سودا سخنِ عشق نہ گوشِ دلِ بے تاب میں ڈال - سودا

فرخ منظور

لائبریرین
سخنِ عشق نہ گوشِ دلِ بے تاب میں ڈال
مت یہ آتش کدہ اس قطرہء سیماب میں ڈال

گھر کا گھر بیچ، ٹکے خرچ مئے ناب میں ڈال
زاہد!‌اسبابِ جہاں کچھ نہیں، دے آب میں ڈال

ابھی جھپکی ہے ٹُک، اے شورِ قیامت یہ پلک
صبح کا وقت ہے ظالم، نہ خلل خواب میں ڈال

کرکے معیوبِ طمع دل کہ نہ سن حرفِ درشت
یہ بری چٹ ہے، نہ اس گوہرِ نایاب میں ڈال

شمع ساں روئیے کیوں کر نہ، کہ یاں بیٹھے ہیں
ہم بنا ہستی کی اپنی، رہِ سیلاب میں‌ڈال

دست رس ہووے تو کر مہر کا طرّہ مقراض
ساقی کے سامنے دیجے شبِ مہتاب میں ڈال

کوئے مے خانہ سے رکھ دل کو کنار اے سودا
شیشہ ٹوٹا ہے، نہ جا کر رہِ احباب میں ڈال

(مرزا رفیع سودا)
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ بہت خوبصورت غزل ہے۔

گھر کا گھر بیچ، ٹکے خرچ مئے ناب میں ڈال
زاہد،‌ اسبابِ جہاں کچھ نہیں، دے آب میں ڈال


شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیئے، نوازش!
 

زونی

محفلین
کرکے معیوبِ طمع دل کہ نہ سن حرفِ درشت
یہ بری چٹ ہے، نہ اس گوہرِ نایاب میں ڈال



اچھی غزل ھے فرخ بھائی ، شکریہ شئیر کرنے کیلئے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
آج کل سودا کا مطالعہ چل رہا ہے فرخ شاید۔۔ شکریہ۔

جی بالکل صحیح کہا اعجاز صاحب اور بقول فاتح کے آج کل مکمل سودائی ہو چکا ہوں - :)

کرکے معیوبِ طمع دل کہ نہ سن حرفِ درشت
یہ بری چٹ ہے، نہ اس گوہرِ نایاب میں ڈال



اچھی غزل ھے فرخ بھائی ، شکریہ شئیر کرنے کیلئے۔

بہت شکریہ زونی اب سودا سے اچھی غزل کی ہی توقع ہوتی ہے - :)

فرخ صاحب! آپ تو بالکل ہی سودائی ہو گئے ہیں۔

قبلہ وارث صاحب، نوید صادق صاحب اور آپ کے پیچھے سودائی ہونا ہی پڑتا ہے ورنہ فرزانوں کی تو آپ سنتے ہی نہیں - :)
 

نوید صادق

محفلین
کرتا تو ہے تو آن کے سودا سے اختلاط
کوئی لہر آ گئی تو مرے یار دیکھنا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
قبلہ وارث صاحب، نوید صادق صاحب اور آپ کے پیچھے سودائی ہونا ہی پڑتا ہے ورنہ فرزانوں کی تو آپ سنتے ہی نہیں - :)


اس فہرست میں نوید صادق صاحب کا اضافہ مبارک ہو فرخ صاحب :) نوید صاحب نے مجھے بتایا کہ کل آپ کی اور انکی ملاقات حلقہ اربابِ ذوق کی مجلس میں ہوئی ہے!

 

فرحت کیانی

لائبریرین
شمع ساں روئیے کیوں کر نہ، کہ یاں بیٹھے ہیں
ہم بنا ہستی کی اپنی، رہِ سیلاب میں‌ڈال

واہ۔ بہت خوب
بہت شکریہ سخنور :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
اس فہرست میں نوید صادق صاحب کا اضافہ مبارک ہو فرخ صاحب :) نوید صاحب نے مجھے بتایا کہ کل آپ کی اور انکی ملاقات حلقہ اربابِ ذوق کی مجلس میں ہوئی ہے!


جی بالکل ملاقات ہوئی تھی اور اس سے پہلے بھی ہوچکی ہے - :) نوید صاحب اس فہرست میں کافی اچھا اضافہ ہیں :)
 
Top