حیرت ہے اس میں "خلوص" کے تمام رشتہ داروں کے نام لکھ دیے لیکن یہ نہیں بتایا کہ جس کے ساتھ ان بن ہوئی یعنی "خود غرضی" وہ اسکی کیا تھی۔ بیوی تو ہو نہیں سکتی کہ اُس کا نام تو "خواہش" ہے یہ یقینا اُس کی ساس ہوگی :)
اِمروز روئے یار بسے خوبتر از دیست
میرے خیال میں "از" کا الف ساقط کیا گیا ہے۔
امروز - مفعول
روئے یار - فاعلات
بسی خوب - مفاعیل
تر ز دیس - فاعلان
اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مصرعے میں "از" کی جگہ صرف "ز" ہو، یعنی گنجور اور پھر میری کتابت کی غلطی بھی ہو سکتی ہے۔ ویسے اس طرح الف ساقط کر دینا فارسی...
جی وہ اس لیے کہ اس وقت میں ڈائریکٹر ہوں تو سہی ایک جگہ کا، لیکن اُس کو پاگل خانہ کہنے میں تامل اس وجہ سے ہے کہ وہاں میری بیٹی بھی رہتی ہے، اُس کے علاوہ تو بس سارے۔۔۔۔۔۔ :)
لو بھلا یہ بھی کوئی بات ہوئی، اتنے سے مکالمے پر پاگل خانے، میں تو ایک ایک مسئلے پر کئی کئی دن "کر لو" اور "پھر نہ کرو" کے درمیان پھنسا رہتا ہوں اور وہ بھی پچھلے سترہ سالوں سے، مجھے تو اس وقت پاگل خانے کا ڈائریکٹر ہونا چاہیے تھا :)
ایک بھوکے تبصرہ نگار کا کچھ یوں کہنا ہے کہ یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے، دلیل یہ دی کہ ایک سولہ انچ کے پزے کو آپ پندرہ انچ کے پزے کے مقابلے میں "سُپر" کیسے کہہ سکتے ہیں؟ :)
در طبعِ دوستاں ز حسد راستی نماند
انصاف گر طلب کنی از دشمناں طلب
نظیری نیشاپوری
دوستوں کی طبیعت میں حسد کی وجہ سے صداقت نہیں رہتی، لہذا اگر تجھے انصاف کی تلاش ہے تو پھر وہ دشمنوں سے طلب کر۔
دخل در معقولات لی معذرت، ہر او جانور جیہڑا جگالی کر دا اے اودے فضلے چوں بدبو عام طور تے ختم ہو جاندی اے تے اودا فضلہ ایندھن دے طور تے صدیاں توں استعمال ہوندا آیا اے، جیسے بھینس، گائے وغیرہ۔
غزل کی ہیئت تو آسانی سے پہچانی جاتی ہے۔ مطلع ہوتا ہے، قافیہ ہوتا ہے، اکثر ردیف بھی ہوتی ہے۔ دو مصرعے مل کر ایک مکمل یونٹ ہوتے ہیں۔ نظم مختلف اقسام کی ہوتی ہیں، مسدس، مخمس، آزاد نظم وغیرہ وغیرہ۔
فنی جائزے کے لیے، علمِ عروض، علمِ قافیہ، علمِ بیان اور علمِ معانی وغیرہ پر عبور ہونا ضروری ہے۔
فکری...
ہر آں گدائے کہ در کوئے خوبرویاں رفت
گدا مگوی کہ اُو در مقامِ سلطانیست
درویش ناصر بخاری
ہر وہ گدا کہ جو دلبروں کے کوچے میں چلا گیا، اُسے گدا مت کہہ کہ وہ تو بادشاہی کے مقام پر ہے۔
درست فرمایا آپ نے، اس کے لیے "ماہرِ سیاسیات و امریکیات" ہونے کی قطعا ضرورت نہیں بلکہ پراببلیٹی پچاس فیصد تھی، یہ ایسا ہی ہے جیسے پیر" مُنڈا" دیتے ہیں :)