نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    Sonia: A Biography از رشید قدوائی یہ کتاب بنیادی طور پر راجیو گاندھی کی 1991ء میں‌ ایک خودکش بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد سے کانگریس میں شروع ہونے والی قیادت کی دوڑ اور مابعد واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ نوے کی دہائی پاکستانی سیاست کے اتار چڑھاؤ کی طرح انڈین سیاست کے بھِی بہت سے مد و جزر پر مشتمل...
  2. محمد وارث

    چائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں!

    ہمیں چائے اور سگریٹ کا انعام تپسوی ابوالکلام آزاد کی "غبارِ خاطر" نے دیا تھا جو اوائل کالج کے زمانے ہی میں ہاتھ لگ گئی تھی، اللہ کی نعمتوں پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے :)
  3. محمد وارث

    خالص اردو اور خالص پنجابی

    خالص تو خیر آج کل پانی ہوا اور سورج کی دھوپ بھی نہیں رہ گئی۔ اردو زبان میں کسی دوسری زبان کا لفظ یا ترکیب موقع محل کے مطابق بس دفعہ نگینے کی طرح بھی جڑی جاتی ہے جیسے فارسی عربی انگلش ہندی یا کسی علاقائی زبان کے الفاظ یا تراکیب لیکن سطر پر سطر اور جملے پر جملہ استعمال کر کے" زبانِ یار من ترکی...
  4. محمد وارث

    سیاست دانوں کی لڑائی کے دلچسپ مناظر

    ایکسپریس پاکستانی اخبار ہے، اشارہ ہی کر دیتا کوئٰی 1958ء میں مشرقی پاکستان کی اسمبلی کی لڑائی میں زخمی ہو کر "شہید" ہونے والے ڈپٹی اسپیکر شاہد علی پٹواری کی طرف۔
  5. محمد وارث

    ہم بیٹیوں کے کھلونے نیلام نہیں کراتے

    کیا کسی کی تحریر کو اپنے نام سے چھاپنا، یا مصنف کا نام نہ لکھنا، یا مصنف کا نام معلوم نہ ہونے کی صورت میں ساتھ "نامعلوم" لکھنا، یا کسی تحریر کو بغیر کسی حوالے یا وضاحت کے ایک ایسے فورم یعنی "آپ کی تحریریں" میں چھاپنا جہاں قارئین کو گمان ہو جائے کہ یہ واقعی آپ کی تحریر ہے تو وہ معاملہ علم نہ ہونے...
  6. محمد وارث

    ٹینڈ بالجبر یا ٹینڈ باالرضا

    ہم نے تو خیر بچپن میں بہت ٹنڈیں کروایں ہیں لیکن بچیوں کی ٹنڈ عجیب لگتی ہے۔ میں نے بھی اپنی بیٹی کی کروائی تھی پانچ چھ سال کی عمر میں، اسکول کی گرمیوں کی چھٹیوں میں۔ اس کے بال صحیح نہیں تھے، اسکی ماں نے کہا ٹنڈ کروا دو ٹھیک ہو جائیں گے۔ بیچاری بڑی روئی کیونکہ اسے علم تھا کہ دونوں بڑے بھائی بہت...
  7. محمد وارث

    ریٹنگ

    ریٹنگ کا نظام اتنا برا بھی نہیں ہے جتنا فلسفیانہ موشگافیوں سے بنایا جا سکتا ہے۔ میری طرح کے ایک عام سے قاری کو ان کا کافی فائدہ ہے، سو فیصدی نہ سہی لیکن کسی مراسلے پر دی گئیں ریٹنگز کافی حد تک قارئین کے مزاج کی وضاحت کر دیتی ہیں۔ اس کا سب سے بڑا منفی پہلو "ٹِٹ فار ٹیٹ" قسم کی "ریٹنگ وار" ہے، جس...
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دریں رنگیں چمن چوں لالۂ زرد غریبم درمیانِ ہم نشیناں میر رضی دانش مشہدی اِس رنگین چمن (دنیا) میں لالہ کے (ایک) زرد پھول کی طرح، میں بھی اپنے ہم نشینوں کے درمیان اجنبی اور بیگانہ ہوں۔
  9. محمد وارث

    ڈیرہ

    اج جناب حسان خان صاحب دی فارسی لڑی دی پوسٹ چوں معلوم ہویا کہ ایس چیز نوں، جہدے تے لوہار لویا رکھ کے ہتھوڑے نال کُٹ دے نیں اونہوں "سَندان" یا "سِندان" کہیا جاندا اے۔ اے تے مینوں علم نئیں سی پر ایہہ علم سی کہ اینہوں پنجابی وچ "مَدَان" کہندے نیں۔ پس ثابت ہویا کہ ایہہ لفظ وی فارسی توں پنجابی وچ آیا...
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    علم تو مجھے بھی نہیں تھا خان صاحب :)۔ میں پچھلے دنوں بریگیڈیئر صدیق سالک مرحوم کی کتاب پڑھ رہا تھا "میں‌ نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا"۔ اُس میں اس کا ذکر تھا، یہ دراصل پاکستانی فوج کی ۱۹۷۱ء کی جنگ میں‌ مشرقی پاکستان میں حکمت عملی تھی کہ انڈیا ہتھوڑا بن کر مارتا رہے یہ آہرن بن کر چوٹ سہتے رہیں، مفروضہ یہ...
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اردو، ہندی میں اسے آہرن کہتے ہیں۔
  12. محمد وارث

    مبارک ہو!

    مبارک ہو!
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شویم گرد و بدنبالِ محملش افتیم دگر برائے چہ روز است خاکساریِ ما ابوطالب کلیم کاشانی ہم گرد ہو گئے ہیں اور گرد ہو کر اُس کے محمل کے تعاقب میں جا پڑے ہیں، ہماری خاکساری اور کس دن کے لیے ہے؟ (ہماری خاکساری اسی کام کے لیے تھی)۔
  14. محمد وارث

    کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

    میری ان بوڑھی ہوتی آنکھوں نے پچھلے دس سالوں میں محفل پر بہت سے مد و جزر دیکھے ہیں، ہر مد کے بعد جزر لازمی ہوتا ہے سو کچھ خاص پریشانی کی بات تو نہیں، ہاں، جودتِ طبع اور زورِ قلم دکھانے کے لیے واقعی خوب موضوع ہے :)
  15. محمد وارث

    میری اداسی بھی کنواری ہے

    مصنف کی جنس درست کر دی جناب، شکریہ مطلع فرمانے کے لیے :)
  16. محمد وارث

    میری اداسی بھی کنواری ہے

    گُل نوخیز اختر صاحب اکثر "نوخیزوں" والی باتیں کرتے ہیں۔ :)
  17. محمد وارث

    حقیقت۔۔۔۔

    دال روٹی یقینا میرے لیے بھی ایک تلخ حقیقت ہے، زہر لگتی ہے مجھے دال روٹی، ہاں دال چاول سے گزارہ ہو جاتا ہے :)
  18. محمد وارث

    تلاش گمشدہ

    گھر داماد!
  19. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    درست کیا، یہاں آ کر انسان "مرشدوں مرشد" ہو جاتا ہے :)
Top