نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اللہ آپ کی خواہش پوری کرے خان صاحب :)

    اللہ آپ کی خواہش پوری کرے خان صاحب :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بگذر ز غنا تا نشوی دشمنِ احباب اول سبقِ حاصلِ زر ترکِ سلام است ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدل دولت حاصل کرنے کا خیال چھوڑ دے تا کہ تُو دوستوں کا دشمن نہ بن جائے، کیونکہ دولت کا پہلا سبق یہ ہے کہ دوستوں کو سلام کرنا ترک کر دے۔
  3. محمد وارث

    افسوس میرے علم میں نہیں ہے۔

    افسوس میرے علم میں نہیں ہے۔
  4. محمد وارث

    سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے خوشخبری

    جی رواج پکڑ رہا ہے، اپنے فاتح صاحب اسی کو استعمال کرتے ہیں اور جوش و خروش سے اس کی تبلیغ بھی کرتے ہیں۔ اس سال اپریل ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے بھی مائل کیا اس کی طرف اور میں نے "ٹرائی" بھی کیا لیکن مولوی مدن کی سی بات پیدا نہ ہو سکی :)
  5. محمد وارث

    سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے خوشخبری

    یادش بخیر، بیس بائیس سال پہلے کی بات ہے۔ "کیلکولیشن" کی غلطی سے رات دو تین بجے سگریٹ ختم ہو گئے، عجب مشکل پڑی۔ گھر کا دروازہ چوری چوری کھولا، موٹر سائیکل نکالی، گھر سے کافی دُور جا کر اسٹارٹ کی، اور نکل کھڑا ہوا۔ شہر میں ہُو کا عالم تھا، سگریٹ ملے بھی تو بس اسٹینڈ کے ایک کھوکھے سے وہ بھی دو...
  6. محمد وارث

    سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے خوشخبری

    یہ بھی خوب ہے وگرنہ ہم نے تو سُن رکھا تھا کہ سگریٹ نوش کبھی بوڑھے نہیں ہوتے، اور ہم اسی "جوان پن" کے خیال ہی سے خوش ہیں :)
  7. محمد وارث

    مبارکباد یومِ تشکر

    جی یہ بیساکھی ہی ہے۔ انڈین پنجاب میں اب بھی زور و شور سے منایا جاتا ہے، سکھوں کی اس کے ساتھ مذہبی روایات بھی جڑی ہوئی ہیں شاید اس لیے۔ پاکستانی پنجاب میں یہ ختم ہو چکا ہے۔ بچپن کی درسی کتابوں میں واقعی اس پر ایک مضمون ہوتا تھا اب شاید وہ بھی نکال دیا گیا ہے :)
  8. محمد وارث

    مبارکباد یومِ تشکر

    یوم تشکر کے بعد "بلیک فرائیڈے" منایا جاتا ہے، یعنی شاپنگ کا دن۔ میری فیس بُک میں نہ جانے کہاں سے یہ "جمعۃ الاسود" گھس آیا ہے، ناک میں‌ دم آ گیا ہے، مگر ایک کام کی خبر بھی ملی، ایک کتابوں والے نے بھی چالیس فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا عندیہ دیا ہے، کل دیکھیں گے انشاءاللہ۔ :)
  9. محمد وارث

    مبارکباد یومِ تشکر

    جی ہم بھی دعا کرتے رہتے ہیں‌ کہ عاشورہ کی چھٹیاں جمعے ہفتے کو ہوں، بارہ ربیع الاول ہفتے یا سوموار کو پڑ جائے ، عیدین منگل بدھ کو آ جائیں، کبھی اللہ خوشی دکھا دیتا ہے کبھی ہم صبر کر لیتے ہیں :)
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ سعدی شیرازی سودے نبوَد فراخنایی بر و دوش گر آدمی ای ترا خرد باید و ہوش گاو از من و تو فراخ تر دارد چشم خر از من و تو دراز تر دارد گوش سینے اور شانوں (جسم) کے چوڑے چکلے ہونے سے فائدہ نہیں ہوتا، اگر تُو انسان ہے تو پھر تجھے عقل مند اور ہوش مند ہونا چاہیے، (کیونکہ اگر جسم ہی معیار...
  11. محمد وارث

    مبارکباد یومِ تشکر

    یوم تشکر تو خیر جو بھی ہے لیکن آپ کو چار چھٹیاں مبارک ہوں۔ پرسوں سے امریکی ہمیں بتائے چلے جا رہے ہیں اور میرا خون ہے کہ آدھا جل گیا ہے :)
  12. محمد وارث

    راجپوت

    تاریخ ہند یاد کرے یا نہ کرے لیکن اہلکار کو مغلوں کی تاریخ یاد کرنے کی ضرورت واقعی ہے :)
  13. محمد وارث

    خُشک سردی، نزلہ ، زکام اور گلا خراب ۔۔ اینٹی با ئیوٹکس کب کھا ئیں ؟؟

    ع - لو وہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بے ننگ و نام ہے :)
  14. محمد وارث

    خُشک سردی، نزلہ ، زکام اور گلا خراب ۔۔ اینٹی با ئیوٹکس کب کھا ئیں ؟؟

    درست فرمایا آپ نے۔ میں بھی اپنے بچوں کو اس موذی عادت سے بچانے کے لیے زیادہ سگریٹ پیتا ہوں۔ ان کی ماں نے سگریٹ سے نفرت کا زہر ان کے اندر کوٹ کوٹ کر پہلے ہی بھر دیا ہوا ہے :)
  15. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

    ہو سکتا ہے لیکن کچھ "سیزنڈ" سیاسی پاپیوں کے اندر کے اکھاڑے حیدر آباد کی جگہ لندن، دبئی وغیرہ میں پائے جاتے ہیں یقینا۔
  16. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

    "مالش خانے" کی تو خیر ہم کیا کہیں، عالی جی اندر کے دربار کی بابت فرما رہے ہیں اس دوہے میں وہ بھی حیدر آبادی :) حیدر آباد کا شہر تھا بھیّا، اِندَر کا دربار ایک ایک گھر میں سو سو کمرے، ہر کمرے میں نار
  17. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

    جی اب کیا کہا جا سکتا ہے۔ ھذا من فضل ربی ہم گھر کے اوپر لکھواتے ہیں‌ اُس نے بیڈ کے اوپر لکھوا رکھا ہے، اس کے بستر پر اللہ کا فضل ہے، ہمارے گھر پر بھی بس ہے ہی، سوچ میں یہ رہا ہوں کہ جن عربیوں نے گھر کے باہر یہ لکھوا رکھا ہوگا، اُن کے تو بس بقول جمیل الدین عالی "ایک ایک گھر میں سو سو کمرے، ہر...
  18. محمد وارث

    ابن سعید کی تحریر کا اردو ترجمہ ہمارے قلم سے

    خوب ترجمہ کیا آپ نے لاریب۔ ویسے آپس کی بات ہے، آپ نے جتنے حصے کا ترجمہ کیا ہے میں نے بھی بس اتنا ہی پڑھا تھا یہ مضمون :)
  19. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

    آپ کی لگائی ہوئی تصویر نظر نہیں آ رہی قبلہ۔ میں چشمِ تخیل سے دیکھ رہا ہوں کہ اس تصویر میں‌ ایک شوہر اور اس کی چار بیویاں‌ ہونگی، خوابوں میں ہے تو خیالوں میں بھی سہی :)
Top