جی نہیں رینا رائے مسلمان تھی اور ان اصل نام کچھ اور تھا - بینا رائے ہندو تھی -
تاج محل فلم کا وہ مشہور گانا تو آپ نے سنا ہوگا -
جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا - اس گانے میں پردیب کمار کے ساتھ جو ہیروئین ہیں وہی بینا رائے ہے -
تعبیر! راگوں کو موقعے کے لحاظ سے نہیں وقت کے لحاظ سے گایا جاتا ہے - راگ بھیرویں راگ بھی ہے اور ٹھاٹھ بھی - یعنی بھیرویں ٹھاٹھ کا ہی یہ راگ ہے اور اسے صبح کا راگ کہا جاتا ہے - چونکہ یہ راگ بہت مقبول ہے اس لئے اسے صبح کے علاوہ کسی بھی وقت گاتے ہیں -
امیر خسرو کا وہ کلام جو ہندی یا ریختہ میں ہے، پیشِ خدمت ہے -
منظوم پہیلیاں
ترور سے ایک تریا اتری اس نے بہت رجھایا
باپ کا نام جو اس سے پوچھا آدھا نام بتایا
آدھا نام پِتا پر پیارے بوچھ پہیلی موری
امیر خسرو یوں کہیں اپنا نام بنولی
جواب: بنولی
قیصرانی بھائی بہت ہی غیر شاعرانہ لفظ دیا ہے جسے میرے خیال میں شاید غالب کے علاوہ کم ہی لوگوں نے استعمال کیا ہے - اب دماغ لڑائیے کہ 'دماغ' لفظ کا گانا کونسا ہوگا - :confused:
واہ واہ بہت ہی خوبصورت غزل ہے - مجھے مجوعی طور پر قتیل پسند نہیں ہیں لیکن کچھ غزلیں تو بہت ہی کمال کی ہیں - بہت شکریہ ملائکہ بہت ہی خوبصورت غزل شئیر کی ہے - :)
شکریہ محسن بھائی! پچھلے دنوں لاہور میں کل پاکستان موسیقی کانفرنس منعقد ہوئی تو فتح علی خاں صاحب انتہائی ضعیف ہونے کے باوجود صبح چار بجے تک بیٹھے رہے اور چار بجے انہوں نے گانا شروع کیا -
اپنے ہم نام فرّخ صاحب کی فرمائش پر یہ غزل انکی نذر -
سفر کی موج میں تھے وقت کے خمار میں تھے - فتح علی خاں
شاعر: مجید امجد
YouTube - safar ke mauj mein thay - fateh ali khan