نتائج تلاش

  1. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ماوراءالنہری فارسی میں مستعمَل یہ لفظ کل مجھے دیوانِ اردوئے غالب کے ایک قطعۂ تاریخ میں بھی نظر آیا: خُجستہ انجمنِ طُوئے میرزا جعفر کہ جس کے دیکھے سے سب کا ہوا ہے جی محظوظ ہوئی ہے ایسے ہی فرخندہ سال میں غالب نہ کیوں ہو مادۂ سالِ عیسوی "محظوظ" × محظوظ = ۱۸۵۴ء تُرکی زبان کے کئی الفاظ 'ط' اور 'ت'...
  2. حسان خان

    اردو زبان میں شامل ترکی الفاظ

    طُوی تُرکی زبان میں یہ لفظ 'جشن و ضیافت' یا 'جشنِ عروسی و نکاح' کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، اور ماوراءالنہری فارسی میں بھی یہ تُرکی لفظ مستعمَل ہے۔ کل مجھے یہ لفظ دیوانِ اردوئے غالب کے ایک قطعۂ تاریخ میں بھی نظر آیا: خُجستہ انجمنِ طُوئے میرزا جعفر کہ جس کے دیکھے سے سب کا ہوا ہے جی محظوظ ہوئی ہے...
  3. حسان خان

    میرے پردادا غوریاخیل قبیلے کے پشتون تھے اور اُن کی زبان اردو نہیں بلکہ پشتو تھی۔

    میرے پردادا غوریاخیل قبیلے کے پشتون تھے اور اُن کی زبان اردو نہیں بلکہ پشتو تھی۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مرنجان دلم را که اینِ مرغِ وحشی ز بامی که برخاست مشکل نشیند (طبیب اصفهانی) میرے دل کو رنجیدہ مت کرو کہ یہ پرندۂ وحشی جس بام سے پرواز کر جائے وہاں [دوبارہ] مشکل ہی سے بیٹھتا ہے۔
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غمت در نهان‌خانهٔ دل نشیند به نازی که لیلی به محمل نشیند (طبیب اصفهانی) تمہارا غم دل کے نہاں خانے میں ایسے ناز کے ساتھ بیٹھتا ہے جیسے لیلیٰ محمل میں بیٹھتی ہو۔
  6. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    نہیں، اِن دونوں مرکّب مصدروں کے معانی میں فرق ہے۔ 'قرار دادن' رکھنے یا برقرار کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ آینه را رویِ طاقچه قرار داد. اُس نے آئینے کو طاقچے پر رکھ دیا۔ یک لیوان رویِ میز قرار بده۔ میز پر ایک لِیوان (مگ) رکھ دو۔ بہ علاوہ، فرہنگِ روزِ سخن میں اِس کا ایک معنی 'مقرّر کردن'...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ماوراءالنہری شاعر حبیب‌الله مخدوم اوحدی بخارایی نے اپنے کوتاہ قد محبوب کے لیے مندرجۂ ذیل رباعی کہی تھی: (رباعی) هنگامی که قدت خرامان باشد کوتاهیِ قامتت چه نقصان باشد؟ این بهرِ دلِ ماست، که تا بر عشاق بوسیدنِ پیشانی‌ات آسان باشد (حبیب‌الله مخدوم اوحدی بخارایی) جس وقت کہ تمہارا قد خراماں ہو، [تب]...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خسروِ خوبان کرم کردی که خونم ریختی ساختی از گَرد خالی آستانِ خویش را (خلیفهٔ عثمانی سلطان سلیمِ اول) اے پادشاہِ خُوباں! تم نے کرم کیا کہ میرا خون بہا ڈالا۔۔۔ تم نے آپنے آستان کو گرد و غُبار سے پاک کر دیا۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خواهی که گنجِ عشق کنی لوحِ سینه را از دل بشوی آینه سان گَردِ کینه را (خلیفهٔ عثمانی سلطان سلیمِ اول) [اگر] تم لوحِ سینہ کو گنجینۂ عشق کرنا چاہو تو دل سے آئینے کی طرح گَردِ کینہ کو دھو ڈالو۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لشکر از تختِ ستانبول سویِ ایران تاختم سرخ سر را غرقهٔ خونِ ملامت ساختم (خلیفهٔ عثمانی سلطان سلیمِ اول) میں نے تختِ استانبول سے ایران کی جانب لشکر دوڑایا اور 'سُرخ سر' (قِزلِباش) کو خونِ ملامت میں غرق کر دیا۔ استانبول سے ۱۳۰۶ھ میں شائع ہونے والے دیوانِ سلطان سلیم میں یہ بیت یوں ہی درج ہے، لیکن...
  11. حسان خان

