اعلان گمشدگی

پچھلے دو دن سے محفل کے خطوط بوکھلائے بوکھلائے پھر رہے ہیں اور تمام خطوط میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ گیارہ ہزار سے زیادہ خطوط تو خود کو یتیم و بے یار و مددگار محسوس کر رہے ہیں، ایک دوسرے کے گلے لگ لگ کر بین کر رہے ہیں اور انہیں دیکھ کر باقی خطوط بھی از حد پریشان ہیں۔ خدائے خطوط بلا رفتار دو دن سے لا پتہ ہیں اور لگ بھگ گیارہ ہزار خطوط سجدے میں پڑے اپنے خالق سے اپنی خطاؤں اور ناکردہ گناہوں کی معافی طلب کر رہے ہیں اور خدائے خطوطِ بلا رفتار سے اپنا کرم پھر سے واپس پھیر دینے کی التجائیں کررہے ہیں۔ محفل کے باقی خطوط بھی دعاؤں میں ساتھ شامل ہیں اور وہ بھی گھنی چھاؤں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں جن میں روز بیٹھ کر وہ خود کو محفوظ اور تروتازہ محسوس کیا کرتے تھے۔

خدائے خطوط بلا رفتار کا یوں اچانک لاپتہ ہونا محفل کے ارکان کے لیے بھی بے حد تشویش کا باعث ہے اور پروفیسر ظفری کی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق رضوان کا اپنی حسرت بھری آخری شادی پر دولہا بننے سے بیشتر شہ بالا بننے کے لیے تیار بے بی ہاتھی کو شہ بالا بنانے پر رضامندی کا اظہار برقِ ناگہانی بن کر گرا ہے خدائے خطوط بلا رفتار اور وہ برہم ہو کر گوشہ نشین ہوگئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق استاد رضوان نے اعلان کیا ہے کہ میں نے بے بی ہاتھی کو شہ بالا اس لیے بنایا تھا کہ میں خدائے خطوط بلا رفتار کو دولہا بنتا دیکھنا چاہتا تھا اور اس سلسلے میں رشتہ بالکل پکا کرکے ابھی سانس بھی نہ لینے پایا تھا کہ یہ دل دہلانے والی خبر ملی کہ خدائے خطوط بلا رفتار ہی غائب ہیں۔

خدائے خطوط بلا رفتار سے التماس ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہیں اپنی خیریت کی اطلاع بمعہ اپنے ارادوں کے فورا سے پیشتر پہنچائیں ورنہ محفل کے پولیس سٹیشن میں آموں کے ایک ٹوکرے کے ساتھ انسپکٹر منصور ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

نوٹ: دوسروں کی گمشدگی کی خبریں دینے اور بڑھانے والا آج خود گمشدہ ہے اور مجھے یہ کٹھن فریضہ انجام دینا پڑ رہا ہے

انقلابات زمانہ بھی عجب ہیں ناصر
وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے
 
تیشہ

محفلین
:roll: ہا ، واقعی میں شمشاد صاحب گم ہیں ۔ تبھی میں سوچ رہی اتنی دیر سے مجھے کیوں نظر نہیں آرہے ؟ روز ہوتے تو ہیہں اسوقت ،۔

فون کر کے پوچھنا پڑے گا ، مگر ناراض کس نے کیا ہے ابکے؟ ؟
:box:
 
F@rzana

محفلین
ہاہاہاہا

قسم سے محب تم نے تو کمال کا لکھا ہے، ہنس ہنس کر دہری ہورہی ہوں(دوبارہ ہاسپٹل جانا پڑا تو سب تمہارا قصور)

اور باجو کی ‘ڈھشم ڈھشم‘ زبردست مزا آگیا،

اب واقعی تمام خطوط کی یتیمی پر افسوس ہو رہا ہے،
دولھے، شہ بالے، سب کہاں سے کہاں تک اور کیا کچھ تیاگنے پر تیار ہیں۔۔۔۔۔ :shock:

مخاطب سے التماس ہے کچھ تو اس کے حال پر رحم فرمائیں جو آموں کا ٹوکرا بطور رشوت لیئے کھڑا ہے، بیچارہ، کب تک سکت قائم رکھ سکے گا؟؟؟؟ :shock:
۔
 
فرزانہ تم ہنس ہنس کر دوہری ہورہی ہو اور ادھر خطوط رو رو کر بے حال اور پھر سیدھے ہورہے ہیں۔ آسمان کی طرف دیکھتے ہیں اور پھر ڈبڈبائی آنکھوں سے ہماری طرف اور پھر عالم مدہوشی میں سجدے میں چلے جاتے ہیں۔ ان مسکینوں کا مربی و پروردگار روٹھ گیا ہے ان کے لیے تو قیامت برپا ہوچکی ہے اور باقی خطوط بھی صور اسرافیل کے پھونکے جانے کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ جانے ان بے قصور خطوط کی نا کردہ خطائیں کب معاف ہوتی ہیں۔

تازہ صورتحال کے مطابق انسپکٹر منصور نے آموں کے ٹوکرے کے ساتھ ایف آئی آر کاٹ دی ہے اور شمشاد سے پہلے اگر سنگتروں کا ٹوکرا پہنچ گیا تو ناقابل ضمانت وارنٹ بھی نکال دیں گے۔
 
ظفری

لائبریرین
پڑھ کر سچی مزا آگیا ۔۔۔ محب ۔۔۔ بہت زبردست ۔ میں نے بھی ایک ہلکا سا اشتہار ملنگ اخبار کے توسط سے ڈال دیا ہے ۔ میں نے یہ ابھی دیکھا ہے ۔ :wink:
 
الف عین

لائبریرین
شمشاد کی کمی تو ہم سب کو محسوس ہو رہی ہے لیکن محب کے پیغام نے تو ا س دکھ کو مٹانے کی کوشش کی ہے۔ فرزانہ کی طرح میں بھی خوب ہنسا۔ ایک بار پھر کہوں گا کہ محب مزاح نگاری شروع کرو سنجیدگی سے۔
اور فرزانہ، تم پچھلی بار کب اسپتال گئی تھیں ہمیں پتہ ہی نہیں چلا!
 
