نانی کی سہیلی کی پوتی کی شادی تھی۔ تعلقات ایسے تھے کہ سب گھر والوں کو مدعو کیا گیا۔ حیدرآباد کے ایک بڑے ہوٹل میں قیام کا بندو بست تھا۔ صبح سویرے ایک بڑی وین میں کراچی سے حیدرآباد پہنچے،کمروں میں پہنچے تو ناشتہ آپہنچا۔ ہاف فرائی ایگ، بریڈ، مکھن، جام اور گرم گرم چائے۔ ناشتے کے بعد جانے کی...