نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    خشونت سنگھ کی خود نوشت سوانح Truth, Love and a Little Malice خشونت سنگھ کا کچھ تذکرہ میرے پچھلے تبصرے میں آیا تھا جب میں اسی مصنف کی ایک اور کتاب پڑھ رہا تھا، تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ان کی خود نوشت شروع کر دی۔ ویسے پچھلے کافی عرصے سے مجھ پر انڈیا کی تقسیم کے بعد سیاسی تاریخ پڑھنے کا "دورہ" پڑا...
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یا رب درونِ سینہ دلِ باخبر بدہ در بادہ نشّہ را نگرم آں نظر بدہ علامہ محمد اقبال۔ (زبورِ عجم) یا رب، میرے سینے کے اندر ایسا دل دے کہ جو (حقیقت سے) باخبر ہو، اور مجھے ایسی نظر دے کہ میں شراب کے اندر نشے کو دیکھ لوں۔
  3. محمد وارث

    تاسف معروف استاد شاعر جناب نصیر کوٹی صاب اس دارِفانی سے کوچ کرگئے ہیں

    انا للہ و انا لیہ راجعون۔ مرحوم، اس محفل کے ایک پیارے مگر گم شدہ خوبصورت شاعر میم میم مغل (مغزل) صاحب کے استادِ محترم تھے، اللہ تعالیٰ جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں، آمین۔
  4. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید خرم صاحب۔
  5. محمد وارث

    تعارف بلیٹیڈ (belated) تعارف

    خوش آمدید فہد صاحب، خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر :)
  6. محمد وارث

    انسان کا تناسبِ اعضا

    اصل میں جو معروضہ لکھ دیا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اوپر دی گئی کئی ایک پیمائشیں شاید میرے لیے نہیں ہیں سو مجھے لگا کہ شاید میں اس تقویم سے نکل گیا ہوں۔ :) مثال کے طور پر میرا قد نارمل ہے 5 فٹ 10 انچ کے لگ بھگ، وزن BMI کے عین مطابق یعنی نارمل ہے، لیکن ہاتھ پاؤں نسبتا چھوٹے ہیں، بازوؤں کا سائز نارمل...
  7. محمد وارث

    انسان کا تناسبِ اعضا

    دریدہ دہنی کے لیے معذرت سر، لیکن یہ "منطق" بھی اسی طرح کی محسوس ہو رہی ہے جیسے قرآن سے اعداد وغیرہ لے کر اس کی "حقانیت" ثابت کی جاتی ہے یا کم از کم معجزے بیان کیے جاتے ہیں۔ فرض کریں کہ کسی شخص کی پیمائش اوپر دی ہوئی فہرست سے لگا نہیں کھاتی تو دو باتیں ہونگی یا وہ صحت مند نہیں ہے یا وہ احسن تقویم...
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آں دم کہ دل بہ عشق دہی خوش دمے بوَد در کارِ خیر حاجتِ ہیچ استخارہ نیست حافظ شیرازی تُو جس وقت بھی اپنے دل کو عشق میں لگا دے گا وہی وقت تیرے لیے اچھا اور مبارک ہوگا، کہ نیک کام کرنے میں کسی استخارہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ (پہلے مصرعے کے شروع میں "آں دم" کی جگہ "ہر گہ" لکھا بھی ملتا ہے۔
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مخفی چو ترا اہلِ حرم راہ ندادند محرابِ دلِ خویش کن ابروئے صنم را شاہزادی زیب النسا مخفی (دختر اورنگ زیب عالمگیر) اے مخفی، چونکہ اہلِ حرم تجھے (حرم میں آنے کی) راہ نہیں دیتے، لہذا تو ابروئے صنم کو اپنے دل کی محراب بنا لے۔
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چند خود را پیشِ ما قیمت نہی اے پارسا خود فروشی را رواجے نیست در بازارِ ما مولانا عبدالرحمن جامی اے پارسا شخص، تُو کیوں ہمارے سامنے اپنی (پارسائی کی) قیمت لگاتا ہے، ہمارے بازار میں اپنے آپ کو بیچنے (اپنی پارسائیوں کی قیمت لگوانے) کا کوئی رواج نہیں ہے۔
  11. محمد وارث

    کیا ہی تپتا ہے، سلگتا ہے، دھواں دیتا ہے

    صاحب یہ آپ نے داد کی قید خوب لگائی ہے، اب ہم اس وجہ سے واہ واہ نہیں کر سکتے کہ کوئی ہمیں "نازنیں" نہ سمجھ لے :)
  12. محمد وارث

    دو غزلوں کو تجزیہ درکار

    غزل کی زبان سے صاف ظاہر ہے کہ داؤد اورنگ آبادی کی غزل بہت پہلے کی ہے لیکن کشفی ملتانی کی غزل زیادہ اچھی لگی :)
  13. محمد وارث

    ایک بلیڈ کب تک؟

    آپ دوستوں کا بلیڈوں اور اُستروں سے والہانہ لگاؤ دیکھ کر للچا رہا ہوں کہ بیس بائیس سال بعد میں بھی شیو کر ہی ڈالوں مگرکیا کروں کہ بیگم نے ایک بار منگنی کے بعد کہا تھا کہ اُسے داڑھی والے لوگ اچھے نہیں لگتے :)
  14. محمد وارث

    کتنے بلیڈ؟

    ففٹی ففٹی یعنی پہلے جملے کو میں سچ جان لیتا ہوں دوسرے جملے کو تو آپ غلط سمجھتے ہی ہیں :)
  15. محمد وارث

    کتنے بلیڈ؟

    خان صاحب محبوب میں جان ڈالنا تو ہماری ایک چنگاری کا کام ہے، ہم تو جلا کر راکھ کر دیتے ہیں :LOL:
  16. محمد وارث

    کتنے بلیڈ؟

    خان صاحب مجھے لگتا ہے آپ خود چوری چھپے پینا یا تو شروع ہو چکے ہیں یا دوسروں کو دیکھ کر للچا رہے ہیں، دُور رہو میرے بھائی۔
  17. محمد وارث

    مسدس حالی کہاں لکھی ہے؟؟

    افسوس میں اس کو مکمل نہیں کر سکا اور اب کوئی چانس بھی نہیں ہے۔ ویسے انہی دنوں یعنی 2007ء یا 08ء میں ٹائپ کرتے ہوئے ا طلاع ملی تھی کہ کسی اور فورم میں یونی کوڈ میں مکمل ٹائپ ہو گئی تھی سو میں نے چھوڑ دی تھی۔ اس کو آپ کو گوگل سے ڈھونڈنا پڑے گا، سرسری طور پر سرچ کرنے سے مجھے تو نہیں ملی۔
  18. محمد وارث

    کتنے بلیڈ؟

    خان صاحب میں رقیبوں پر نظر رکھنے کی بجائے محبوب کو "ہاتھ" میں رکھتا ہوں :LOL:
Top