السلام علیکم نوید،
یہ تو اچھی خبر ہے کہ آپ کو انویژن کے فاسٹ رپلائی میں ویب پیڈ انٹگریٹ کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ لیکن آپ کو ناکامی کس چیز میں ہوئی ہے؟ کیا عام پوسٹ پیج کے ایڈیٹر میں ویب پیڈ شامل کرنے میں کوئی مشکلات پیش آ رہی ہیں؟
آپ اگر یہاں انویژن میں اردو ویب پیڈ نصب کرنے کے...
شاکرالقادری صاحب، ثناءاللہ اور زکریا، آپ سب کا بہت شکریہ۔
زکریا، سعدی اگر آپ کو مل جاتے تو پتا نہیں کیا کہہ دیتے۔۔:d
بوچھی، جب تک آن سکرین کی بورڈ کا حل نکلتا ہے ، اس وقت تک آپ کسی اور ایڈیٹر میں لکھ کر کاپی پیسٹ کیوں نہیں کر لیتیں؟
ساجد، میں معترض نہیں تھا، میں صرف وضاحت طلب کی تھی۔ جہاں تک جہاد کی فرضیت کا تعلق ہے تو یہ بحث یہاں کئی مرتبہ دہرائی جا چکی ہے اور میں دوبارہ اس بحث میں پڑ کر اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا کہ لال مسجد والے جہاد کر رہے تھے یا نہیں۔
آفریدی، جب مفید انفارمیشن share کی جائے تو تصویری اردو بھی قابل قبول ہے۔ تحریری اردو کے فوائد تو آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ لوڈ کرنے میں تیز ہوتی ہے اور یہی سرچ انجنز پر انڈکس ہو سکتی ہے۔ بہرحال آپ یہاں جیسے پوسٹ کرنے میں سہولت محسوس کریں ویسا آپ کریں۔
ساجد، میں نے کوئی زیادہ مبہم بات نہیں کی۔ اخبارات کے ادارتی صفحات، ویب پر بلاگز اور خود اسی فورم پر پیغامات میں لال مسجد کے جانب سے اغوا کی کاروائیوں کو اسلامی انقلاب کی نوید قرار دیا گیا تھا۔
میں ان نام نہاد دانشوروں اور شریعت کے نفاذ کے داعیوں کو بھی اس سانحے کا برابر کا ذمہ دار ٹھہراتا ہوں جو لال مسجد کی خلاف قانون کاروائیوں کی حمایت کرتے رہے اور انہیں ہلاشیری دیتے رہے اور بعد میں یہ لاشیں گرنے کا تماشہ دیکھتے رہے۔