نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    بغیر پیپر دئیے ایک شاندار رزلٹ

    یہ ہمارا روز کا بہانہ تھا امی سے، جب نئے نئے سگریٹ شروع کیے تھے :)
  2. محمد وارث

    بغیر پیپر دئیے ایک شاندار رزلٹ

    کیا بیوی پیار بھی کرتی ہے، یا للعجب۔ آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟ :rolleyes:
  3. محمد وارث

    بغیر پیپر دئیے ایک شاندار رزلٹ

    ہائے رے بدگمانیاں۔ مجھے ایک دن گھر میں داخل ہونے سے پہلے ایک میٹھے میٹھے پرانے شناسا اسلامی بھائی مل گئے، عطر سے شرابور تھے اور تو اور ہاتھ بھِی عطر میں تر تھے، گرم جوشی سے دونوں‌ہاتھ ملائے، ہلکا سا معانقہ بھی ہوا۔ ایک دو منٹ بعد میں گھر کے اندر تھا عطر میں بسا ہوا۔ بس اس سے آگے والی رُوداد...
  4. محمد وارث

    کون ؟

    آپ تو پہلے ہی سے کافی ترقی یافتہ ہیں چوہدری صاحب، ترقی پذیر تو ہم ہیں۔ اور یہ ذرا ان کی امنگیں دیکھیے جو ابھی ترقی کے زینے کو دُور ہی سے سلام ٹھوکتے ہیں :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی خان صاحب میرے پاس ان کا فارسی مجموعہ کلام "عرشِ ناز" اور فارسی رباعیات کا مجموعہ "آغوشِ حیرت" دونوں موجود ہیں۔
  6. محمد وارث

    کون ؟

    چوہدری صاحب بلانے کے اور بھی طریقے اور ذرائِع اللہ نے پیدا کر رکھے ہیں، آپ تو سیدھا "کارڈ" پر پہنچ جاتے ہیں :)
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو اے مزدورِ جنّت، سرِتقصیرم نمی دانی بہ قدرِ جرم چشمِ رحمتش نازِ کرم دارد سید نصیر الدین نصیر اے مزدورِ جنت، تُو میری تقصیروں اور خطاؤں کے اسرار نہیں جانتا، (میں اس لیے خظائیں کرتا ہوں) کہ اُس کی رحمت کی نظر خطاؤں کے برابر کرم کرتی ہے۔
  8. محمد وارث

    پنجابی فاؤل لینگوئج!!!!

    ڈال دیا سارا ملبہ ہیڈ ماسٹر پر لیکن عذرِ گناہ بد تر از گناہ کہ زبان و بیان کی غلطی ہو گئی "ہیڈ ماسٹر" صاحب سے۔ جب ہیڈ ماسٹر ایسی غلطیاں کرے گا تو باقی ماسٹر اور شاگرد تو "پھٹے چک" دیں گے :)
  9. محمد وارث

    سینما کہانی، ہماری زبانی

    یہاں شاید وہ مشہور فلم چلی ہو، جس کا ایک گانا بہت مشہور تھا مار کے دو نیناں دی مار کر دیو دل دے ٹوٹے چار :whistle:
  10. محمد وارث

    سینما کہانی، ہماری زبانی

    جی ہاں دو تین تھے اس طرح کے اور میں بھی کم و بیش اسی زمانے میں خوار ہوتا تھا :)
  11. محمد وارث

    سینما کہانی، ہماری زبانی

    ویسے تو میں اس بات سے بھی سینما کا اندازہ لگا سکتا ہوں کہ آپ نے وہاں فلم کونسی یا کیسی دیکھی تھی یا پھر اس سے بھی کہ وہاں فلم کا پوسٹر یا اشتہار کس طر ح کا دیکھا تھا لیکن خیر اچھا ہی ہوا:)
  12. محمد وارث

    سینما کہانی، ہماری زبانی

    سیالکوٹ میں ایک ہی اوور ہیڈ ہے جناح سٹیڈیم کے پاس، اس سے تھوڑا آگے صدر کی انٹرنس پر شمع اور پروانہ تھے اور اب سُپر سینما ہے۔
  13. محمد وارث

    سینما کہانی، ہماری زبانی

    اور کیسے کیسے شاعرانہ نام یاد آ گئے سیالکوٹ کے سینماؤں کے شمع، پروانہ، گلستان، لالہ زار، رم جھم، محفل، نشاط وغیرہ وغیرہ :)
  14. محمد وارث

    سینما کہانی، ہماری زبانی

    ختم ہو چکے اور ایک نیا سپر سینما بن چکا ان دونوں کی جگہ :)
  15. محمد وارث

    سینما کہانی، ہماری زبانی

    میرے سینے میں ایک جہان آباد ہے سینما گھروں کا۔ سیالکوٹ کے تمام اور لاہور کے بیشتر سینما گھروں میں میں نے فلمیں دیکھی ہیں۔ میری زندگی کا ایک پانچ سات سالہ دور ایسا تھا کہ میں نے شاید ہی کسی ہفتے کے دوران ایک دو فلم سینما میں نہ دیکھی ہو۔سب سے پرانی یاد چند برس عمر کی ہے جب والدین کے ساتھ محمدعلی...
  16. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اسلام آباد کا ایک بک سیلر ہے آن لائن بھی بیچتے ہیں، ایک بار غلطی سے آرڈر دے دیا تھا، رسید تک نہ دی انہوں نے، میں نے بھی چار حرف بھیج دیئے:)
  17. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کتاب کے پہلے دو باب جو کہ انڈین اور پاکستان آرمی کے ارتقا کے متعلق ہیں ان سے کچھ دلچسپ اعداد و شمار اور حقائق معلوم ہوئے ہیں۔ پاکستان آرمی کی تو خیر سیاست پر ہی بحث ہے جو کہ نئی بات نہیں لیکن برٹش انڈین آرمی اور انڈین آرمی کے متعلق کافی دلچسپ باتیں معلوم ہوئی۔ مثلا دوسری جنگِ عظیم سے پہلے برٹش...
  18. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    مجھے ابھی تک جن کا تجربہ ہے یعنی لبرٹی، کراچی، کتابیں ڈاٹ کام، کراچی اور ریڈنگز، لاہور ان تینوں کی سروس ایک جیسی ہی ہے۔ میں ایک سے زائد بار ان تینوں سے کتابیں منگوا چکا ہوں، آرڈر کرنے بعد کو آپ کو فون کریں گے کنفرم کرنے کے لیے۔ بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ سائٹ پر کتاب سٹاک میں ظاہر ہوتی ہے لیکن...
  19. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    اطلاعا عرض ہے، چاہے آپ کو شوق ہو یا نہ ہو، کہ اسے جعلی نہیں بلکہ زہریلی یا کچی شراب کہا جاتا ہے۔
  20. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    اس کے لیے پینا ضروری نہیں فقط علم ہونا ضروری ہے اور وہ الحمدللہ مجھے کافی ہے، جب کہ آپ شاید اول الذکر پر ہی انحصار کرتے رہے ہیں :)۔ ویکی پیڈیا کا یہ لنک ملاحظہ فرمائیں جس میں مختلف شرابوں میں الکوحل کی مقدار لکھی ہوئی ہے۔ ویسے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ایف ایس سی کی کیمسٹری میں والیم ویٹ وغیرہ کے...
Top