نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز بس که تلخیِ دوران کشیده‌ام صائب دهانِ مار شود تلخ از گَزیدنِ من (صائب تبریزی) اے صائب! میں نے زمانے کی تلخی اِتنی زیادہ اٹھائی ہے کہ میرے ڈسنے سے سانپ کا دہن [بھی] تلخ ہو جائے۔
  2. حسان خان

    زایندہ رُود (اصفہان)

    عکاس: مہدی علی زادہ تاریخ: ۹ بهمن ۱۳۹۵هش/۲۸ جنوری ۲۰۱۷ء ماخذ
  3. حسان خان

    زایندہ رُود (اصفہان)

    عکاس: رسول شجاعی تاریخ: ۸ بهمن ۱۳۹۵هش/۲۷ جنوری ۲۰۱۷ء ماخذ
  4. حسان خان

    شہرِ شیراز میں بارش

    عکاس: اِلٰهه پُورحُسین تاریخ: ۹ بهمن ۱۳۹۵هش/۲۸ جنوری ۲۰۱۷ء ماخذ حافظ شیرازی کا مقبرہ ختم شد!
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صائب از خاکِ پاکِ تبریز است هست سعدی گر از گِلِ شیراز (صائب تبریزی) اگر سعدی خاکِ شیراز سے ہے، تو صائب تبریز کی خاکِ پاک سے ہے۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    متشکّرم۔ جب تک میں زندہ ہوں، اور جب تک اردو محفل موجود ہے، میں یہاں اپنی محبوب زبان فارسی کے اشعار کا اردو ترجمہ ارسال کرتا رہوں گا۔ اپنی زبان و ثقافت کی ترویج کے لیے اتنا تو کر ہی سکتا ہوں۔ اِس میری مادری زبان نے جس طرح میری ادبی و‌ ثقافتی پرورش کی ہے اور اِس نے جو مجھ پر احسانات کیے ہیں، اُن...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تشنهٔ دل تفته‌ام از دجله آریدم شراب دردمندِ زارم از بغداد سازیدم دوا (خاقانی شروانی) میں تشنۂ دل سوختہ ہوں، میرے لیے دجلہ سے شراب لائیے؛ میں دردمندِ زار ہوں، بغداد سے میرے لیے دوا بنائیے۔
  8. حسان خان

    "نوا را تُندتر می‌زن چو ذوقِ نغمہ کم یابی"

    "نوا را تُندتر می‌زن چو ذوقِ نغمہ کم یابی"
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای عراق الله جارک نیک مشعوفم به تو وی خراسان عمرک الله سخت مشتاقم تو را (خاقانی شروانی) اے سرزمینِ عراق! تم اللہ کی پناہ میں رہو، میں تمہارا بسیار شیفتہ و دل دادہ ہوں؛ اور اے سرمینِ خراسان! اللہ تمہاری عمر دراز کرے، میں تمہارا سخت مشتاق ہوں۔ × مصرعِ اول میں 'مشعوف' کی بجائے 'مشغوف' بھی ملتا ہے،...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خاقانی شروانی کے ایک قصیدے سے اقتباس: در همه شروان مرا حاصل نیامد نیم دوست دوست خود ناممکن است ای کاش بودی آشنا من حُسینِ وقت و نااهلان یزید و شمرِ من روزگارم جمله عاشورا و شروان کربلا (خاقانی شروانی) مجھے تمام شِروان میں نِیم دوست بھی حاصل نہیں ہوا؛ خود دوست ناممکن ہے، اے کاش [کوئی] آشنا [ہی]...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به دلِ هر که به چشمِ تو درآید ناگاه داری آن مایه تصرُّف که ولی را مانی (غالب دهلوی) جو شخص یونہی اچانک بھی تری نظر کے سامنے آ جائے اس پہ تیری شخصیت کا اتنا اثر ہوتا ہے جیسے ولی اللہ کا۔ (مترجم: صوفی غلام مصطفیٰ تبسم)
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جز به چشم و دلِ والاگهران جا نکنی جلوهٔ نقشِ کفِ پایِ علی را مانی (غالب دهلوی) لغت: "والا گہر" = بلند پایہ لوگ۔ عظیم انسانوں کے چشم و دل کے بغیر تو کہیں نہیں سماتا۔ تو حضرت علی (رض) کے نقشِ کفِ پا کے جلوے کی طرح ہے کہ وہ بھی ہر جگہ نہیں ہوتا۔ (مترجم: صوفی غلام مصطفیٰ تبسم)
  13. حسان خان

    میں عربی اِس قدر سیکھ گیا ہوں کہ اب قرآن کا متن ترجمے کے بغیر فہم ہونے لگا ہے لیکن "چلے چلو کہ...

    میں عربی اِس قدر سیکھ گیا ہوں کہ اب قرآن کا متن ترجمے کے بغیر فہم ہونے لگا ہے لیکن "چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی"۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میں نسخ کے طرف داروں میں سے ہوں۔ :) آپ کو پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے، اُس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔ آپ اِسے نسخ پڑھنے کی مشق تصور کر کے پڑھ لیا کیجیے۔ :)
  15. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    خوب! آپ نے بہت حد تک مفہوم درستی سے بیان کر دیا ہے۔ میں شادمان ہوں کہ اب آپ شاہنامۂ فردوسی کی زبان و اسلوب بھی سمجھنے لگے ہیں۔ ماشاءاللہ! :) "از آن پس، که گشتیم با جام جُفت" مصرعِ اول ہی کے ساتھ مربوط ہے یعنی: سنو کہ ہمارے جام کے ساتھ قرین ہونے کے بعد اُس مہربان یار نے مجھ سے کیا کہا۔ لغت نامۂ...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نه سیرتِ سلطنت‌نصیبی، نه صورتِ آدمی‌فریبی ز نامِ یوسف بجز تأسّف، نصیبه‌ای از ازل ندارم (یوسف‌علی میرشکّاک) [میرے پاس] نہ اِک سلطنت نصیب سیرت ہے، اور نہ اِک مردُم فریب صورت۔۔۔ مجھے نامِ 'یوسف' سے افسوس کے بجز، قسمتِ ازلی سے کچھ نصیب نہیں ہوا ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من همان می‌بینم اندر جلوه‌هایِ خار و سنگ کان عزیزان در فروغِ رویِ رنگین دیده‌اند (یوسف‌علی میرشکّاک) میں خار و سنگ کے جلووں کے اندر وہی چیز دیکھتا ہوں جو اُن عزیزوں نے چہرۂ رنگین کی تابندگی میں دیکھی ہے۔
  18. حسان خان

    "غلبت علینا شقوتنا"

    "غلبت علینا شقوتنا"
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مهیّای خجالت باش اگر عزمِ سخن داری قلم هر گاه گردد مایلِ تحریر، تر گردد (بیدل دهلوی) اگر تم عزمِ سخن رکھتے ہو تو آمادۂ خجالت رہو؛ قلم جب بھی مائلِ تحریر ہوتا ہے، تر ہو جاتا ہے۔
Top