عشرت آنٹی خاندان کی پہلی پرکٹی خاتون تھیں۔ انہوں نے بوائے کٹ بال کٹوالیے۔سب انہیں آنٹی پرکٹی کہنے لگے۔ آنٹی پرکٹی بظاہر بہت سوبر تھیں۔ آہستہ لب و لہجہ میں بات کرتیں۔ دوران گفتگو خاص انداز سے بالوں کو نیچے سے اندر کی طرف موڑتیں۔ گفتگو میں انگریزی حصہ وافر مقدار میں تھا۔ چھوٹا قد، پکا رنگ...