جی بالکل صحیح کہا اعجاز صاحب اور بقول فاتح کے آج کل مکمل سودائی ہو چکا ہوں - :)
بہت شکریہ زونی اب سودا سے اچھی غزل کی ہی توقع ہوتی ہے - :)
قبلہ وارث صاحب، نوید صادق صاحب اور آپ کے پیچھے سودائی ہونا ہی پڑتا ہے ورنہ فرزانوں کی تو آپ سنتے ہی نہیں - :)
سخنِ عشق نہ گوشِ دلِ بے تاب میں ڈال
مت یہ آتش کدہ اس قطرہء سیماب میں ڈال
گھر کا گھر بیچ، ٹکے خرچ مئے ناب میں ڈال
زاہد!اسبابِ جہاں کچھ نہیں، دے آب میں ڈال
ابھی جھپکی ہے ٹُک، اے شورِ قیامت یہ پلک
صبح کا وقت ہے ظالم، نہ خلل خواب میں ڈال
کرکے معیوبِ طمع دل کہ نہ سن حرفِ درشت
یہ بری چٹ ہے، نہ اس...
بہت بہت خوش آمدید آصف شفیع صاحب - ہم تو آپ کے یہاں آنے سے پہلے ہی بہت مدّاح ہیں - اپنی شاعری سے ضرور نوازئیے گا - اور نوید صادق صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے آپ کو اردو محفل کی راہ دکھائی - :)
شہیدِ عشق ہوئے قیسِ نام ور کی طرح
جہاں میں عیب بھی ہم نے کیے ہنر کی طرح
کچھ آج شام سے چہرہ ہے فق، سحر کی طرح
ڈھلا ہی جاتا ہوں فرقت میں دوپہر کی طرح
سیاہ بختوں کو یوں باغ سے نکال اے چرخ
کہ چار پھول تو دامن میں ہوں سپر کی طرح
تمام خلق ہے خواہانِ آبرو، یارب!
چھپا مجھے صدفِ قبر میں گہر...
فرخ کی طرف سے ایک بار پھر خوش آمدید باقی صاحب- میرا خیال ہے آپ اس دھاگے کے پہلے صفحے پر نہیں گئے - براہِ مہربانی پہلے صفحے پر بھی تشریف لے جائیے گا - :)