"چھ سو سے زائد سالوں (۱۲۰۳ء تا ۱۸۳۷ء) تک فارسی بنگال کی سرکاری زبان رہی۔ اِس طویل مدت کے دوران فارسی میں ہزاروں کتابیں لکھی گئیں، اور صدہا شاعروں نے فارسی میں شاعری کی۔ اُن تخلیقات کے نسخے بنگال اور برِ صغیر کے مختلف کتاب خانوں میں کتابی یا خطّی شکل میں محفوظ ہیں۔ قرنِ ہجدہم کے وسط سے لے کر قرنِ...