    علامہ اقبال نے 'تلخ تر' ہی کے ساتھ شعر کو مقتبس کیا ہے، لیکن گنجوری نسخے میں 'تندتر' تھا۔

    علامہ اقبال نے 'تلخ تر' ہی کے ساتھ شعر کو مقتبس کیا ہے، لیکن گنجوری نسخے میں 'تندتر' تھا۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ماوراءالنہری شاعر حبیب‌الله مخدوم اوحدی بخارایی نے اپنے اَلکَن (لُکنت دار) محبوب کے لیے مندرجۂ ذیل رباعی کہی تھی: (رباعی) آن مه، که شَکَر از سخنش می‌بارد لُکنت به زبانِ او کجا جا دارد شیرین بُوَدَش سخن، ز بس چون حلوا خاییده و مکّیده برون می‌آرد (حبیب‌الله مخدوم اوحدی بخارایی) وہ ماہ، کہ جس کے...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آذربائجان میں واقع مقام 'چالدران' میں سلطان سلیمِ اول عثمانی کی شاہ اسماعیل صفوی پر فتحِ قاطع کے بعد ایرانی سنّی عالم فتح اللہ بن روزبِہان خُنجی نے، جو صفوی قیام کے بعد ایران سے فرار کر کے ماوراءالنہر و ترکستان چلے گئے تھے، اُس فیروزی کی مناسبت سے سلطان سلیمِ اول کے نام ایک نظم لکھی تھی، جس میں...
  14. حسان خان

    عتیق بھی تھا۔

    عتیق بھی تھا۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چه سان در مُلکتِ عشق و محبت زندگی باشد که شاهِ حُسنِ من رسمِ ستم را داد پندارد (لبیب دیاربکری) سلطنتِ عشق و محبت میں کس طرح زندگی ہو؟ کہ میرا شاہِ حُسن رسمِ ستم کو انصاف تصوّر کرتا ہے۔ × شاعر کا تعلق دیارِ آلِ عثمان سے تھا۔ مأخذ
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از درِ سعدی طلب بابِ سعادت را کلید گر سعادت بایدت روی از درِ سعدی متاب (احمد حزینی) سعدی کے در سے بابِ سعادت کی کلید طلب کرو؛ اگر تمہیں سعادت درکار ہے تو درِ سعدی سے رُخ مت موڑو۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی، شاعر نے اُن شعروں میں حافظ ہی کے جواب میں اُن کے مصرعوں اور مصرعوں کے حصوں کو اقتباس کیا ہے۔
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    الا یا ایُّها المعشوق حل کن مشکلِ دل‌ها که مر عُشّاق را در دل فتاد از عشق مشکل‌ها (احمد حزینی) اے معشوق! دلوں کی مشکل کو حل کر دو کہ عاشقوں کے دل میں عشق کے باعث مشکلیں گر گئیں۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    که می‌گوید ز اهلِ دل که عشق آسان نمود اوّل سراسر مشکل اندر مشکل است از عشق در دل‌ها (احمد حزینی) اہلِ دل میں سے کون کہتا ہے کہ عشق شروع میں آسان نظر آیا؟۔۔۔ عشق کے سبب دلوں میں سراسر مشکل ہی مشکل ہے۔
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ادِر كأساً وَناوِلْها الا یا ایُّها السّاقی ز حد شد دردِ مخموری شفا دِه زان مَیِ باقی (احمد حزینی) اے ساقی! کاسۂ [شراب] گھماؤ اور پیش کرو۔۔۔ دردِ مخموری حد سے تجاوز کر گیا، اُس شرابِ ابدی سے شفا عطا کرو۔
Top