نتائج تلاش

  1. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    قرنِ ہفتمِ ہجری میں ابونصر فراہی نے 'صِبْیان' یعنی بچّوں کو عربی کے ابتدائی الفاظ سکھانے کے برائے 'نصاب الصِّبْیان' کے نام سے ایک منظوم کتاب لکھی تھی جو قدیم مدارس و مکاتب میں بِسیار مشہور رہی ہے اور اِس پر کئی شرحیں اور اِس کی تقلید میں کئی دیگر نظمیں لکھی جا چکی ہیں۔ فارسی کے زیرِ تسلط ہر دیار...
  2. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی میں اِن جموع کو 'جمعِ مُکَسَّر' اور 'جمعِ شکستہ' دونوں کہا جاتا ہے۔ بہشتی خدمت گارو‌ں کے معنی میں 'غِلْمان' معاصر اردو میں بھی مستعمَل ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر من نظری فکند ناگه دلدار زان یک نظرش گشود چندین اسرار (خواجه عبدالله انصاری) مجھ پر دلدار نے ناگاہ ایک نظر ڈالی۔۔۔ اُس کی اُس نظر سے کئی اَسرار کھل گئے۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری غزل منسوب بہ شمس تبریزی

    ترجمہ درست ہے۔ :) دو باتیں کہنا چاہوں گا: ۱) شمس تبریزی سے منسوب کوئی شاعری موجود نہیں ہے، بلکہ مولانا رومی نے اپنے دیوان کا نام 'دیوانِ شمس' رکھا تھا۔ ۲) یہ مولانا رومی کا اسلوب نہیں ہے۔ لہٰذا میری رائے یہی ہے کہ کسی نے بہ غلط اِسے شمس تبریزی سے منسوب کر دیا ہے۔ یہ مصرعے تو مجھے وزن میں بھی...
  5. حسان خان

    فارسی فلم 'فروشندہ' کو بہترین غیر ملکی فلم کا آسکر انعام ملنا مبارک ہو! فارسی زندہ باد!

