نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تبصرے: ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

    شکریہ شکیب صاحب۔ یہی اوپر والا جملہ دیوناگری سکرپٹ میں بھی لکھنے کی کوشش کی ہے، ذرا دیکھیے گا درست ہے یا نہیں :) शुकरीया शकेब साहिब
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پروانہ سوخت یک شب و آسود جانِ اُو ما عمر ہا ز داغِ جفائے تو سوختیم رھی معیری پروانہ ایک رات جلا اور اُس کی جان راحت پا گئی اور آسودہ ہو گئی، جبکہ ہم ساری عمر تیری جفاؤں کے داغوں سے جلتے ہی رہے۔
  3. محمد وارث

    دعا دعائے صحت کی درخواست

    اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین!
  4. محمد وارث

    مبارکباد نایاب 13000ہزاری

    آپ کو مبارک ہو نایاب صاحب!
  5. محمد وارث

    ٹماٹر اور شب عروسی

    چوہدری صاحب کرتے رہیے کوششیں" اوروں" کے لیے، آپ کی چوہدراہٹ کا" ہم" دوستوں کو کیا فائدہo_O :hatoff:
  6. محمد وارث

    جون ایلیا شوق کی راہ پر اگر چلیے

    مطلع تو جیسے قیامت ڈھا گیا :)
  7. محمد وارث

    تبصرے: ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

    آپ کو اگر دیونا گری کی بجائے ڈبے ڈبے نظر آ رہے ہیں تو آپ کو کچھ اور انسٹال یا کچھ سیٹنگز کے ساتھ چھیڑ خانی کرنی پڑے گی، کوئی ماہر ہی آپ کو بتائے گا۔
  8. محمد وارث

    تبصرے: ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

    اپنے اپنے ڈیوائس میں ہندی فونیٹک 'کی بورڈ' انسٹا ل کر لیں بھئی سب :)
  9. محمد وارث

    تبصرے: ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

    یہاں حیرت انگیز کی کوئی ریٹنگ نہیں ہے، یا للعجب۔:)
  10. محمد وارث

    تبصرے: ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

    میں آج کل دیو ناگری رسم الخط پڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کل پرسوں آفس سے ہندی سنسکرت کے حروفِ تہجی کے دو تین پیچ پرنٹ کر کے لایا تھا کہ آرام سے لیٹ کر دیکھوں گا۔ آج بیگم نے کہا، تمھارا بیٹا کہہ رہا تھا کہ بابا کتنے لاپروا ہیں کہ ہر روز کینٹ میں سے تین چار بار گزرتے ہیں (سیالکوٹ کینٹ میں اپنی شناخت...
  11. محمد وارث

    غزل ۔ سارے وعدے ، وعید ہو گئے ہیں ۔ محمد احمدؔ

    یہ بات درست ہے لیکن ہماری رعب ڈالنے کی عادت بھی خوب ہے۔ مجھے یاد ہے اپنی تعلیم کا ایک واقعہ۔ فلپائن سے کچھ اساتذہ ہمیں پڑھانے آئے تھے، ان کی رخصتی کے دن لنچ پر آخری بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ ایک استاد نے کمال شفقت سے مجھے اپنا وزیٹنگ کارڈ دیا اور کہا کہ رابطے میں رہنا۔ میں وزیٹنگ کاڑد...
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز مے ایں مایہ مستی ہا نمی آید مگر شبلی نگاہِ مستِ ساقی ریخت چیزے در قدح ما را علامہ شبلی نعمانی اے شبلی، صرف مے سے اس قدر زیادہ مستیاں نہیں آتیں یقیناً ساقی کی مست نظروں نے ہمارے لیے ہمارے جام میں کوئی چیز ملا دی تھی۔
  13. محمد وارث

    غزل ۔ سارے وعدے ، وعید ہو گئے ہیں ۔ محمد احمدؔ

    اس سے مجھے غالب کا ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ :) "ایک روز مرزا سے ملنے ان کے کچھ دوست آئے ہوئے تھے کہ دوپہر کے کھانے کا وقت ہوگیا۔ دستر خوان بچھا اور کھانا آ گیا، برتن تو بہت زیادہ تھے لیکن کھانا نہایت قلیل تھا۔ مرزا نے مسکرا کر اپنے دوستوں سے کہا۔۔۔ اگر برتنوں کی کثرت پر خیال کیجیے تو میرا دستر...
  14. محمد وارث

    ٹماٹر اور شب عروسی

    آپ کے زمانے کا گانا ہے سرکار جا اپنی حسرتوں پر "پانی پھرا" کے سو جا:)
  15. محمد وارث

    ٹماٹر اور شب عروسی

    خوب شب عروسی گزاری قبلہ آپ نے اور لکھی بھی خوب :) اللہ کسی کے ٹماٹر گم نہ کروائے۔ ویسے دوسری بار پیاز تو موجود تھے نہ؟ :)
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری فیض احمد فیض کی فارسی نعت مع ترجمہ

    قریشی صاحب، یہ ان دنوں کی یادگار ہے جب فارسی کے عشق کا آغاز تھا، فارسی نہ مجھے تب آتی تھی نہ اب تک آئی لیکن عشق قائم ہے۔ اس ساری نعت کے ترجمے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، میں تو شاید ہی کر سکوں، حسان خان قبلہ شاید کچھ مدد فرما سکیں :)
  17. محمد وارث

    سردیوں میں جِلد کوخشکی سے بچانے کا طریقہ ۔۔

    اللہ ہی جانے، بس جو سنا تھا لکھ دیا حضور۔ :)
  18. محمد وارث

    سردیوں میں جِلد کوخشکی سے بچانے کا طریقہ ۔۔

    یہ جو لوگ خشکی دور کرنے کے لیے "سکاچ" ڈھونڈتے پھرتے ہیں وہ کس قسم کی خشکی ہوتی ہے :)
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بکنجِ قناعت گرت راہ نیست ز دیوانگاں رہنمائی طلب عبید زاکانی اگر تجھے قناعت کے گوشے کی راہ نہیں ملتی اور وہاں تک تیری رسائی نہیں ہے تو پھر دیوانوں سے رہنمائی لے لے۔
Top