نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ضیاءالدین خُجندی پارسی کے ایک مدحیہ قصیدے سے ایک بیت: زمانه کرده ز ناکُشتنِ مخالفِ تو همان گناه که از کُشتنِ حُسین یزید (ضیاءالدین خُجندی پارسی) [اے امیر!] زمانے نے تمہارے مخالف کو قتل نہ کر کے وہی گناہ کیا ہے جو حُسین (رض) کو قتل کر کے یزید نے کیا تھا۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر زبان حَرفِ نَسَب راندن دلیلِ ابلهی‌ست لافِ عزت چون نگین تا کَی ز نام دیگران (بیدل دهلوی) زبان پر نَسَب کا حَرف لانا حماقت کی دلیل ہے؛ نگین کی طرح کب تک دوسروں کے نام سے عزّت کی لاف؟ × لاف = ڈینگ شعر کا مأخذ
  3. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    لفظی ترجمہ تو یہی ہے، لیکن اگر اِس کا اردو ترجمہ 'چائے خانہ مسجد کے پہلو میں تھا' کیا جائے تو بہتر ہے۔ گویندہ کی طرف سے 'بود' کی بجائے 'بوده‌است' استعمال کیے جانے سے یہ معلوم ہو رہا ہے کہ گویندے کو اِس بات پر ذرا شک ہے یا پھر اُسے یہ چیز کسی دیگر شخص سے یا شواہد کی بنیاد پر معلوم ہوئی ہے۔ سیاق و...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دعویِ مَردانِ این عصر اِنفِعالی بیش نیست شیر می‌غُرّند و چون وامی‌رسی بُزغاله‌اند (بیدل دهلوی) اِس زمانے کے مَردوں کا دعویٰ شرمندگی سے زیادہ نہیں ہے؛ شیر غُرّا رہے ہیں لیکن جب تم غور سے دیکھو تو وہ بُزغالہ ہیں۔ × بُزغالہ = بکری کا بچّہ
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کسی به فهم‌ِ کمالم دگر چه پردازد ز فرق تا به قدم عیبم این هنر دارم (بیدل دهلوی) کوئی شخص میرے کمال کو فہم کرنے پر اب کیا توجہ کرے؟ میں سر سے پا تک عیب ہوں، میرا ہنر یہ ہے۔
  6. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    خوب! ترجمہ درست ہے۔ 'شیر می‌غُرّند' کا ترجمہ شاید یہ بھی کیا جا سکتا ہے: شیر [کی مانند] غُرّا رہے ہوتے ہیں۔۔۔ فرہنگوں میں 'وارسیدن' کے یہ معانی نظر آئے ہیں: تحقیق و تفتیش کرنا، نزدیک سے دیکھنا؛ پہنچنا، کسی جا پہنچ جانا؛ دریافت کرنا، ادراک کرنا، توجہ و باریک بینی کے ساتھ آگاہی حاصل کرنا، وغیرہ...
  7. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    خوب! به چیزی پرداختن = کسی چیز میں مشغول ہونا، کسی چیز پر توجہ کرنا، کسی چیز کی جانب التفات کرنا مصرعِ اول کا درست مفہوم: کوئی شخص میرے کمال کو فہم کرنے پر اب کیا توجہ کرے؟
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر به بام برآید ستاره‌پیشانی چو ماهِ عید به انگشت‌هاش بِنْمایند (سعدی شیرازی) اگر وہ ستارے جیسی پیشانی والا معشوق بام پر آ جائے تو مردُم ہلالِ عید کی طرح اُس کو اپنی انگُشتوں کے اشاروں سے ایک دوسرے کو دکھائیں گے۔
  9. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر محمد ریحان قریشی، بیدل دہلوی کے مندرجۂ ذیل شعر کا ترجمہ کیجیے: کسی به فهم‌ِ کمالم دگر چه پردازد ز فرق تا به قدم عیبم این هنر دارم (بیدل دهلوی) برادر اریب آغا، بیدل دہلوی کے مندرجۂ ذیل شعر کا ترجمہ کیجیے: دعویِ مردانِ این عصر انفعالی بیش نیست شیر می‌غُرّند و چون وامی‌رسی بُزغاله‌اند (بیدل...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بلند است آنقدرها آشیانِ عَجزِ ما بیدل که بی سعیِ شکستِ بال و پر نتوان رسید اینجا (بیدل دهلوی) اے بیدل! ہمارا آشیانِ عَجز اِس قدر بلند ہے کہ شکستِ بال و پر کی کوشش کے بغیر یہاں نہیں پہنچا جا سکتا۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو چو خود کنی اخترِ خویش را بد مدار از فلک چشم نیک‌اختری را (ناصر خسرو) جب تم خود [اپنے اعمال سے] اپنے ستارے (یعنی اپنے بخت) کو بد کرتے ہو تو پھر فلک سے نیک اختری و خوش بختی کی توقع مت رکھو۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ناصر خسرو کے ایک قصیدے سے اقتباس: پسنده‌ست با زهدِ عمّار و بوذر کند مدحِ محمود مر عنصری را؟ من آنم که در پایِ خوکان نریزم مر این قیمتی دُرِّ لفظِ دری را (ناصر خسرو) کیا عنصری کو زیب دیتا ہے کہ وہ عمّار اور ابوذر کے زہد و تقویٰ کی موجودگی میں محمود غزنوی کی مدح کرے؟ میں وہ ہوں کہ میں خنزیروں کے...