    فارسی فلم 'فروشندہ' کو بہترین غیر ملکی فلم کا آسکر انعام ملنا مبارک ہو! فارسی زندہ باد!
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آزرده‌دلم، طاقتِ ایّام ندارم ای پیکِ اجل! زود به کاشانهٔ من آی (املاء بخارایی) میں آزُردہ دل ہوں، طاقتِ ایّام نہیں رکھتا۔۔۔ اے قاصدِ اجل! جلد میرے کاشانے کی جانب آؤ۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برنمی‌دارید تابوتم چرا از کویِ او؟ آن که خونم ریخت کَی بهرِ نماز آید برون؟ (زبردست خان وفایی دهلوی) اُس کے کوچے سے میرے تابوت کو بلند کیوں نہیں کر لیتے؟ جس نے میرا خون بہایا ہے، وہ کب نمازِ [جنازہ] کے لیے بیرون آئے گا؟
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بهرِ دل بُردنِ ما، حاجتِ بیداد نبود می‌سپردیم، اگر می‌طلبیدی از ما (شیخ زین‌الدین وفایی خوافی اکبرآبادی) ہمارا دل لینے کے لیے ظلم و ستم کی حاجت نہ تھی؛ ہم سپرد کر دیتے، اگر تم ہم سے طلب کرتے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سر کن اشعارِ ماتمِ دلِ میر برمخوان واقعاتِ مُقبِل را (میر تقی میر) میر کے اشعارِ ماتمِ دل کو آغاز کرو۔۔۔ واقعاتِ مُقبِل کی قرائت مت کرو۔ × ہند ہجرت کر جانے والے فارسی شاعر آقا محمد شیخا متخلّص بہ مُقبِل اصفہانی نے واقعاتِ کربلا کو رثائی طرز میں موزوں و منظوم کیا تھا، جسے 'واقعاتِ مُقبِل' کے نام...
  10. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    میر تقی میر کے مندرجۂ بالا فارسی شعر میں استعمال ہوا عربی الاصل لفظ 'نِیران'، 'نار' (آتش) کی جمع ہے۔ یہ جمعِ شکستہ 'فِعْلان' کے وزن پر ہے، اور عربی زبان میں کئی الفاظ کی جمع اِسی وزن پر بنائی جاتی ہے۔ مثلاً غَزال > غِزْلان فتیٰ (جوان) > فِتْیان جار (ہمسایہ) > جِیران تاج > تِیجان حائط (دیوار) >...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میر جایی که به نِیرانِ محبت می‌سوخت صبح دیدیم به جا مانده کفِ خاک آنجا (میر تقی میر) 'میر' جس جا پر محبت کی آتشوں سے جل رہا تھا، وہاں ہم نے صبح دیکھا کہ [صرف] کفِ خاک باقی رہا ہے۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفتمش: "با قدِّ خم زان خال، دور افتاده‌ام" گفت: "باکی نیست گر نقطه نباشد دال را" (محمد فضولی بغدادی) میں نے اُس سے کہا: "میں [اپنے] قدِ خمیدہ کے ساتھ اُس خال سے دور ہو گیا ہوں۔"؛ اُس نے کہا: "کوئی تشویش نہیں اگر دال پر نقطہ نہ ہو۔" × شاعر نے اپنے خَم قد کو 'دال' سے اور خالِ محبوب کو 'نقطہ' سے...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هست می‌گویند خالی آن عِذارِ آل را چشم کَی برداشتم ز ابرو که بینم خال را؟ (محمد فضولی بغدادی) کہتے ہیں اُس رُخسارِ سرخ پر ایک خال موجود ہے۔۔۔ [لیکن] میں نے [اُس کے] ابرو سے کب [ہرگز] نظر اٹھائی کہ میں خال کو دیکھوں؟
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شبی دیدم که در زلفِ تو دل، سرگشته می‌گردد نمی‌دانم چه تعبیر است این خوابِ مُشوّش را (محمد فضولی بغدادی) میں نے ایک شب [خواب میں] دیکھا کہ تمہاری زلف میں [میرا] دل سرگشتہ گھوم رہا ہے۔۔۔ میں نہیں جانتا کہ اِس خوابِ پریشاں کی کیا تعبیر ہے۔
  15. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    شبِ عید است و من از یار بعیدم افسوس ماه دیدم رُخِ چون ماه ندیدم افسوس (عاقل خان رازی خوافی) شبِ عید ہے اور میں یار سے دور ہوں، افسوس!۔۔۔ میں نے ماہ دیکھ لیا، [لیکن] ماہ جیسا چہرہ نہیں دیکھا، افسوس! است = ہے شبِ عید است = شبِ عید ہے و = اور من = میں از = سے از یار = یار سے بعید = دُور بعیدم =...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به ملکِ دهر، فضولی! مبند دل، کاینجا بسی‌ست آمده، امّا کسی که ماند نیست (محمد فضولی بغدادی) اے فضولی! مُلکِ دہر (دنیا) سے دل مت باندھو، کہ یہاں آنے والے تو بسیار ہیں، لیکن ایسا کوئی نہیں ہے جو رُکا رہ جائے۔ × بِسْیار = بہت
  17. حسان خان

    اے بلادِ عجم! "دل خوں شدۂ کشمکشِ حسرتِ دیدار" ہے۔ :(

    اے بلادِ عجم! "دل خوں شدۂ کشمکشِ حسرتِ دیدار" ہے۔ :(
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر گنجِ سعادت که خدا داد به حافظ از یُمنِ دعایِ شب و وردِ سحری بود (حافظ شیرازی) خدا نے حافظ کو جو بھی گنجِ سعادت عطا کیا وہ دعائے شب اور وِردِ سَحَری کی برکت سے تھا۔
  19. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    معروف آلمانی شاعر گوتِه اپنے شعری مجموعے 'دیوانِ غربی-شرقی' میں حافظ شیرازی کے بارے میں لکھتے ہیں: "اگر هم دنیا به سر آید، آرزو دارم که تنها، ای حافظ آسمانی، با تو و در کنار تو باشم و چون برادر توأم در شادی و غمت شرکت کنم. همراه تو باده نوشم و چون تو عشق ورزم، زیرا این افتخار زندگی من و مایهٔ...
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هزار نامه نوشتم به یار، لیک چه سود؟ کسی که لطف نماید به او رساند، نیست (محمد فضولی بغدادی) میں نے یار کو ہزار نامے لکھے، لیکن کیا فائدہ؟ کہ کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو لُطف کر کے اُنہیں یار تک پہنچا دے۔
Top