خدمت ایسی کڑی ہے کہ ہر بار گہری نیند آجاتی ہے اور پھر جگانے سے ہی نیند کھلتی ہے ۔
سادہ لوح کیا اب چارجز ہی جمع کرواتے رہا کریں اور وہ بھی حامیاں بھر بھر کر ۔ کیا یہ غلطی کی سزا ہوگی یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوبصورت آنکھیں کیسی ہوتی ہیں؟
خوبصورت آنکھیں میرے خیال میں وہ ہوتی ہیں جو پر کشش ہوں ، کھینچتی ہوئی ، چمکدار جن میں روشنی ہو اور دیکھ کر ضیاء کا احساس ہو۔ ظاہری طور پر بیضوی یا بادامی آنکھیں خوبصورت ہوتی ہیں مگر وہ آنکھیں جو گہری ہوں یا باتیں کرتی محسوس ہوں ان سے زیادہ خوبصورت اور کون سی...
اے حق گو نکتہ چیں ! ( حق گوئی مشروط ہے حق گو مؤرخ کے ساتھ )
ہتھ ہولا بھی رکھنا پڑتا ہے کچھ جگہ ، کیا کیا جائے کچھ مقام ہی ایسے ہوتے ہیں کہ انسان گبھرا ہی جاتا ہے ۔ آصف اصل میں زیادہ وقت دے نہیں پاتے ورنہ ان کے اندر بیٹھا خوش مزاج شخص ہمیں خوش ہونے کے اور مواقع بھی دے جاتا۔ ایک بہترین جملہ آصف...
شکریہ ماورا،
آصف کے آنے پر سب سے زیادہ تمہیں ہی خوشی ہوئی تھی کہ شاید اسی بہانے تمہاری فرمائشیں پوری ہو جائیں اس لیے مستند تاریخ رقم کرنے کے لیے اس اہم واقعہ کا قلمبند ہونا لازمی تھا۔ تمہاری اس بات سے پورا اتفاق ہے کہ آصف ایک اسرار سے پر شخصیت ہیں اور دو براعظموں میں لکھنا پڑا(شروع برطانیہ میں...
بہت دیر تو نہیں کی امن ایمان ، ہاں کچھ دیر ضرور ہو گئی۔ ریسرچ ورک کو ہمیشہ سنبھال کر رکھنا چاہیے کیونکہ اس میں ہمیشہ کسی اہم نکتے کے اضافے کا امکان رہتا ہے۔ جواب ضرور دوں گا مگر ٹھہر ٹھہر کر :)
شکریہ مہوش کہ آپ نے اپنی توانائیوں کو مجمتمع رکھتے ہوئے پوسٹ کو پڑھا ، سمجھا اور اس کے ساتھ ساتھ کام کو بھی جاری رکھا۔ آپ کی زیرک نگاہ کا قائل ہونا پڑے گا کہ شاکر القادری صاحب کے وقت کو خوبی سے استعمال کر رہی ہیں اور شاکر صاحب کے حوصلے کی بھی داد دینی ہوگی کہ بیک وقت کئی پراجیکٹس میں نہ صرف حصہ...
آصف
محفل کے تیسرے اور قدرے روپوش ایڈمن آصف جنہوں نے کافی دیر سے شمولیت اختیار کی ۔ اس کے بعد طویل عرصہ تک رخِ زیبا کسی اوٹ میں چھپائے رکھا اور ١٣ فروری کو دوبارہ طلوع ہوئے اردو کی بدقسمتی کی وجہ لیے ہوئے۔ پڑھے لکھے اور انجنئیر طبقہ کی اردو سے غفلت اور لاعلمی کو اردو کی بدقسمتی کی اصل وجہ...
پہلے ذرا ہلکی پھلکی باتیں ہو جائیں پھر کچھ سنجیدہ سی۔
جب سے مہوش کی واپسی ہوئی ہے میں محسوس کر رہا ہوں کہ ایک جوش و جذبہ تو ہے مگر ممبران کی پوری فوج ابھی موجود نہیں جو اگست سے پہلے تک ہمہ وقت ہوا کرتی تھی۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے پہلے مہوش پس منظر میں گئی تھی بیماری کی وجہ سے پھر کچھ...
کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل پر بھی کبھی بات ہوئی تھی بلکہ فردوس بریں تو بنی بھی پڑی ہے، اس بارے میں کیا خیال ہے کیونکہ یہ یونیکوڈ میں بھی ہوگی اور دلکش بھی ہے۔ اس کے علاوہ م س ورڈ یا اوپن آفس میں بھی کم از کم فائلز بنائی جا سکتی ہیں تاکہ اگر کوئی پوری کتاب نہ پڑھنا چاہے تو بھی آسانی رہے ویسے بھی م س...