برسات کا موسم تھا۔ بڑے سارے لاؤنج میں کھڑکی کے پاس صوفے بچھے تھے۔ سب صوفوں پر نیم دراز لیٹے ہیں۔ کھڑکی سے آتی ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہوا جارہا ہے۔ نعمت خالہ کچن میں تھیں۔ پکوڑے تلے جانے کی خوشبو سارے لاؤنج میں پھیل رہی تھی۔ گڑیا سامنے صوفے پر بیٹھی خواتین کا میگزین کھولے اس پر جھکی ہوئی ہے۔...