پچھلے دو دن سے محفل کے خطوط بوکھلائے بوکھلائے پھر رہے ہیں اور تمام خطوط میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ گیارہ ہزار سے زیادہ خطوط تو خود کو یتیم و بے یار و مددگار محسوس کر رہے ہیں، ایک دوسرے کے گلے لگ لگ کر بین کر رہے ہیں اور انہیں دیکھ کر باقی خطوط بھی از حد پریشان ہیں۔ خدائے خطوط بلا رفتار...