نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    کہہ مکرنی: سگری رین موہے سنگ جاگا بھور بھئی تو بچھڑن لاگا اس کے بچھڑے پھاٹت ہِیا اے سکھی ساجن نا سکھی دیا
  2. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    کہہ مکرنی: سگری رین چھتیں پر راکھا رنگ روب سب وا کا چاکھا بھور بھئی جب دیا اتار اے سکھی ساجن نا سکھی ہار
  3. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    کہہ مکرنی: اونچی اٹاری پلنگ بچھایو میں سوئی میرے سر پر آیو کھل گئی انکھیاں بھئی انند اے سکھی ساجن نہ سکھی چند (چاند)
  4. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    کہہ مکرنی: آپ ہلے اور موہے ہلاوے وا کا ہلنا مورے من بھاوے ہل ہل کے وہ ہوا نسنکھا اے سکھی ساجن نا سکھی پنکھا
  5. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    کہہ مکرنی: بن ٹھن کے سنگھار کرے دھر منہ ہر منہ پیار کرے بیار سے موپے دیت ہے جان اے سکھی ساجن نا سکھی پان
  6. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    کہہ مکرنی: انگوں موری لپٹا رہے رنگ روپ کا سب رس پئے میں بھر جنم نہ وا کو چھوڑا اے سکھی ساجن نا سکھی چوڑا
  7. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: ایک نار چاتر کہلاوے مورکھ کو نہ پاس بلاوے چاتر مرد جو ہاتھ لگاوے کھول ستر وہ آپ دکھاوے جواب: عربی کا لفظ نار یعنی آگ
  8. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: ایک نار جب بن کر آوے مالک کو اپنے اوپر بلاوے ہے وہ ناری سب کے گوں کی خسرو نام لیے تو چونکی جواب: چونکی یعنی چوکی جو بیٹھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے
  9. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: گانٹھ گٹھیلا رنگ رنگیلا ایک پرکھ ہم دیکھا مرد استری اس کو رکھیں اس کا کیا کہوں لیکھا جواب: ؟
  10. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: نر ناری کی جوڑی ڈٹھی جب بولے تب لاگے مٹِھی اک نہائے اک تاپن ہارا چل خسرو کر کوچ نقارہ جواب: نقارہ
  11. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: بالا تھا جب سب کو بھایا بڑھا* ہوا کچھ کام نہ آیا خسرو کہہ دیا* اس کا ناؤں ارتھ کرو نہیں چھاڈو گاؤں * بڑھا جب بولیں گے تو بڑا سنائی دے گا - * دیا یعنی چراغ ہی اس پہیلی کا جواب ہے - جواب: دیا یعنی چراغ
  12. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: جل جل چلتا بستا گاؤں بستی میں نا وا کا ٹھاؤں خسرو نے دیا وا کا ناؤں بوجھو ارتھ نہیں چھاڈو گاؤں جواب: ناؤ یعنی کشتی
  13. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: ساون بھادوں بہت چلت* ہے ماگھ پوس میں تھوڑی امیر خسرو یوں کہتے تو بوجھ پہیلی موری* *( میری) * (چلتی ہے) جواب: موری یعنی پانی کے نکاس کے لیے چھت پر چھید کیا جاتا تھا اسے موری کہتے تھے - پنجابی اور ہندی میں اب بھی موری ہی مستعمل ہے -
  14. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: شیام برن اور دانت انیک لچکت جیسے ناری دونوں ہاتھ سے خسرو کھینچے اور یوں کہے میں آ ری* *(آ ری یعنی آ رہی) جواب: آری
  15. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: ایک نار ترور سے اتری ماسوں جنم نہ ہایو باپ کا نام جو وا سے پوچھو آدھو نام بتایو آدھون نام بتایو خسرو کون دیس کی بولی وا کا نام جو پوچھا میں نے اپنے نام نبولی جواب: ؟
  16. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: آدھے کیے سے سب کو پا لے مدھ کٹیے سے سب کو مارے انت کٹیے سے سب کو میٹھا خسرو وا کو آنکھوں دیکھا جواب: ؟
  17. فرخ منظور

    امیر خسرو ہندی میں

    پہیلی: نر سے پیدا ہووے نار ہر کوئی اس سے رکھے پیار ایک زمانہ اس کو کھاوے خسرو پیٹ میں وہ نہ جاوے جواب: ؟
  18. فرخ منظور

    لتا میگھا چھائے آدھی رات، بیرن بن گئی نندیا - لتا

    بہت شکریہ زونی! اور یہ بھی کہ ایس ڈی برمن نے بہت خوبصورتی سے کلاسیکی موسیقی کی دھن میں مغربی موسیقی کا ادغام کیا ہے - :)
  19. فرخ منظور

    کلاسیکی موسیقی رس کے بھرے تورے نین - استاد برکت علی

    اگر آپ گائیں گی تو صبح سے شام ہو جائے گی لیکن پھر بھی بھیرویں گانا نہیں آئے گی -
  20. فرخ منظور

    چاے

    ارے آپ تو غصے میں آگئے قبلہ! میری سب فورم کے ممبران سے گزارش ہے کہ اب عزیز امین کو چھوڑ کر مجھے مشقِ ستم بنایا جائے اور جس طرح کسی کے جی میں آئے سخنور یعنی میرا مذاق اڑایا جائے نا کہ عزیز امین کا - امید ہے سب دوست مجھے اس قابل سمجھیں گے کہ میرا مذاق اڑائیں - :)
Top