ازدواجیات سے مزاح پیدا کرنا اردو ادب کا حصہ رہا ہے۔ منٹو نے تو باقاعدہ اس پر افسانے لکھے ہیں۔ میں صرف چٹکلوں پر گزارہ کرتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب مجھے اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے، حد ہو گئی دوسروں کی بیوی کی بات کرو تو تب برے (حالانکہ میں دوسروں کی بیوی پر بات نہیں کرتا کہ بیوی...