نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'عذرِ توبه' کی بجائے 'عذر و توبه' بھی ملتا ہے۔ گلستان میں شامل اِس بیت میں سعدی کہہ رہے ہیں کہ خدا تو بندوں کی تقصیر مُعاف کر دیتا ہے لیکن مردُم اور اُن کی زبانوں سے خلاصی آسانی سے نہیں ملتی۔ عیب جوئی کی مذمت مقصود ہے۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دانی چه گفته‌اند بنی عوف در عرب نسلِ بُریده بِه که موالیدِ بی‌ادب (سعدی شیرازی) [کیا] تم جانتے ہو عرب میں بنی عوف نے کیا کہا ہے؟ بے ادب اولاد سے منقطِع نسل بہتر ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دل ربایند و به ما صبر و شکیب آموزند جان سِتانند و ز ما باعثِ شیون پُرسند (الطاف حسین حالی) وہ دل چرا لیتے ہیں اور ہمیں صبر و شکیبائی کی تلقین کرتے ہیں؛ وہ جان لے لیتے ہیں اور ہم سے نالے کا باعث پوچھتے ہیں۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گوهری کز دو کَون بیرون است می‌توان یافت در خزانهٔ ما (الطاف حسین حالی) جو گوہر دو عالَم سے ماوراء ہے، اُسے ہمارے خزانے میں پایا جا سکتا ہے۔
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ویسے تو یہ بیت مجھے یوں بھی درست معلوم ہو رہی ہے، لیکن صرف اطلاعاً عرض ہے کہ لغت نامۂ دہخدا میں 'حالِ دلت' کی بجائے 'حالا دلت' درج ہے، جبکہ گنجور پر درج نسخہ بدل 'حالی دلت' ہے۔ توجہ رہے کہ یہاں یہ 'حالی' بھی 'حالا' کی طرح 'اِس وقت' کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔
  6. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر محمد ریحان قریشی نے یہ سوال پوچھا ہے: اے بسا ناوردہ استثنا بگفت جانِ او با جانِ استثنا ست جفت اس شعر کا ترجمہ کیسے ہوگا؟ جواب: 'استثناء' اصطلاحاً ان شاء اللہ کہنے کو کہتے ہیں، اور یہاں یہ لفظ اِسی معنی میں استعمال ہوا ہے۔ مولانا رومی نے اپنی مثنوی کے دفترِ اول کے آغاز میں ایک حکایت...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ولوله در شهر نیست جز شکنِ زلفِ یار فتنه در آفاق نیست جز خمِ ابرویِ دوست (سعدی شیرازی) شہر میں زلفِ یار کی شِکَن کے بجز کوئی آشوب نہیں ہے؛ آفاق میں ابروئے دوست کے خَم کے بجز کوئی فتنہ نہیں ہے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با لبِ او چه خوش بُوَد گفت و شنید و ماجَرا خاصّه که در گشاید و گوید خواجه اندر آ (مولانا جلال‌الدین رومی) اُس کے لب کے ساتھ گفت و شنید و اظہارِ حال [کرنا] کتنا خوب ہوتا ہے! خصوصاً کہ جب وہ در کھولے اور کہے کہ "خواجہ، اندر آ جاؤ"۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دارویِ مُشتاق چیست؟ زهر ز دستِ نگار مرهمِ عُشّاق چیست؟ زخم ز بازویِ دوست (سعدی شیرازی) آرزومند کی دوا کیا ہے؟ محبوب کے دست سے زہر۔۔۔ عاشقوں کا مرہم کیا ہے؟ دوست کے بازو سے زخم۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بی لبِ مَی‌فروشِ تو کَی شِکَنَد خُمارِ دل بی خمِ ابرویِ کژت راست نگشت کارِ جان (مولانا جلال‌الدین رومی) تمہارے لبِ مَے فروش کے بغیر خُمارِ دل کب ٹوٹتا ہے؟ تمہارے ابروئے کج کے خَم کے بغیر کارِ جاں راست نہ ہوا۔ × راسْت = سیدھا، مستقیم، بے پیچ و خم
