نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    عبداللہ محمد کے کمالات

    عبداللہ محمد کے ایک دوست نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک شناسا آیا اور عبداللہ صاحب کے دوست کے بارے میں پوچھنے لگا۔ عبداللہ صاحب: یہ میرے دوست بہت پارسا ہیں۔ دوسرا: واقعی؟ ع م ۔ بہت خدا ترس اور سخی ہیں، جھوٹ بھی نہیں بولتے۔ دوسرا۔ بھئی بہت خوب ع م۔ صوم و صلوۃ کے پابند ہیں، تہجد بھی باقاعدگی سے پڑھتے...
  2. محمد وارث

    عبداللہ محمد کے کمالات

    بھئی لڑی کا پروٹوکول برقرار رکھیں۔ ایک دوسرے کی نذر ضرور کریں لیکن بیچ میں‌ نام عبداللہ محمد ضرور آنا چاہیے :)
  3. محمد وارث

    عبداللہ محمد کے کمالات

    یہ کودنے سے دیکھیے کیا یاد آ گیا اور کیسا کام کر گئے ہم بھی کودا ترے گھر میں کوئی یوں دھم سے نہ ہوگا جو کام کیا ہم نے وہ رستم سے نہ ہوگا :)
  4. محمد وارث

    بول ٹی وی چینل کی نشریات کا آغاز

    جی اسی کی طرف اشارہ تھا، یہ دونوں لفظ عربی کے ہیں، ترکیب کے طور پر اردو میں بھی استعمال ہوتے ہیں، علیحدہ علیحدہ اردو میں شاید استعمال نہیں‌ ہوتے۔
  5. محمد وارث

    بول ٹی وی چینل کی نشریات کا آغاز

    ان ٹی وی چینل والوں کو لکھنا چاہیے تھا کہ یہ "بول" اردو کا لفظ ہے ورنہ ہماری طرح کوئی عربی فارسی کا مارا اسے "بول" عربی والا ہی سمجھتا رہے گا :)
  6. محمد وارث

    عبداللہ محمد کے کمالات

    واللہ اشارہ تو کسی طرف نہیں تھا، لیکن فِٹ اگر دو چار پر بیٹھ گیا ہے تو یہ مرزا کا کمال ہے :) یہ خاص بچا کر رکھا ہوا تھا عبداللہ صاحب کے لیے :)
  7. محمد وارث

    عبداللہ محمد کے کمالات

    ایک میری طرف سے بھی :) عبداللہ محمد کے دوستوں میں سے ایک دو‏ست تھے (عبداللہ صاحب کو اختیار ہے کہ یہاں‌جس کا چاہے نام لکھ لیں) جن کو آم نہیں بھاتے تھے، ایک دن وہ عبداللہ محمد کے مکان پر برآمدے میں بیٹھے تھے، اتنے میں ایک کمہار اپنے گدھے لے کر گزرا، گلی میں آم کے چھلکے پڑے ہوئے تھے، گدھے نے...
  8. محمد وارث

    سو لفظوں کی کہانی

    اوہ اب سمجھا، بہتر ہو کہ اس کا کوئی قرینہ کوئی تلازمہ آ جائے جملے میں جیسے "اتنے میں میری والدہ نے مجھے نیند سے اٹھاتے ہوئے کہا" یا "جھنجھوڑتے ہوئے کہا" وغیرہ۔ اگر الفاظ کی گنتی کا مسئلہ ہو تو کہیں اور سے کم کر دیں، وغیرہ۔
  9. محمد وارث

    کل یوم عاشورا و کل ارض کربلا

    یہ آپ کا نکتہ نظر ہے اور ظاہر ہے کہ اس کو ساری دنیا نہیں مان سکتی۔ آپ شروع کریں گے تو آپ کو جواب دینے والے بھی ہزاروں ہیں یا کہ نہیں ہیں؟ میرے تبصرے کا مقصد یہ تھا کہ آپ کو اختلافی موضوعات کو ایک پبلک فورم پر چھیڑنا نہیں چاہیے وہ بھی متفرقات والے زمرے میں۔
  10. محمد وارث

    سو لفظوں کی کہانی

    میں یہ سوچ رہا کہ کیا 2055ء میں تہجد کا وقت رات 8 بج کر 6 منٹ ہوگا۔ :)
  11. محمد وارث

    آواری ہوٹل کا ناشتہ

    مطلب یہ چوہدری صاحب کہ یہ ناشتہ ایک ڈیڑھ سو روپے میں بھی ہو سکتا ہے سو باقی دس پندرہ گنا قیمت، انکی عظیم الشان بلڈنگ، آرام دہ میز کرسیوں اور خوش شکل میزبانوں کی ہے :)
  12. محمد وارث

    آواری ہوٹل کا ناشتہ

    جی دہن پُر آپ اسی وقت ہو سکتا ہے ان آلوؤں کے پراٹھے کے خیال سے جب بِل کسی اور نے دینا ہو :)
  13. محمد وارث

    نواز شریف زرداری سے

    خواہرم = میری بہن درودیوار= دروازہ اور دیوار شکن = توڑنے والا جہدِ پیہم :hatoff:
  14. محمد وارث

    1st Test Match: Pakistan VS West indies

    جی ہاں یہی ٹیسٹ کرکٹ کا حُسن ہے جسے ٹی ۲۰ کے قتیلان سمجھنے سے قاصر ہیں :)
  15. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اگر یہ واقعی سچ ہے تو ایک بھیانک سچ ہے۔
  16. محمد وارث

    کل یوم عاشورا و کل ارض کربلا

    امیر معاویہ کی تو حضرات امام حسن اور امام حسین دونوں نے بیعت کر لی تھی اور پھر انکی حیات تک کبھی توڑی بھی نہیں۔
  17. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    آپ بھی غلط سمجھے سید صاحب۔ میں‌نے لکھا تھا کہ "ویسے میرا دل چاہتا ہے کہ اس لفظ کو کبھی "زے" سے بھی لکھوں۔۔۔۔" اس کا یہ مطلب کیسے ہوا جناب کہ میں محترم کو کہہ رہا ہوں اور محترم مجھے کیا کہیں گے :)
  18. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    یہ تو آپ نے میرے دل کی بات کہی زیک :)
  19. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    یہ تو آپ کا حُسنِ ظن ہے محترم۔ (ویسے میرا دل چاہتا ہے کہ اس لفظ کو کبھی "زے" سے بھی لکھوں لیکن اردو کی عزت آڑے آ جاتی ہے :) ) اور علم کے متعلق قبلہ و کعبہ یاس یگانہ چنگیزی عظیم آبادی فرما گئے ہیں علم کیا علم کی حقیقت کیا جیسی جس کے گمان میں آئی :)
  20. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    میرے خیال میں یہ بھی غلط ہے۔ آپ کا سوال تھا کہ آپ کا پسندیدہ محفلین کون ہے اور کس وجہ سے؟ آپ وجہ کو کون سے کنفیوز کر رہے جناب۔
Top