحق نہیں ہوا۔ آپ کا پرانا یوزرنیم کیا ہے؟
  3. نبیل

    لال مسجد آپریشن شروع

    میں نے مہوش کو کچھ سخت الفاظ کہہ دیے تھے۔ میں اس کی معذرت چاہتا ہوں۔ اللہ تعالی ہم سب پر اور ہمارے ملک کے حال پر رحم کرے۔۔ اور اللہ تعالی ہمیں معاملات کو صحیح سمجھنے کی توفیق اور فہم عطا کرے۔۔
  4. نبیل

    مبارکباد 146 صارفین ایک ہی لمحے میں آن لائن

    ابھی تو میرا ارادہ فورم کی باقاعدہ سرچ انجن آپٹمائزیشن کا ہے۔ :rolleyes:
  5. نبیل

    مبارکباد 146 صارفین ایک ہی لمحے میں آن لائن

    آج کل سرچ بوٹس اردو محفل پر کافی مہربان ہیں۔ کل 446 یوزرز بیک وقت آن لائن تھے۔ ان میں سے 420 تو شاید سرچ بوٹس ہی ہوں گی۔ :rolleyes:
  6. نبیل

    انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

    السلام علیکم، شگفتہ، حالیہ واقعات نے ہم سب کے اذہان پر اپنے اثرات مرتب کیے ہیں اور یہاں بھیجے جانے والے پیغامات اسی کرب کی عکاسی کر رہے ہیں۔ ہم اپنے اردگرد ہونے والے واقعات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ لیکن وقت تمام زخموں کو مندمل کر دیتا ہے۔ والسلام
  7. نبیل

    نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کرنا

    شگفتہ آپ کچھ تحقیق کریں کہ بچوں کی کہانیاں کس طرح ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔ کیا آپ نے کبھی کیسٹ کہانی سنی ہے؟
  8. نبیل

    نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کرنا

    شگفتہ، انیمیشن بنانا اب ٹائپ کرنے جتنا آسان تو ہے نہیں کہ ہر ایک یہ کرلے۔۔ کیا آپ صرف ٹیکسٹ انیمیٹ کرنا چاہتی ہیں یا باقاعدہ متحرک تصاویر پیش کرنا چاہتی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ اتنا آسان نہیں ہے، کم از کم ان لوگوں کے لیے جو انیمیشن بنانا نہیں جانتے۔
  9. نبیل

    وی بلیٹن میں اردو سپورٹ

    فرضی، hierarchy pro سی ایچ موڈ فورم کے لیے بنائی گئی تھیم ہے۔ اوپن پیڈ کی ڈاکومنٹیشن تو اس کی ڈاؤنلوڈ میں بھی موجود ہے۔ لیکن یہ ڈاؤنلوڈ فی الحال اپنی جگہ پر موجود نہیں ہے۔:(
  10. نبیل

    محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

    فرضی، ایڈیٹر کے بگ انشاءاللہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس ویک اینڈ تک اس پر کچھ کام کروں۔
  11. نبیل

    نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کرنا

    بچوں کے لیے آڈیو کہانیوں کا بھی انتظام کیا جانا چاہیے۔ ذیل کے ربط پر اس کی ایک مثال موجود ہے۔ قصہ کہانی
  12. نبیل

    نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کرنا

    کہانیوں کے تصاویر پوسٹ کرنا بالکل ممکن ہے۔ اس کے لیے تصویر کو بطور اٹیچمنٹ پوسٹ‌ کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی امیج ہوسٹ پر اپلوڈ کرکے یہاں اس کا ربط دیا جا سکتا ہے۔ نظموں اور کہانیوں کی انیمیشن آپ کے پاس کس صورت میں موجود ہے؟
  13. نبیل

    وی بلیٹن میں اردو سپورٹ

    ہیرارکی موڈ، پشتو پیڈ؟ فرضی یہ کیا کہہ رہے ہو بھئی :shock: میں معذرت چاہتا ہوں ، مصروفیت کے باعث پشتو فورم کے معاملات کی جانب توجہ نہیں کر سکا ہوں۔ اگر آپ پشتو فورم کے لیے سی ایچ موڈ کے استعمال کا ارادہ رکھتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے، میں اس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ سی ایچ موڈ کا...
  14. نبیل

    لال مسجد آپریشن شروع

    بالکل ٹھیک کیا حکومت نے اپنی رٹ‌ قائم کرکے۔ لیکن حکومت کی یہ رٹ‌ 12 مئی کو کہاں تھی؟ ایک مسجد میں محصور تشدد پسندوں کو کچلنے کے تو پوری حکومت کی مشینری حرکت میں آ گئی تھی اور جب کراچی جل رہا تھا تو مشرف سٹیج پر بھنگڑا ڈال رہا تھا۔ اگر اتنا ہی غیرت مند ہے مشرف تو اس کراچی پر قابض مافیا کو کیوں...
  15. نبیل

    وی بلیٹن میں اردو سپورٹ

    عبدالقدوس، معذرت چاہتا ہوں۔ پرانی محفل فورم میں ڈاؤنلوڈ منیجر اور لنکس منیجر بھی شامل تھے۔ یہ ابھی نئے سیٹ اپ میں شامل کرنا باقی ہیں۔ اس میں شاید کچھ وقت لگ جائے۔ اگر آپ کو جلدی ضرورت ہے تو میں آپ کو ای میل کے ذریعے بھیج دیتا ہوں۔
  16. نبیل

    مبارکباد جویریہ کو مبارک باد !

    یہاں بھیجی گئی دعائیں پڑھ کر یوں لگتا ہے جیسے مسجد کے مولوی صاحب چندہ وصول کرنے کے بعد جزائے خیر کی دعائیں کر رہے ہوں۔ :rolleyes:
  17. نبیل

    مبارکباد جویریہ کو مبارک باد !

    ٹھہرو ٹھہرو۔۔ یہ کس کی شادی کی باتیں ہو رہی ہیں؟ کمال ہوگیا۔۔ جویریہ نے شادی کرلی، اس کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور مجھے پتا تک نہیں چلا۔۔ :shock: میں تو سمجھا تھا کہ وہی ہزار، دوہزار پیغامات مکمل ہونے کی مبارک دی جا رہی ہے۔:confused: جویریہ بہن، آپ کو شادی کی بہت بہت مبارک قبول...
  18. نبیل

    لیفٹننٹ کرنل ہارون اسلام شہید

    اللہ ان فوجیوں کو بھی اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔ وہ اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہوئے۔
  19. نبیل

    لیفٹننٹ کرنل ہارون اسلام شہید

    محب، اس موضوع پر پہلے بات ہو چکی ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ اس کی وجہ سے گفتگو کسی اور طرف نکل جائے۔
  20. نبیل

    وی بلیٹن میں اردو سپورٹ

    آپ فکر نہ کریں، آپ کو ای میل کر دی جائے گی۔
Top