  13. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ناصر خسرو نے اپنے قصیدوں میں فاطمی خلیفہ مستنصر کی ستائش کی ہے۔ یہ درست ہے کہ مستنصر اسماعیلیوں کے امام بھی تھے، لیکن اُنہیں پادشاہوں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ :) ہاں، انہوں نے عبّاسیوں اور اُن کے ماتحت امیروں یعنی غزنویوں اور سلجوقیوں کو شدید اللحن تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کیونکہ وہ فاطمیوں اور...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چشمِ گریانِ مرا حال بگفتم به طبیب گفت یک بار ببوس آن دهنِ خندان را گفتم آیا که در این درد بخواهم مردن که مُحال است که حاصل کنم این درمان را (سعدی شیرازی) میں نے طبیب کو اپنی چشمِ گریاں کا حال بتایا۔ اُس نے کہا کہ ایک بار اُس دہنِ خنداں کا بوسہ لے لو۔ میں نے کہا کہ کیا میں اِس درد میں مر جاؤں گا؟...
  15. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    خوب! میں 'گریان' اور 'مرا' کے درمیان زیرِ اضافت ڈالنا بھول گیا تھا۔ اُس مصرعے کا ترجمہ یہ ہو گا: میں نے اپنی چشمِ گریاں کا حال طبیب کو بتایا۔۔۔ 'چشمِ گریانِ مرا حال' = حالِ چشمِ من = میری چشمِ گریاں کا حال۔ یہاں رائے اضافت کا استعمال ہوا ہے۔ بخواهم مردن = خواھم مرد = میں مر جاؤں گا مصرعِ ثالث...
  16. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر محمد ریحان قریشی، سعدی شیرازی کی ایک غزل کی اِن ابیات کا اردو میں ترجمہ کیجیے: چشمِ گریانِ مرا حال بگفتم به طبیب گفت یک بار ببوس آن دهنِ خندان را گفتم آیا که در این درد بخواهم مردن که مُحال است که حاصل کنم این درمان را (سعدی شیرازی)
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر اریب آغا، مشق کے برائے ناصر خسرو کے ایک قصیدے کی اِن ابیات کا اردو میں مفہوم بیان کیجیے: پسنده‌ست با زهدِ عمّار و بوذر کند مدحِ محمود مر عنصری را؟ من آنم که در پایِ خوکان نریزم مر این قیمتی دُرِّ لفظِ دری را (ناصر خسرو)
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    همی تا کند پیشه، عادت همی کن جهان مر جفا را، تو مر صابری را (ناصر خسرو) جب تک کُرّۂ زمین نے جفاکاری و ستم کاری کو پیشہ بنایا ہوا ہے تم صبر و شکیبائی کو عادت بنائے رکھو۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مسعود سعد سلمان لاهوری کے ایک قصیدے کی ابتدائی دو ابیات: چو روشن شد از نورِ خور باختر شد از چشم سایهٔ زمین زاستر برآورد خورشید زرّین حُسام فرو رفت مه همچو سیمین سِپَر (مسعود سعد سلمان لاهوری) جب خورشید کے نور سے مشرق روشن ہوا تو چشم سے سایۂ زمین (یعنی تاریکیِ شب) دورتر چلا گیا۔۔۔ [جب] خورشید نے...
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز جامِ عشق اگر جُرعه‌ای چکد بر خاک کنند سجده هزاران مُسبِّحِ افلاک کسی که یافت به آن جُرعه طینتش تخمیر امینِ عَلَّمَ الْأَسْمَاش کرد ایزدِ پاک (امیر علی‌شیر نوایی) اگر جامِ عشق سے ایک جُرعہ خاک پر ٹپک جائے تو افلاک کے ہزاروں تسبیح گو (یعنی فرشتے) اُسے سجدہ کریں۔ جس کی طینت کی تخمیر اُس جُرعے سے...
Top