یہ تو خیر آپ کا حُسنِ ظن ہے صائمہ۔ امتحانات میں نمبر کیا ملنے تھے کہ میرا زیادہ تر وقت گونا گوں قسم کی غیر نصابی سرگرمیوں میں گزرتا تھا۔ اللہ جنت نصیب کرےوالد صاحب کو اس بات کا بہت دکھ تھا اور مجھے یہ دکھ تھا کہ میری وجہ سے والد صاحب کو دکھ ہے، ورنہ جتنا فیض میری زندگی میں ان سرگرمیوں کا ہے...