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اِس بیت میں 'تا'، 'جیسے ہی' نہیں بلکہ 'جب تک' کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ اور 'همی' فعل میں اِستِمرار و تداوُم کے معنی کا اضافہ کر رہا ہے، یعنی جب تک کرتا رہے۔
  12. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    سوخته شد ز هجرِ تو گلشن و کشت‌زارِ من زنده کُنَش به فضلِ خود ای دمِ تو بهارِ جان (مولانا جلال‌الدین رومی) تمہارے ہجر سے میرا گلشن و کِشت زار جل گیا ہے؛ اے کہ تمہارا دم بہارِ جاں ہے، اُسے اپنے فضل سے زندہ کر دو۔ سوخْتَن = جلنا سوخْته = جلا ہوا، جل چکا شُدن = ہونا، ہو جانا شُد = وہ ہوا، وہ ہو گیا...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیست به جز رِضایِ تو قُفل‌گشایِ عقل و دل نیست به جز هوایِ تو قبله و افتخارِ جان (مولانا جلال‌الدین رومی) تمہاری رِضا کے بجز کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو عقل و دل کا قُفل کھولتی ہو؛ تمہاری آرزو و محبت کے بجز کوئی چیز قبلہ و افتخارِ جاں نہیں ہے۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آمده‌ام به عُذرِ تو ای طرب و قرارِ جان عفو نما و درگذر از گنه و عِثارِ جان (مولانا جلال‌الدین رومی) اے [میری] جان کے طرب و قرار! میں تمہاری مُعافی کے لیے آیا ہوں۔۔۔ [میری] جان کے گناہوں اور لغزشوں کو مُعاف و درگذر کر دو۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به غربت‌خانهٔ تاریکِ هجران تا به کَی بودن؟ منوّر کن ز نورِ چهره‌ات، کاشانهٔ ما را (میرزا هادی سمرقندی) ہجر کے غُربت خانۂ تاریک میں کب تک رہا جائے؟۔۔۔ اپنے چہرے کے نور سے ہمارے کاشانے کو منوّر کر دو۔
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دو عالَم را به چشمِ دل تماشا تا کنم، یا رب! ز نابِ بی‌خودی سرشار کن، پیمانهٔ ما را (میرزا هادی سمرقندی) یا رب! ہمارے پیمانے کو بے خودی کی شرابِ ناب سے سرشار کر دے تاکہ میں چشمِ دل سے دو عالَم کو تماشا کروں۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    الٰهی! سبز کن از آبِ رحمت، دانهٔ ما را به لطفِ عامِ خود آباد کن، ویرانهٔ ما را (میرزا هادی سمرقندی) الٰہی! آبِ رحمت سے ہمارے دانے کو سبز کر دے؛ [اور] اپنے لطفِ عام سے ہمارے ویرانے کو آباد کر دے۔
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سوخته شد ز هجرِ تو گلشن و کشت‌زارِ من زنده کُنَش به فضلِ خود ای دمِ تو بهارِ جان (مولانا جلال‌الدین رومی) تمہارے ہجر سے میرا گلشن و کِشت زار جل گیا ہے؛ اے کہ تمہارا دم بہارِ جاں ہے، اُسے اپنے فضل سے زندہ کر دو۔ × کِشْتْ زار = کھیت × دَم = نَفَس، سانس؛ پھونک
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر بویِ زلفِ او را از باد می‌شنیدی شب تا سحر ز شادی یک جا نمی‌نشستی (فروغی بسطامی) اگر تم بذریعۂ ہوا اُس کی زلف کی بُو محسوس کر لیتے تو شب سے سَحَر تک خوشی سے ایک جگہ پر نہیں ٹِکتے۔
  20. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اِس دعائیہ فعل کا عام استعمال متروک ہو چکا ہے۔ اب اِس کا استعمال صرف چند عبارتوں میں نظر آتا ہے۔ مثلاً اگر کسی کے دست سے کوئی کارِ خوب ظاہر ہو تو تحسین کی غرَض سے 'دست مریزاد!' کہتے ہیں یعنی [خدا کرے کہ تمہارا] دست کسی آزار و رنجش سے دوچار نہ ہو! 'زنده باد' وغیرہ میں نظر آنے والا 'باد' در حقیقت...
Top