نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فرہنگِ عمید میں اِس ترکیب کا یہ معنی درج ہے: عبرت‌گیر؛ آن‌که از دیدن چیزی پند و عبرت می‌گیرد عبرت گیر؛ وہ جو کسی چیز کو دیکھ کر پند و عبرت حاصل کرتا ہے
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (ترکی شعر) وصل قدرین بیلمه‌دیم، فرقت بلاسېن چکمه‌دن ظلمتِ هجر ائتدی چوخ مبهم ایشی روشن بنا (محمد فضولی بغدادی) جب تک میں نے فُرقت کی بلا نہیں اٹھائی تھی، میں وصل کی قدر نہیں جانتا تھا۔۔۔ ہجر کی تاریکی نے [ایک] بسیار مُبہَم امر کو مجھ پر روشن کر دیا۔ × بِسْیار = بہت 'ه. قربانی' نے اِس ترکی بیت...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میں نے اپنے فہم کے مطابق اِس بیت کا یہ ترجمہ کیا تھا:
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ایسا اُس وقت ہوتا اگر قدیم زمانے میں 'خوش' کا تلفظ خُوَش/xuvaş ہوتا، لیکن اِس کا تلفظ خْوَش/xwaş تھا، جس کا وزن میرے خیال سے 'فا' ہی ہے۔ اِن الفاظ کے حرفِ 'خ' پر کوئی حرَکت نہیں تھی۔
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    میرا خیال ہے کہ اِس بیت میں شیخ سعدی شیرازی 'خوش' اور 'مشوّش' کو ہم قافیہ لائے ہیں، کیونکہ جن الفاظ میں 'خ' کے بعد واوِ معدولہ آتی ہے، مثلاً خوش، خواب، خواهر، خود وغیرہ، اُن الفاظ میں ابتداءً اُس واو کا تلفظ ہوتا تھا، اِسی لیے اُن کے املاء میں واو آتا ہے۔ یعنی مذکورہ الفاظ کو بالترتیب...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر یادِ روزِ وصلِ تو ای دوست می‌کنیم هر شب هزار ناله و هر دم هزار آه (سیف فرغانی) اے دوست! تمہارے روزِ وصل کی یاد میں ہم ہر شب ہزار نالے اور ہر دم ہزار آہیں کرتے ہیں۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من بُدم ماهِ تمام، اکنون شدم چون هلال از آفتابِ رویِ تو (سیف فرغانی) میں ماہِ تمام تھا، [لیکن] تمہارے چہرے کے آفتاب سے اب میں ہِلال جیسا ہو گیا ہوں۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سیف فرغانی کی ایک غزل کی دو ابیات: عشق نمازِ دل است مسجدِ او کویِ دوست ترکِ دو عالَم شناس اوّلِ تکبیرِ او هست وضوش آبِ چشم روزِ جوانیش وقت فوت شود وصلِ دوست از تو به تأخیرِ او (سیف فرغانی) عشق نمازِ دل ہے، [اور] اُس کی مسجد کُوئے دوست ہے؛ [جبکہ] تَرکِ دو عالَم کو اُس کی تکبیرِ اُولیٰ جانو۔ اُس...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چون دلت نیست محرمِ توحید سفرِ کعبه و حجاز مکن (سیف فرغانی) جب تمہارا دل مَحرَم و رازدانِ توحید نہیں ہے تو تم کعبہ و حِجاز کا سفر مت کرو۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زاهد شرابِ کوثر و حافظ پیاله خواست تا در میانه خواستهٔ کردگار چیست (حافظ شیرازی) زاہد نے شرابِ کوثر کی خواہش کی، جبکہ حافظ نے پیالے کی۔۔۔ دیکھتے ہیں کہ اِن میں سے کِردِگار کی مشیّت کیا ہے۔ مولوی محمد احتشام الدین حقّی دہلوی نے اِس بیت کا منظوم ترجمہ یوں کیا تھا: کوثر میں جی ہے شیخ کا، حافظ...
