نتائج تلاش

  1. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    اِس صنعت کا نام تو نہیں معلوم، لیکن اِس طرح کے قافیوں کے لیے 'قافیۂ میانی' کی اصطلاح نظر آئی ہے۔
  2. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    یہاں بھی 'از من' کو 'مجھ سے' کی بجائے 'میرا' سے تفسیر کیا جا سکتا ہے۔
  3. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    او می‌رود دامن‌کَشان = وہ دامن کھینچتے ہوئے جا رہا ہے، یا دامن کَشاں حالت میں جا رہا ہے من زهرِ تنهایی چشان = میں زہرِ تنہائی چکھ رہا ہوں، یا زہرِ تنہائی چکھنے کی حالت میں ہوں اِس کو یوں بھی تفسیر کیا جا سکتا ہے کہ یہاں 'از' کسرۂ اضافی کے معنی میں استعمال ہوا ہے، جبکہ 'نشان' سے متصّل ضمیر 'م'...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محمل بدار ای ساروان، تُندی مکن با کاروان کز عشقِ آن سروِ روان، گویی روانم می‌رود (سعدی شیرازی) اے ساربان! محمل کو روک دو اور کاروان کے ساتھ جلدی مت کرو، کہ اُس سروِ رواں کے عشق کے سبب گویا [بدن سے] میری جان [نکلی] جا رہی ہے۔ × معشوق کو استعارتاً 'سروِ رواں' کہا گیا ہے۔
  5. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    محمل بدار ای ساروان، تُندی مکن با کاروان کز عشقِ آن سروِ روان، گویی روانم می‌رود (سعدی شیرازی) اے ساربان! محمل کو روک دو اور کاروان کے ساتھ جلدی مت کرو، کہ اُس سروِ رواں کے عشق کے سبب گویا [بدن سے] میری جان [نکلی] جا رہی ہے۔ × معشوق کو استعارتاً 'سروِ رواں' کہا گیا ہے۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نگویم قامتت زیباست یا چشم همه لطفی و سر تا سر جمالی (سعدی شیرازی) میں نہیں کہتا کہ تمہاری قامت زیبا ہے یا چشم۔۔۔ [کہ] تم تمام کا تمام لُطف ہو اور سر تا سر جمال ہو۔
  7. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    اَلَمْ تَنْظُرْ اِلَی عَيْنِي وَدَمْعِي تَرَی فِي الْبَحْرِ اَصْدافُ الَّآلِي (سعدی شیرازی) کیا تم میری چشم اور میرے اشکوں پر نظر نہیں کرتے؟ کیا تم [میری چشم کے] بحر میں [اشکوں کے] صدف اور دُر نہیں دیکھتے؟
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر که را نبضِ عشق می‌نجهد گر فلاطون بُوَد تواَش خر گیر (مولانا جلال‌الدین رومی) جس شخص کی بھی نبضِ عشق حرکت میں ںہیں آتی، وہ خواہ افلاطون بھی ہو تو تم اُسے خر سمجھو۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر ایک شعر ہوتا تو میں ترجمہ کر دیتا، لیکن معذرت چاہتا ہوں کہ اِس طویل غزل کا ترجمہ استطاعت سے بیرون ہے۔
  10. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    آپ نے درست ترجمہ کیا ہے۔ :)
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خانه پُر بود از متاعِ صبر این دیوانه را سوختِ عشقِ خانه‌سوز اوّل متاعِ خانه را (وحشی بافقی) اِس دیوانے کا خانہ متاعِ صبر سے پُر تھا۔۔۔ عشقِ خانہ سوز نے اوّلاً متاعِ خانہ کو جلا ڈالا۔ × خانہ = گھر
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خواه آتش گوی و خواهی قرب، معنی واحد است قربِ شمع است آنکه خاکستر کند پروانه را (وحشی بافقی) خواہ تم آتش کہو یا خواہ قُرب، معنی واحد ہی ہے۔۔۔ یہ قُربِ شمع ہے جو پروانے کو خاکِستَر کر دیتا ہے۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر چه گویی آخری دارد به غیر از حَرفِ عشق کاین همه گفتند و آخر نیست این افسانه را (وحشی بافقی) تم جو کچھ بھی کہو اُس کا ایک آخر ہوتا ہے، سوائے حرفِ عشق کے۔۔۔ کہ اِسے اِتنا زیادہ کہا گیا ہے لیکن اِس افسانے کا آخر نہیں ہے۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مَی ز رطلِ عشق خوردن کارِ هر بی‌ظرف نیست وحشی‌ای باید که بر لب گیرد این پیمانه را (وحشی بافقی) پیمانۂ عشق سے شراب پینا ہر بے ظرف کا کام نہیں ہے۔۔۔ اِس پیمانے کو لب سے لگانے کے لیے کوئی وحشی ہی چاہیے۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قطره‌ای از بادهٔ عشق است صد دریایِ زهر هر که یک پیمانه زین مَی خورد، می‌داند که چیست (وحشی بافقی) بادۂ عشق کا ایک قطرہ صد دریائے زہر ہے؛ جس نے بھی اِس شراب سے ایک پیمانہ نوش کیا ہو، وہ جانتا ہے کہ یہ کیا ہے۔
  16. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "۱۸۸۲ء میں نواب عبداللطیف نے عربی و فارسی کی تعلیم کی معاشرتی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے ہنٹر تعلیمی ہیئت (کمیشن) کے سامنے یہ اظہارِ نظر کیا تھا: 'جب تک کوئی مسلمان فارسی و عربی کا عالم نہ ہو، وہ مسلم معاشرے میں قابلِ احترام مقام حاصل نہیں کر سکتا، اور اُسے عالم نہیں مانا جائے گا۔ اور جب تک وہ اِس...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (مصرع) در موسمِ گُل توبه ز مَی دیر نپاید (عبدالرحمٰن جامی) موسمِ گُل میں شراب سے توبہ دیر تک پایدار نہیں رہتی۔
  18. حسان خان

    مجھے افغانستان سے محبت ہے۔

    مجھے افغانستان سے محبت ہے۔
  19. حسان خان

    افغانستان میں 'روزِ دہقان' منایا گیا

    ریاستِ افغانستان نے سالِ نو کے ماہِ اولین 'حَمَل/فَروَردِین' کے دوسرے روز کو 'روزِ دہقان' اور عمومی تعطیل اعلان کیا ہے۔ اِس روز کی تجلیل کی مناسبت سے کُل افغانستان میں، بالخصوص کابُل میں، زراعتی محصولات و مصنوعات کی نمائش گاہیں منعقد ہوئیں۔ عکاس: زحل احد تاریخ: ۲ حمل/فروردین ۱۳۹۶هش/۲۲ مارچ ۲۰۱۷ء...
  20. حسان خان

    علامہ اقبال کے شعر میں، اُن سے معذرت کے ساتھ، ترمیم کی ہے۔

    علامہ اقبال کے شعر میں، اُن سے معذرت کے ساتھ، ترمیم کی ہے۔
Top