بھئی آپ دونوں شاعروں کی شاعری کو لے کر اتنی "سنجیدہ" کیوں ہو رہی ہیں حالانکہ شاعروں کی بات کو اتنی ہی اہمیت دینی چاہیئے جتنی ایک گھر گھرہستی والی خاتون اپنے شوہر کی بات کو اہمیت دیتی ہے مطلب ایک کان سے سُنی دوسرے سے نکال دی، اللہ اللہ خیر صلیٰ :)
ارے نہیں بھائی ہماری قسمت اتنی کہاں، بس وہ کیا کہ جمعۃ المبارک ہے، رات دو تین گھنٹے جاگنے کو زیادہ اور صبج سونے کو زیادہ مل جائیں گے، ہم اسی میں "جھلے" ہو جاتے ہیں :)
اس کا تو ایک ہی حل ہے زیک کہ ہر نئے ممبر سےقرآن یا اپنی اپنی مقدس کتاب پر انتظامیہ حلف لے کہ شاعری پوسٹ نہیں کریں گے، آہستہ آہستہ یہ "مسئلہ" حل ہو جائے گا، ویسے آہستہ آہستہ سے چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ ،مطلب شاعری یاد آ گئی۔ :)