نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    شاہ جی یہ تو میں محفل پر پہلے بھی کئی بار لکھ چکا ہوں، اور اُس میں کچھ ایسا آف دی ریکارڈ نہیں ہے، چڑھے چاند کے ہوتے ہوئے کمرے میں چھپ جانے سے چاند تو وہیں رہتا ہے ناں :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با حُسنِ دوست، دل نشکیبد ز داغِ عشق تا شمعِ حُسن ہست نمیرد چراغِ عشق اہلی شیرازی حُسنِ دوست کی وجہ سے، دل کو عشق کے داغوں سے کبھی بھی سکون و قرار نہیں ملتا، کیونکہ جب تک حُسن کی شمع جل رہی ہے عشق کا چراغ بھی بجھنے والا نہیں ہے۔
  3. محمد وارث

    جھوٹ کی تعریف کیا ہے ؟

    جھوٹ کی ایک تعریف جوش ملیح آبادی نے اپنی کتاب "یادوں کی برات" میں کی ہے۔ لُبِ لباب اُس کا یہ ہے کہ بے ضرر یا مصلحت آمیز دروغ، جھوٹ نہیں ہے بلکہ وہ ہے جس سے کسی کو نقصان پہنچے وغیرہ وغیرہ۔
  4. محمد وارث

    گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

    شاہ جی مجھے کن کانٹوں میں گھسیٹ رہے ہیں، میں تو اپنے گھر کا فیوز تک خود نہیں لگا سکتا، یہ گھر کے نقشے نقوش تو خیر بہت دُور کی باتیں ہیں :)
  5. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    کہنے کو تو ہنسی خوشی کہہ سکتے ہیں، بقولِ ذوق "اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے" :)
  6. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    آپ کچھ بھی سمجھ لیں، میرے جیسے انسان کے لیے شادی ایک عذاب سے کم نہیں، اور بقول شخصے "میں نے اپنی بیوی کی پسند کی شادی کی ہے۔" :)
  7. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    المشہور و معروف۔ "قبر قبر ہوتی ہے، کوئی کھودے یا خود کھودے" :)
  8. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    آفیشل منگنی کا عرصہ تو ایک ڈیڑھ سال ہی تھا، اُس سے پہلے تین چار سال میں اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھودتا رہا :)
  9. محمد وارث

    تعارف علی ہمایوں

    خوش آمدید علی صاحب!
  10. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین

    جی آ سید صاحب قبلہ آپ کا غم ہمارے غم سے افزوں تر ہے، مگر میرا بھی کم نہیں ہے۔ دس سال اس لیے ہوئے کہ مجھے محفل پر دس سال ہوئے ہیں ورنہ سزا کاٹتے سترہ برس ہو گئے اور فردِ جرم عائد ہوئے بائیس برس :)
  11. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    ہماری بیگم کی ہوم اکنامکس کا بھی وہی حال ہے جو اکنامکس کا تھا۔ حساب کتاب جمع خرچ میرے ذمے ہے سو معاملہ اُلٹ ہے۔ بیگم اکثر مجھ سے ادھار لیتی ہے، پھر قسطیں کرواتی ہے، پھر معاف کرواتی ہے، پھر احسان جتاتی ہے کہ "اپنی بچت" سے تمھارا وہ چاند ٹانک دیا ، وہ ستارے توڑ ڈالے۔
  12. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    مجھ سے چھوٹا بھائی بھی جامن کے درخت سے دو بار گرا، بارشوں میں بھیگ کر جامن کی لکڑی اور بھی کچی ہو جاتی ہے، مگر اُس کو جو مزا جامن پر چڑھ کر جامن کھانے کا آتا تھا وہ نیچے سے چننے میں کہاں، اپنے توڑے ہوئے جامنوں کی وہ مجھے ہوا بھی نہیں لگنے دیتا تھا :)
  13. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    مجھے بچپن میں افسوس تو ضرور ہوتا رہا کہ درختوں پر چڑھ نہ پانے کی وجہ سے ڈھیر ڈھیر جامن اور شہتوت نہ کھا سکا اور ٹپکے ہوئے تھوڑے سے جامنوں پر ہی گزارہ کرتا رہا لیکن یہ بعد میں علم ہوا کہ جو جو درخت پر چڑھتا رہا اُس کا تکلیف دہ واسطہ "دامن گیر پرانے کُھنگوں" سے ضرور پڑتا رہا۔:)
  14. محمد وارث

    مے مغانہ

    درست فرمایا آپ نے برادرم، مگر زیادہ تر بے ایمان تھے :)
  15. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    کوئی بات نہیں خان صاحب کھاتے رہیں ترس۔ ہر کنوارہ شادی سے پہلے ساری دنیا پر ترس کھاتا ہے، اُس کی شادی کے بعد ساری دنیا اُس پر ترس کھاتی ہے ۔
  16. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    خان صاحب ابھی آپ ناتجربہ کار ہیں۔ "بیویوں" سے کسی کو گلہ نہیں ہوتا بس بیوی سے ہوتا ہے :)
  17. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    خان صاحب یہاں موجود سارے شادی شدہ "پِٹ بھی مریں" تب بھی آپ کو کسی ایک بات کا بھی ادراک نہیں ہو سکتا سو جب تک شادی نہیں ہوتی ایسا سوچنا صحت کے لیے مضر نہیں ہے
  18. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    خان صاحب یقینا آپ کی ہونے والی بیوی بھی اپنے ہونے والے شوہر کے بارے میں یہی کچھ سوچتی ہوگی۔ لگے رہو۔۔۔۔۔۔۔ :)
  19. محمد وارث

    مے مغانہ

    جی قطعا نہیں۔ :) ویسے بھائی تو بھائی ہوتا ہے چاہے برادرانِ یوسف والا ہی ہو :)
Top