محب بھائي : بہت خوبصورت تحریر ہے ۔ :D

لیکن " اردو محفل ۔۔۔۔۔۔ ایک سال کی سرگذشت " بے یار و مدد گار آپ کا منتظر ہے کہ دوبارہ سے اس پر نظر کرم ہو اور آپ اس کو مکمل کریں ۔
 
دوست

محفلین
واقعی کافی دنوں سے شمشاد بھائی نظر نہیں آرہے۔
اچھی تحریر ہے۔ محب بھائی میرا تو خیال ہے کہ اب آپ سنجیدگی سے ایک عدد کتاب چھپوانے کے بارے میں‌ سوچ لیں۔ اگر آپ اسی طرح لکھتے رہے تو امید ہے جلد ہی ایک مناسب سائز کی کتاب تو بن جائے گی۔ :wink: :wink: اور یہ بکے گی بھی یہ شرط ہے (ورنہ۔۔۔۔ورنہ پیسے واپس :lol: )
اور شمیل کا کہنا درست ہے اردو محفل کی ایک سال کی سرگزشت واقعی بے یار و مددگار پڑا ہے۔ میں کب سے منتظر ہوں‌ کہ میری مدح سرائی بھی ہو وہاں اور میں “بدلہ“ اتار سکوں۔ :twisted:
 
تیشہ

محفلین
ظفری نے کہا:
پڑھ کر سچی مزا آگیا ۔۔۔ محب ۔۔۔ بہت زبردست ۔ میں نے بھی ایک ہلکا سا اشتہار ملنگ اخبار کے توسط سے ڈال دیا ہے ۔ میں نے یہ ابھی دیکھا ہے ۔ :wink:

آداب ظفری اور میں نے تمہارے ملنگ والے اشتہار پر جواب دیا تھا جس میں رضوان نے تم پر سخت شک کا اظہار بھی کیا تھا۔ ہم سب مل کر شمشاد کو ڈھونڈ تو رہے ہیں دیکھیں وہ کب واپس آتے ہیں ، پورے فورم پر ہلچل مچی ہوئی ہے۔
 
اعجاز اختر نے کہا:
شمشاد کی کمی تو ہم سب کو محسوس ہو رہی ہے لیکن محب کے پیغام نے تو ا س دکھ کو مٹانے کی کوشش کی ہے۔ فرزانہ کی طرح میں بھی خوب ہنسا۔ ایک بار پھر کہوں گا کہ محب مزاح نگاری شروع کرو سنجیدگی سے۔
اور فرزانہ، تم پچھلی بار کب اسپتال گئی تھیں ہمیں پتہ ہی نہیں چلا!

اعجاز صاحب باقی دکھ تو ہیں سو ہیں ، آبِ گم کے 42 صفحات سمیت شمشاد غائب ہیں ۔
آپ کا دستِ‌شفقت اور محفل کا ساتھ رہے تو میں سنجیدہ بھی ہوجاؤں گا اس مزاح کے ساتھ۔

فرزانہ ابھی چند دن پہلے ہی ہسپتال سے ہوکر آئی ہیں۔
 
محمد شمیل قریشی نے کہا:
محب بھائي : بہت خوبصورت تحریر ہے ۔ :D

لیکن " اردو محفل ۔۔۔۔۔۔ ایک سال کی سرگذشت " بے یار و مدد گار آپ کا منتظر ہے کہ دوبارہ سے اس پر نظر کرم ہو اور آپ اس کو مکمل کریں ۔

شکریہ شمیل

" اردو محفل ۔۔۔۔۔۔ ایک سال کی سرگذشت " میں شارق اور جیسبادی کے بارے میں لکھا ہے کچھ دن پہلے اور اب اعجاز صاحب کے بارے میں لکھ رہا ہوں دو تین دن میں پوسٹ کرتا ہوں ذرا کانٹ چھانٹ کر :lol:
 
دوست نے کہا:
واقعی کافی دنوں سے شمشاد بھائی نظر نہیں آرہے۔
اچھی تحریر ہے۔ محب بھائی میرا تو خیال ہے کہ اب آپ سنجیدگی سے ایک عدد کتاب چھپوانے کے بارے میں‌ سوچ لیں۔ اگر آپ اسی طرح لکھتے رہے تو امید ہے جلد ہی ایک مناسب سائز کی کتاب تو بن جائے گی۔ :wink: :wink: اور یہ بکے گی بھی یہ شرط ہے (ورنہ۔۔۔۔ورنہ پیسے واپس :lol: )
اور شمیل کا کہنا درست ہے اردو محفل کی ایک سال کی سرگزشت واقعی بے یار و مددگار پڑا ہے۔ میں کب سے منتظر ہوں‌ کہ میری مدح سرائی بھی ہو وہاں اور میں “بدلہ“ اتار سکوں۔ :twisted:

شاکر میں جلد ہی تم تک پہنچنے والا ہوں اور تمہارے مدح سرائی کرچکوں تو پھر پوچھوں گا کہ اس کا ایک کتابچہ بنوا کر چھپوا دوں تاکہ تم بھی “بدلہ“ اتار سکو اور یوں دونوں چھپتے چھپاتے لوگوں تک پہنچ جائیں۔ :wink:
 
Top