  11. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    مولانا رومی کی مثنویِ معنوی کا ایک عربی مصرع: "وَاعْتَجِلْ فَالْوَقْتُ سَيْفٌ قَاطِعٌ" جلدی کرو، کہ وقت ایک کاٹ ڈالنے والی تیغ ہے۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در خدمتِ تو شیرین همچون شرابِ وصل است این بادهٔ به تلخی همچون فراقِ یاران (سیف فرغانی) یہ بادہ جو تلخی میں فراقِ یاراں کی مانند ہے، تمہارے حضور میں شرابِ وصل کی طرح شیریں ہے۔
  13. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    مو لایِ درزِ چیزی نرفتن 'دَرْز' شگافِ باریک یا دراڑ کو کہتے ہیں، جبکہ عامیانہ لفظ 'لا' یہاں پر کسی چیز کے اندرونی حصے کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ لہٰذا 'مو به لایِ درزش نمی‌رفت' کا لفظی ترجمہ 'اُس کی درز میں بال کا در آنا بھی ممکن نہ تھا' ہے۔ محاورتاً یہ عامیانہ ایرانی محاورہ کسی چیز کے بالکل...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) اندیشه ز مرگِ مصطفیٰ باید کرد شادی و طرب جمله رها باید کرد او با شرف و کمال جاوید نمانْد ما را طمعِ خام چرا باید کرد؟ (بابا افضل کاشانی) مصطفیٰ (ص) کے انتقال کے بارے میں غور کرنا چاہیے؛ شادمانی و طرب سب کو ترک کر دینا چاہیے؛ [جب] وہ [اپنے] کمال و شرف کے باوجود ہمیشہ نہ رہے، [تو پھر] ہمیں...
  15. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    گلستانِ سعدی کی ایک شرح میں نظر آیا ہے کہ یہاں 'مغرور' غرور کرنے والے اور متکبّر شخص کے معنی میں نہیں، بلکہ فریب خوردہ کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔
  16. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ملّا غیاث الدین رامپوری اپنی کتاب 'بهارِ باران: شرحِ گلستانِ سعدی' میں لکھتے ہیں: "لفظ تا برای تنبیه و آگاهی‌ست" ترجمہ: لفظِ تا تنبیہ و آگاہی کے برائے ہے۔ جبکہ ایرانی شارح خلیل خطیب رہبر نے اپنی شرحِ گلستان میں بیتِ ہٰذا کی توضیح کرتے ہوئے 'تا' کی جا پر 'نمی‌دانم' استعمال کیا ہے۔ یعنی میں نہیں...
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    دیارِ آلِ عثمان کے بوسنیائی ادیب احمد سُودی بوسنوی اپنی شرحِ گلستانِ سعدی میں اِس بیت کی ذیل میں لکھتے ہیں: "تا حرفِ تعجب در عجبا معناسنه" ترجمہ: "تا حرفِ تعجب ہے یاللعجب کے معنی میں" لغت نامۂ دہخدا کے مطابق لفظِ 'تا' سے گاہے مندرجۂ ذیل معانی بھی نکلتے ہے: چلو انتظار کرتا ہوں، منتظر رہنا چاہیے،...
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر محمد ریحان قریشی نے سوال پوچھا ہے: خوش باش کہ در ازل بپرداختہ اند حالِ من و تو بے من و تو ساختہ اند شطرنجِ قضا و لعبتینِ تقدیر نردِ من و تو بے من و تو باختہ اند خوش ہو جا کہ بہ وقتِ ازل انھوں نے سب کچھ سنوار لیا ہے۔ میرا اور تیرا حال میرے اور تیرے بغیر تیار کر لیا ہے۔ قضا کی شطرنج اور...
  19. حسان خان

    میری اُخروی نجات کے لیے یہی کافی ہے کہ میں اب تک دو افراد کو اپنی زبان فارسی سکھا کر ہزار سالہ...

    میری اُخروی نجات کے لیے یہی کافی ہے کہ میں اب تک دو افراد کو اپنی زبان فارسی سکھا کر ہزار سالہ تمدنی روایت کی پاسداری و ترویج کا سبب بنا ہوں
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مردی نه به قوّت است و شمشیرزنی آن است که جوری که توانی نکنی (سعدی شیرازی) مردی قوّت اور شمشیر زنی سے نہیں ہے، بلکہ مردی یہ ہے کہ جو ستم تم کر سکتے ہو وہ نہ کرو۔
Top